72. Surah Al-Jinn

الجنThe Jinn · 28 ayahsتفسیرِ بغوی

Ayah 72:1

قُلْ اُوْحِیَ اِلَیَّ اَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْۤا اِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَبًاۙ Open ayah 72:1 in the Quran reader

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

سورة جن مکی ہے اور اس کی اٹھائیس 28 آیات ہیں
Ayah 72:2

یَّهْدِیْۤ اِلَى الرُّشْدِ فَاٰمَنَّا بِهٖ١ؕ وَ لَنْ نُّشْرِكَ بِرَبِّنَاۤ اَحَدًاۙ Open ayah 72:2 in the Quran reader

(اے پیغمبر ﷺ لوگوں سے) کہہ دو کہ میرے پاس وحی آئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے (اس کتاب کو) سنا تو کہنے لگے ہم نے ایک عجیب قرآن سنا

1 ۔” قل اوحی الی انہ استمع نفرمن الجن “ اور یہ نو تھے نصیبین کے جنوں میں سے اور کہا گیا ہے سات تھے۔ انہوں نے نبی کریم ﷺ کی قرات توجہ سے سنی۔ ہم ان کا واقعہ سورة الاحقاف میں بیان کرچکے ہیں۔ ” فقالوا “ جب اپنی قوم کی طرف لوٹے۔ ” انا سمعنا قرانا عجبا “ ابن عباس ؓ فرماتے ہیں ” بلیغا “ یعنی قرآن ذاعجب اس کی بلاغت کی وجہ سے تعجب کیا جاتا ہے۔
Ayah 72:3

وَّ اَنَّهٗ تَعٰلٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّ لَا وَلَدًاۙ Open ayah 72:3 in the Quran reader

جو بھلائی کا راستہ بتاتا ہے سو ہم اس پر ایمان لے آئے اور ہم پروردگار کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بنائیں گے

2 ۔” یھدی الی الرشد “ وہ توحید وایمان سے درستگی کی طرف بلاتا ہے۔ ” فامنا بہ ولن نشرک بربنا احدا “
Ayah 72:4

وَّ اَنَّهٗ كَانَ یَقُوْلُ سَفِیْهُنَا عَلَى اللّٰهِ شَطَطًاۙ Open ayah 72:4 in the Quran reader

اور یہ کہ ہمارے پروردگار کی عظمت (شان) بہت بڑی ہے۔ وہ نہ بیوی رکھتا ہے اور نہ اولاد

3 ۔” وانہ تعالیٰ جد ربنا “ اہل شام اور اہل کوفہ نے ابوبکر کے علاوہ عاصم سے۔” وانہ تعالیٰ “ ہمزہ کے زبر کے ساتھ پڑھا ہے اور اسی طرح اس کے بعد باری تعالیٰ کے قول ” وانا منا المسلمون “ تک۔ اور دیگر حضرات نے ان کی زیر کے ساتھ پڑھا ہے اور ابوجعفر ن ان میں سے ” وانہ “ کو زبر دی ہے جو وحی پر رد کیا گیا ہے اور جو جنوں سے حکایت ہے اس کو زیر دی ہے اور پسندیدہ سب میں کسرہ پڑھنا ہے اس لئے کہ یہ جنوں کا اپنی قوم کو قول ہے۔ پس یہ معطوف ہے اس کے قول ” فقالوا انا سمعنا قرآنا عجبا “ پر اور انہوں نے کہا ” وانہ تعالیٰ “ اور جس نے فتحہ دیا ہے اس نے عطف باری تعالیٰ کے قول ” فآمنا بہ “ پر ڈالا ہے اور ہم اس تمام پر ایمان لائے۔ پس ” ان “ کو فتحہ دیا گیا ہے اس پر ایمان واقع ہونے کی وجہ سے۔ ” جد ربنا “ ہمارے رب کا جلال و عظمت، اس کو مجاہد، عکرمہ اور قتادہ رحمہم اللہ نے کہا ہے کہا جاتا ہے ” جدالرجل “ یعنی عظیم ہوگیا اور اسی سے انس ؓ کا قول ہے جب کوئی آدمی ہم میں سے سورة البقرہ اور آل عمران پڑھ لیتا تو ” جدقینا “ یعنی اس کا مرتبہ عظیم ہوجاتا اور سدی (رح) فرماتے ہیں ” جدربنا “ یعنی ہمارے رب کا امر اور حسن (رح) فرماتے ہیں ہمارے رب کا تمنی اور اسی سے جد کو حظ بمعز حصہ کہا جاتا ہے اور جل مجدود اور ابن عباس ؓ نے کہا ہے ہمارے رب کی قدرت ۔ ضحاک (رح) فرماتے ہیں اس کا فعل۔ قرظی (رح) فرماتے ہیں اس کی نعمتیں اس کی مخلوق پر اور اخفش (رح) فرماتے ہیں ہمارے رب کا مالک بلند ہوگیا۔ ” مااتخذ صاحبۃ ولا ولدا “ کہا گیا ہے اس کا جلال وعظتم بلند ہے اس سے کہ وہ کوئی بیوی یا اولاد بنائے۔
Ayah 72:5

وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ تَقُوْلَ الْاِنْسُ وَ الْجِنُّ عَلَى اللّٰهِ كَذِبًاۙ Open ayah 72:5 in the Quran reader

اور یہ کہ ہم میں سے بعض بیوقوف خدا کے بارے میں جھوٹ افترا کرتا ہے

4 ۔” وانہ کان یقول سفیھنا “ وہ ابلیس ہے۔ ” علی اللہ شططا “ جھوٹ اور ظلم اور وہ اللہ تعالیٰ کو شریک اور اولاد کے ساتھ موصوف کرنا۔
Ayah 72:6

وَّ اَنَّهٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِنْسِ یَعُوْذُوْنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْهُمْ رَهَقًاۙ Open ayah 72:6 in the Quran reader

اور ہمارا (یہ) خیال تھا کہ انسان اور جن خدا کی نسبت جھوٹ نہیں بولتے

5 ۔” وانا ظننا “ ہم نے گمان کیا۔ ” ان لن تقول الانس والجن “ یعقوب نے ” تقول “ وائو کی زبر اور اس کی شد کے ساتھ پڑھا ہے۔ ” علی اللہ کذبا “ یعنی ہم ان کو ان کے اس قول میں کہ ” اللہ تعالیٰ نے بیوی اور اولاد بنائی ہے “ گمان کرتے تھے حتیٰ کہ ہم نے قرآن سن لیا۔
Ayah 72:7

وَّ اَنَّهُمْ ظَنُّوْا كَمَا ظَنَنْتُمْ اَنْ لَّنْ یَّبْعَثَ اللّٰهُ اَحَدًاۙ Open ayah 72:7 in the Quran reader

اور یہ بعض بنی آدم بعض جنات کی پناہ پکڑا کرتے تھے (اس سے) ان کی سرکشی اور بڑھ گئی تھی

6 ۔” وانہ کان رجال من الانس یعوذون برجال من الجن “ کیونکہ کوئی آدمی عرب میں سے جاہلیت میں جب سفر کرتا تھا پس اس وادی میں چٹیل زمین میں شام کرتا تو کہتا میں سردار کی پناہ مانگتا ہوں اس کی قوم کے بیوقوفوں سے تو وہ ان میں امن وپڑوس میں رات گزارتا صبح تک۔ کردم بن ابوسائب انصاری (رح) فرماتے ہیں میں اپنے والد کے ساتھ مدینہ کی طرف نکلا، کسی ضرورت کی وجہ سی اور یہ ابتدائی بات تھی کہ رسول اللہ ﷺ کا مکہ میں تذکرہ ہورہا تھا۔ پس ہم نے رات کو ایک بکریوں کے چرواہے کے پاس ٹھکانہ حاصل کیا۔ جب آدھی رات ہوئی تو ایک بھیڑیا آیا اور بکری کا ایک بچہ پکڑ لیا تو چرواہا کو دا اور اے وادی کے عامر تیرا پڑوسی تو آواز لگانے والے نے آواز لگائی جس کو ہم نے نہیں دیکھا، کہا اے بھیڑئیے اس کو چھوڑ دے تو بکری کا بچہ بھاگتا آیا اور ریوڑ میں داخل ہوگیا اور اس کو ہلکا سا زخم بھی نہ لگا تھا۔ پس اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول ﷺ پر مکہ میں اتارا ” وانہ کان رجال من الانس یعوذون برجال من الجن فزادوھم “ یعنی انسانوں نے جنوں کے سردار سے پناہ مانگ کر ان کو زیادہ کردیا۔ ” رھقا “ ابن عباس ؓ فرماتے ہیں گناہ اور مجاہد (رح) فرماتے ہیں سرکشی اور حسن (رح) فرماتے ہیں شر۔ ابراہیم رحمہما اللہ فرماتے ہیں عظمت کیونکہ وہ اس پناہ مانگنے کی وجہ سے سرکشی میں بڑھتے جارہے تھے، وہ کہتے تھے ہم جنوں و انسانوں کے سردار ہوگئے اور ” رھق “ کلام عرب میں گناہ اور محارم کا ارتکاب کرنا ہے۔
Ayah 72:8

وَّ اَنَّا لَمَسْنَا السَّمَآءَ فَوَجَدْنٰهَا مُلِئَتْ حَرَسًا شَدِیْدًا وَّ شُهُبًاۙ Open ayah 72:8 in the Quran reader

اور یہ کہ ان کا بھی یہی اعتقاد تھا جس طرح تمھار تھا کہ خدا کسی کو نہیں جلائے گا

7 ۔” وانھم ظنوا “ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں بیشک جنوں نے گمان کیا۔ ” کما ظننتم “ اے انسانوں میں سے کافروں کی جماعت۔ ” ان لن یبعث اللہ احمدا “ اس کے مرنے کے بعد۔
Ayahs 72:9–10

وَّ اَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِ١ؕ فَمَنْ یَّسْتَمِعِ الْاٰنَ یَجِدْ لَهٗ شِهَابًا رَّصَدًاۙ Open ayah 72:9 in the Quran reader

اور یہ کہ ہم نے آسمان کو ٹٹولا تو اسکو مضبوط چوکیداروں اور انگاروں سے بھرا ہوا پایا

وَّ اَنَّا لَا نَدْرِیْۤ اَشَرٌّ اُرِیْدَ بِمَنْ فِی الْاَرْضِ اَمْ اَرَادَ بِهِمْ رَبُّهُمْ رَشَدًاۙ Open ayah 72:10 in the Quran reader

اور یہ کہ پہلے ہم وہاں بہت سے مقامات میں (خبریں) سننے کیلیے بیٹھا کرتے تھے اب کوئی سننا چاہے تو اپنے لئے انگارا تیار پائے

8 ۔” وانا “ جن کہنے لگے۔ ” لمسنا السمآء “ کلبی (رح) فرماتے ہیں آسمان دنیا ” فوجدناھا ملئت حرسا شدیدا “ اس کا گھات لگایا ہے تاکہ اس کو مارے۔ ابن قتیبہ (رح) فرماتے ہیں بیشک مارنا نبی کریم ﷺ کی بعثت سے پہلے تھا اور آپ (علیہ السلام) کی بعثت کے بعد سخت چوکیداری کی کوئی مشال ہی نہیں ہے اور وہ بعض حالات میں بات چرالیتے تھے، پھر جب نبی کریم ﷺ کو بھیجا گیا تو وہ اس سے بالکل روک دیئے گئے۔ پھر انہوں نے کہا۔
Ayah 72:11

وَّ اَنَّا مِنَّا الصّٰلِحُوْنَ وَ مِنَّا دُوْنَ ذٰلِكَ١ؕ كُنَّا طَرَآئِقَ قِدَدًاۙ Open ayah 72:11 in the Quran reader

اور یہ کہ ہمیں معلوم نہیں کہ اس سے اہل زمین کے حق میں برائی مقصود ہے یا انکے پروردگار نے ان کی بھلائی کا ارادہ فرمایا ہے

10 ۔” وانا لاندری اشرارید بمن فی الارض “ شہاب ثاقب کے مارنے کے ذریعے سے۔ ” ام ارادبھم ربھم رسدا “۔
Ayah 72:12

وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ نُّعْجِزَ اللّٰهَ فِی الْاَرْضِ وَ لَنْ نُّعْجِزَهٗ هَرَبًاۙ Open ayah 72:12 in the Quran reader

اور یہ کہ ہم میں کوئی نیک ہیں اور کوئی اور طرح کے ہمارے کئی طرح کے مذہب ہیں

11 ۔” وانا منا الصالحون ومنا دون ذلک “ نیک لوگوں کے علاوہ۔ ” کنا طرائق قددا “ یعنی متفرق جماعتیں اور مختلف قسمیں اور ” قدۃ “ کسی چیز کا ٹکڑا کہا جاتا ہے ” صارا لقوم قددا “ جب ان کے حالات مختلف ہوں اور اس کی اصل قد سے ہے اور وہ کاٹنا ہے۔ مجاہد (رح) فرماتے ہیں ان کی مراد مسلمان وکافر تھے اور کہا گیا ہے مختلف خواہشات والے اور حسن اور سدی رحمہما اللہ فرماتے ہیں جن تمہاری طرح ہیں پس ان میں سے قدریہ ، مرجئہ اور رافضہ ہیں اور ابن کیسان (رح) فرماتے ہیں گروہ فرقے ہر فرقہ کی خواہش نفس تھی لوگوں کی خواہشات کی طر ح اور سعید بن جبیر (رح) فرماتے ہیں مختلف رنگ کے اور ابو عبیدہ (رح) فرماتے ہیں قسمیں۔
Ayah 72:13

وَّ اَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدٰۤى اٰمَنَّا بِهٖ١ؕ فَمَنْ یُّؤْمِنْۢ بِرَبِّهٖ فَلَا یَخَافُ بَخْسًا وَّ لَا رَهَقًاۙ Open ayah 72:13 in the Quran reader

اور یہ کہ ہم نے یقین کرلیا ہے کہ ہم زمین میں (خواہ کہیں ہوں) خدا کو ہرا نہیں سکتے اور نہ بھاگ کر اسکو تھکا سکتے ہیں

12 ۔” وانا ظننا “ ہم نے جانا اور یقین کیا۔ ” ان لن نعجز اللہ فی الارض “ یعنی ہم اس سے نہیں چھوٹ سکتے، اگر وہ ہمارے بارے میں کسی امر کا ارادہ کرے۔ ” ولن نعجزہ ھربا “ اگر وہ ہمیں طلب کرے۔
Ayah 72:14

وَّ اَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُوْنَ وَ مِنَّا الْقٰسِطُوْنَ١ؕ فَمَنْ اَسْلَمَ فَاُولٰٓئِكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا Open ayah 72:14 in the Quran reader

اور جب ہم نے ہدایت (کی کتاب) سنی اس پر ایمان لے آئے تو جو شخص اپنے پروردگار پر ایمان لاتا ہے اس کو نہ نقصان کا خوف ہے نہ ظلم کا

13 ۔” وانا لما سمعنا الھدی “ قرآن اور جس کو محمد ﷺ لائے ہیں۔ ” آمنا بہ فمن یومن بربہ فلا یخاف بخسا “ اپنے عمل اور ثواب میں نقصان کا۔ ” ولا رھقا “ پیاس کا اور کہا گیا ہے ناپسند چیز کا جو اس کو ڈھانپ لے گی۔
Ayah 72:15

وَ اَمَّا الْقٰسِطُوْنَ فَكَانُوْا لِجَهَنَّمَ حَطَبًاۙ Open ayah 72:15 in the Quran reader

اور یہ کہ ہم میں بعض فرماں بردار ہیں اور بعض (نافرمان) گنہگار ہیں تو جو فرماں بردار ہوئے وہ سیدھے راستے پر چلے

14 ۔” وانا منا المسلمون “ یہ وہ لوگ ہیں جو محمد ﷺ پر ایمان لائے ہیں۔ ” ومنا القاسطون “ ظالم حق سے اعراض کرنے والے۔ ابن عباس ؓ فرماتے ہیں جن لوگوں نے اللہ کے لئے شریک بنایا۔ کہا جاتا ہے ” اقسط الرجل اذا عدل “ جب وہ انصاف کرے ” فھومسقط وقسط “ جب وہ ظلم کرے ” فھوقاسط “…” فمن اسلم فاولئک تحروا رسدا “ یعنی انہوں نے حق کے راستہ کا ارادہ کیا۔
Ayah 72:16

وَّ اَنْ لَّوِ اسْتَقَامُوْا عَلَى الطَّرِیْقَةِ لَاَسْقَیْنٰهُمْ مَّآءً غَدَقًاۙ Open ayah 72:16 in the Quran reader

اور جو گنہگار ہوئے وہ دوزخ کا ایندھن بنے

15 ۔” واما القاسطون “ جنہوں نے کفر کیا۔ ” فکانوا لجھنم حطبا “ وہ جہنم کا ایندھن ہوں گے قیامت کے دن۔
Ayah 72:17

لِّنَفْتِنَهُمْ فِیْهِ١ؕ وَ مَنْ یُّعْرِضْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهٖ یَسْلُكْهُ عَذَابًا صَعَدًاۙ Open ayah 72:17 in the Quran reader

اور (اے پیغمبر) یہ (بھی ان سے کہہ دو ) کہ اگر یہ لوگ سیدھے راستے پر رہتے تو ہم انکے پینے کو بہت سا پانی دیتے

16 ۔” پھر کفار مکہ کی طرف لوٹے اور فرمایا ” وان لو استقاموا علی الطریقۃ “ اس کی تاویل میں اختلاف کیا ہے۔ پس ایک قوم نے کہا ہے اگر وہ حق اور ایمان اور ہدایت کے طریقہ پر قائم رہتے تو وہ فرمانبردار مومن ہوتے۔ ” لا سقینا ھم ماء غدقا “ زیادہ۔ مقاتل (رح) فرماتے ہیں یہ ان سے سات سال بارش ہٹا لینے کے بعد کی بات ہے اور انہوں نے کہا اس کا معنی اگر وہ ایمان لے آتے تو ہم ان پر دنیا میں وسعت دیتے اور ان کو کثیر مال دیتے اور آسانی والی زندگی دیتے اور کثیر پانی کی مثال دی گئی ہے اس لئے کہ خیر اور رزق سارا کا سارا بارش میں ہے۔ جیسا کہ کہا ” ولوانھم اقاموا التوراۃ والا نجیل وما انزل الیھم من ربھم لاکلوا من فوقھم “ اور کہا ” لو ان اھل القریٰ امنوا واتقوا لفتحنا علیھم برکات من السمائ “
Ayah 72:18

وَّ اَنَّ الْمَسٰجِدَ لِلّٰهِ فَلَا تَدْعُوْا مَعَ اللّٰهِ اَحَدًاۙ Open ayah 72:18 in the Quran reader

تاکہ اس سے انکی آزمائش کریں اور جو شخص اپنے پروردگار کی یاد سے منہ پھیر لے گا وہ اس کو سخت عذاب میں داخل کرے گا

17 ۔” لنفتنھم فیہ “ یعنی تاکہ ہم ان کا امتحان لیں کہ ان کا شکر کیسا ہے ان نعمتوں میں جو وہ دیئے گئے اور یہ سعید بن مسیب، عطاء بن ابی رباح، ضحاک، قتادہ، مقاتل اور حسن رحمہم اللہ کا قول ہے اور دیگر حضرات نے کہا ہے اس کا معنی یہ ہے کہ اگر وہ کفر اور مگر اہی کے طریقہ پر ڈٹ جاتے تو ہم ان کو کثیر مال دیتے اور ان پر وسعت کرتے تاکہ ہم ان کو اس میں آزمائیں سزا ہے ان کے لئے اور دھیل ہے حتیٰ کہ وہ اس کے ذریعے آزمائے جائیں گے پھر ہم ان کو عذاب دیں گے اور یہ ربیع بن انس، زید بن اسلم، کلبی اور ابن کیسان رحمہم اللہ کا قول ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ” فلما نسوا ماذکروا بہ فتحنا علیھم ابواب کل شیء “ الآیہ…” ومن یعرض عن ذکر ربہ یسل کہ “ اہل کوفہ اور یعقوب رحمہم اللہ نے ” یسل کہ “ یاء کے ساتھ پڑھا ہے اور دیگر حضرات نے نون کے ساتھ۔ یعنی ہم اس کو داخل کریں گے ” عذابا صعدا “ ابن عباس ؓ فرماتے ہیں مشقت والے اور معنی “ ذاصعد “ یعنی مشقت والا۔ قتادہ (رح) فرماتے ہیں اس میں کوئی راحت نہ ہوگی اور مقاتل (رح) فرماتے ہیں اس میں کوئی خوشی نہ ہوگی۔ حسن (رح) فرماتے ہیں کہ صرف سختی ہی زیادہ کرے گا اور اس میں اصل یہ ہے کہ صعود (چڑھنا) انسان پر سخت مشقت والا ہے۔
Ayah 72:19

وَّ اَنَّهٗ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللّٰهِ یَدْعُوْهُ كَادُوْا یَكُوْنُوْنَ عَلَیْهِ لِبَدًا٢ؕ۠ Open ayah 72:19 in the Quran reader

اور یہ کہ مسجدیں (خاص) خدا کی ہیں تو خدا کے ساتھ کسی اور کی عبادت نہ کرو

18 ۔” وان المساجد للہ “ یعنی وہ جگہیں جو نماز اور ذکر اللہ کے لئے بنائی گئی ہیں۔ ” فلا تدعوا مع اللہ احدا “ قتادہ (رح) فرماتے ہیں یہودونصاریٰ جب اپنے گرجوں اور عبادت خانوں میں داخل ہوتے تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرتے تو اللہ تعالیٰ نے مومنین کو حکم دیا کہ جب وہ مسجدوں میں داخل ہوں تو اللہ تعالیٰ کے لئے دعوت کو خالص کریں اور مراد تمام مساجد ہیں۔ وان المسجد للہ کی تفسیر حسن (رح) فرماتے ہیں اس نے تمام جگہیں مراد لی ہیں اس لئے کہ ساری زمین نبی کریم ﷺ کے لئے مسجد بنائی گئی ہے اور سعید بن جبیر (رح) فرماتے ہیں جنوں نے نبی کریم ﷺ کو کہا ہمارے لئے کیسے ہوگا اگر ہم آپ (علیہ السلام) کے ساتھ نماز میں شریک ہوں اور ہم دور ہوں ؟ تو یہ آیت نازل ہوئی ” وان المساجد للہ “ سعید بن جبیر (رح) سے ہی روایت کیا گیا ہے کہ مساجد سے وہ تمام اعضاء مراد ہیں جن پر انسان سجدہ کرتا ہے اور وہ سات ہیں پیشانی، دونوں ہاتھوں، دونوں گھٹنے، دونوں پائوں، فرماتے ہیں یہ اعضاء جن پر سجدہ کیا جاتا ہے اللہ تعالیٰ کے پیدا کیے ہوئے ہیں تم ان پر اللہ کے غیر کے لئے سجدہ نہ کرو۔ ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ مجھے حکم کیا گیا ہے کہ میں سات اعضاء پر سجدہ کروں پیشانی اور اپنے ہاتھ سے اس کی طرف اشارہ کیا اور دونوں ہاتھ، دونوں گھٹنے اور پائوں کے اطراف اور میں کپڑا اور بال نہ سمیٹوں۔ پس اگر مساجد کو نماز کی جگہیں قرار دیا جائے تو اس کا واحد مسجد جیم کی زیر کے ساتھ ہے اور اگر تو اس کو اعضاء کے معنی میں قرار دے تو اس کا واحدمسجد جیم کے زبر کے ساتھ ہے۔
Ayah 72:20

قُلْ اِنَّمَاۤ اَدْعُوْا رَبِّیْ وَ لَاۤ اُشْرِكُ بِهٖۤ اَحَدًا Open ayah 72:20 in the Quran reader

اور جب خدا کے بندے (محمد ﷺ اس کی عبادت کو کھڑے ہوئے تو کافر ان کے گرد ہجوم کرلینے کو تھے

19 ۔” وانہ “ نافع اور ابوبکر رحمہما اللہ نے ہمزہ کی زیر کے ساتھ پڑھا ہے اور باقی حضرات نے اس کے زبر کے ساتھ۔ ” لما قام عبداللہ “ یعنی نبی کریم ﷺ ” یدعوہ “ یعنی اس کی عبادت کرتے ہیں اور قرآن پڑھتے۔ یہ اس وقت جب آپ (علیہ السلام) بطن نخلہ میں نماز پڑھ رہے تھے اور قرآن پڑھ رہے تھے۔ ” کادوا “ یعنی جن۔ ” یکونون علیہ البدا “ یعنی ایک دوسرے پر سوار ہوجاتے اور قرآن سننے کی حرص میں بھیڑ کردیتے۔ یہ ضحاک کا قول اور عطیہ کی ابن عباس ؓ سے روایت ہے اور سعید بن جبیر (رح) نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا ہے کہ یہ اس جماعت کا قول ہے جو اپنی قوم جن کی طرف لوٹے ان کو خبر دی جو انہوں نے نبی کریم ﷺ کے اصحاب کی اطاعت دیکھی اور ان کے نبی کریم ﷺ کی نماز میں اقتداء کرنے کو دیکھا اور حسن، قتادہ اور ابن زیدرحمہم اللہ نے کہا ہے یعنی جب اللہ کا بندہ کھڑا ہوا دعوت دینے تو انسانوں اور جنوں نے آپ (علیہ السلام) پر غلبہ کیا تاکہ اس حق کو باطل کردیں جو آپ (علیہ السلام) ان کے پاس لائے ہیں۔ تاکہ اس حق کو باطل کردیں جو آپ (علیہ السلام) ان کے پاس لائے ہیں اور اللہ کے نور کو بجھا دیں تو اللہ تعالیٰ نے انکار کردیا مگر یہ کہ وہ اپنے نور کو مکمل کرے گا اور اس امر کو مکمل کرے گا اور آپ (علیہ السلام) کی مددکرے گا ان پر جو آپ (علیہ السلام) سے مقابلہ کریں گے اور ہشام نے ابن عامر سے ” لبدا “ لام کے پیش کے ساتھ پڑھا ہے اور لبد کی اصل کئی جماعتیں جو ایک دوسرے کے اوپر ہوں اور اسی سے وہ لبد ہے اون کا بچھونا جو بچھایا جاتا ہے اس کے گھنے (موٹا) ہونے کی وجہ سے اور بالوں کو لیپنا جب وہ موٹا لیپ ہو۔
Ayah 72:21

قُلْ اِنِّیْ لَاۤ اَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَّ لَا رَشَدًا Open ayah 72:21 in the Quran reader

کہہ دو کہ میں تو اپنے پروردگار ہی کی عبادت کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں بناتا

20 ۔” قل انما ادعوا ربی “ ابوجعفر، عاصم اور حمزہ رحمہم اللہ نے ” قل “ امر کا صیغہ اور باقی حضرات نے ” قال “ پڑھا ہے یعنی رسول اللہ ﷺ نے کہا ” انما ادعواربی “ مقاتل (رح) فرماتے ہیں کفار مکہ نے نبی کریم ﷺ کو کہا آپ (علیہ السلام) بہت بڑا امر لائے ہیں، آپ (علیہ السلام) اس سے رجوع کرلیں، ہم آپ کو پناہ دیں گے تو آپ (علیہ السلام) نے ان کو کہا ” انما ادعوا ربی ولا اشرک بہ احدا “۔
Ayah 72:22

قُلْ اِنِّیْ لَنْ یُّجِیْرَنِیْ مِنَ اللّٰهِ اَحَدٌ١ۙ۬ وَّ لَنْ اَجِدَ مِنْ دُوْنِهٖ مُلْتَحَدًاۙ Open ayah 72:22 in the Quran reader

(یہ بھی) کہہ دو کہ میں تمہارے حق میں نقصان اور نفع کا کچھ اختیار نہیں رکھتا

21 ۔” قل انی لااملک لکم ضرا “ میں قادر نہیں ہوں اس پر کہ تمہارے نقصان کو دور کروں۔ ” ولا رشدا “ یعنی میں تمہارے لئے نہیں ہانکتا یا تمہاری طرف رشد وخیر کو یعنی بیشک اللہ تعالیٰ اس کے مالک ہیں۔
Ayah 72:23

اِلَّا بَلٰغًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِسٰلٰتِهٖ١ؕ وَ مَنْ یَّعْصِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَاِنَّ لَهٗ نَارَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ Open ayah 72:23 in the Quran reader

(یہ بھی) کہہ دو کہ خدا (کے عذاب) سے مجھے کوئی پناہ نہیں دے سکتا اور میں اس کے سواء کہیں جائے پناہ نہیں دیکھتا

22 ۔” قل انی لن یجیرنی من اللہ احمد “ مجھے اس سے کوئی نہ بچائے گا، اگر میں نے اس کی نافرمانی کی۔ ” ولن اجد من دونہ ملتحدا “ جائے پناہ جس کی طرف میں مائل ہوں اور ملتحد کا معنی یعنی مائل ہونے والا۔ سدی (رح) فرماتے ہیں حفاظت کی جگہ۔ کلبی (رح) فرماتے ہیں زمین میں داخل ہونے کی جگہ جیسے تہہ خانہ وغیرہ۔
Ayah 72:24

حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ اَضْعَفُ نَاصِرًا وَّ اَقَلُّ عَدَدًا Open ayah 72:24 in the Quran reader

ہاں خدا کی طرف سے احکام کا اور اسکے پیغاموں کا پہنچا دینا (ہی) میرے ذمے ہے اور جو شخض خدا اور اس کے پیغمبر کی نافرمانی کرے گا تو ایسوں کے لئے جہنم کی آگ ہے ہمیشہ ہمیشہ اس میں رہیں گے

23 ۔” الابلاغا من اللہ ورسالاتہ “ پس اس میں پناہ ، امن اور نجات ہے۔ اس کو حسن نے کہا۔ مقاتل (رح) فرماتے ہیں یہ وہ چیز ہے جو مجھے اللہ کے عذاب سے پناہ دے گی یعنی تبلیغ۔ قتادہ (رح) فرماتے ہیں ” الابلاغا من اللہ “ پس یہ وہ چیز ہے جس کا میں مالک ہوں اللہ کی مدد اور توفیق کے ساتھ اور کہا گیا ہے میں تمہارے لئے نقصان اور خیر کا مالک نہیں ہوں لیکن میں پہنچاتا ہوں اللہ کے پیغام کیونکہ میں اس کے ساتھ بھیجا گیا ہوں میں مالک نہیں ہوں مگر اسی چیز کا جس کا میں مالک بنایا گیا ہوں۔ ” ومن یعص اللہ ورسولہ “ اور ایمان نہیں لایا۔ ” فان لہ نار جھنم خالدین فیھا ابدا “۔
Ayah 72:25

قُلْ اِنْ اَدْرِیْۤ اَقَرِیْبٌ مَّا تُوْعَدُوْنَ اَمْ یَجْعَلُ لَهٗ رَبِّیْۤ اَمَدًا Open ayah 72:25 in the Quran reader

یہاں تک کہ جب یہ لوگ وہ (دن) دیکھ لیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے تب انکو معلوم ہوجائے گا کہ مددگار کس کے کمزور ہیں اور شمار کن کا تھوڑا ہے

24 ۔” حتی اذا راوا ما یوعدون “ یعنی عذاب قیامت کے دن۔ ” فسیعلمون “ عذاب نازل ہونے کے وقت۔ ” من اضعف ناصرا واقل عددا “ کیا وہ یا مومنین۔
Ayah 72:26

عٰلِمُ الْغَیْبِ فَلَا یُظْهِرُ عَلٰى غَیْبِهٖۤ اَحَدًاۙ Open ayah 72:26 in the Quran reader

کہہ دو کہ جس (دن) کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے میں نہیں جانتا کہ وہ (عن) قریب (آنیوالا ہے) یا میرے پروردگار نے اس کی مدت دراز کردی ہے

25 ۔” قل ان ادری “ یعنی میں نہیں جانتا۔ ” اقریب ماتوعدون “ عذاب کا اور کہا گیا ہے قیامت کا دن۔ ” ام یجعل لہ ربی امدا “ ۔
Ayah 72:27

اِلَّا مَنِ ارْتَضٰى مِنْ رَّسُوْلٍ فَاِنَّهٗ یَسْلُكُ مِنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ وَ مِنْ خَلْفِهٖ رَصَدًاۙ Open ayah 72:27 in the Quran reader

(وہی) غیب (کی بات) جاننے والا ہے اور کسی پر اپنے غیب کو ظاہر نہیں کرتا

26 ۔” عالم الغیب “ یہ مرفوع ہے صفت کی بناء پر اجل اور انتہا جس کی مدت لمبی ہو۔ یعنی بیشک عذاب کے وقت کا علم غیب ہے جس کو نہیں جانتا مگر اللہ تعالیٰ ۔ اس کا قول ” ربی “ اور کہا گیا ہے ” ھوعالم الغیب۔ فلایظھر “ نہیں مطلع کرتا۔ ” علی غیبہ احدا۔
Ayah 72:28

لِّیَعْلَمَ اَنْ قَدْ اَبْلَغُوْا رِسٰلٰتِ رَبِّهِمْ وَ اَحَاطَ بِمَا لَدَیْهِمْ وَ اَحْصٰى كُلَّ شَیْءٍ عَدَدًا۠ Open ayah 72:28 in the Quran reader

ہاں جس پیغمبر کو پسند فرمائے تو اس (کو غیب کی باتیں بتادیتا ہے اور اس) کے آگے اور پیچھے نگہبان مقرر کردیتا ہے

27 ۔ ؟؟ الامن ارتضیٰ من رسول “ مگر جس کو اپنی رسالت کے لئے چن لے۔ پس اس کو غیب میں سے جس پر چاہے مطلع کردے اس لئے کہ وہ اپنی نبوت پر ایسی نشانی کے ذریعے استدلال کرے گا جو عاجز کرنے والی ہو اور غیب کی خبر دے۔ ” فانہ یسلک من بین یدیہ ومن خلفہ رصدا “ بعض جہات کو ذکر کیا ہے تمام پر دلالت کرنے کے لئے۔ ” رصدا “ یعنی اس کے سامنے اور پیچھے حفاظت کرنے، فرشتے مقرر کردے گا جو اس کی شیاطین سے حفاظت کریں گے کہ وہ بات نہ چوری کرلیں اور جن سے یہ کہ وہ وحی کو کان لگا کر سنتے، پھر وہ کاہن کی طرف ڈال لیتے۔ مقاتل (رح) اور ان کا غیر کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جب کسی رسول کو بھیجتے تو ابلیس اس کے پاس فرشتے کی صورت میں آتا اس کو خبر دیتا تو اللہ تعالیٰ اس کے سامنے اور اس کے پیچھے حفاظت کرنے والے فرشتے بھیجتے جو ان کی حفاظت کرتے اور شیاطین کو دھتکارتے۔ پس جب اس کے پاس شیطان فرشتے کی صورت میں آتاتو فرشتے اس کو خبر دیتے کہ وہ شیطان ہے تو اس سے بچ اور جب فرشتہ آتا تو اس کو کہتے یہ تیرے رب کا رسول ہے۔