70. Surah Al-Ma'aarij

المعارجThe Ascending Stairways · 44 ayahsتفسیرِ بغوی

Ayah 70:41

عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ خَیْرًا مِّنْهُمْ١ۙ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ Open ayah 70:41 in the Quran reader

ہمیں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی قسم کہ ہم طاقت رکھتے ہیں

40 ۔” فلا اقسم برب المشارق والمغارب “ یعنی سال میں سے ہر دن کی مشرق اور اس کی مغرب۔ ” انا لقادرون۔
Ayah 70:42

فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَۙ Open ayah 70:42 in the Quran reader

(یعنی) اس بات پر (قادر ہیں) کہ ان سے بہتر لوگ بدل لائیں اور ہم عاجز نہیں ہیں

41 ۔” علی ان نبدل خیرا منھم “ اس پر کہ ہم ان سے زیادہ فرمانبردار اور اللہ کی زیادہ بات ماننے والے پیدا کریں۔ ” ومانحن بمسبوقین “۔
Ayah 70:43

یَوْمَ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمْ اِلٰى نُصُبٍ یُّوْفِضُوْنَۙ Open ayah 70:43 in the Quran reader

تو (اے پیغمبر ﷺ ان کو باطل میں پڑے رہنے اور کھیل لینے دو یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ انکے سامنے آموجود ہو

42 ۔” فذرھم یخوضوا “ اپنے باطل میں۔ ” ویلعبوا “ اپنی دنیا میں ” حتی یلاقوا یومھم الذین یوعدون “ اس کو آیت قتال نے منسوخ کردیا ہے۔
Ayah 70:44

خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ١ؕ ذٰلِكَ الْیَوْمُ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ۠ Open ayah 70:44 in the Quran reader

اس دن یہ قبر سے نکل کر (اس طرح) دوڑیں گے جیسے (شکاری) شکار کے جال کی طرف دوڑتے ہیں

43 ۔” یوم یخرجون من الاجداث “ یعنی قبروں سے۔ ” سراعا “ داعی کو جواب دینے کے لئے۔ ” کانھم الی نصب “ ابن عامر اور حفص نے ” نصب “ نون اور صاد کے پیش کے ساتھ پڑھا ہے اور دیگر حضرات نے نون کے زبر اور صاد کے سکون کے ساتھ پڑھا، انہوں نے مراد لیا ہے منصوب چیز کی طرف۔ کہا جاتا ہے فلان نصب عین اور کلبی (رح) فرماتے ہیں علم وسمجھ کی طرف اور جس نے پیش کے ساتھ پڑھا ہے۔ مقاتل اور کسائی رحمہما اللہ فرماتے ہیں یعنی ان کے بتوں کی طرف جن کی وہ عبادت کرتے تھے اللہ کے سوا۔ حسن (رح) فرماتے ہیں وہ اس کی طرف دوڑتے تھے کہ پہلے کون اس کا استلام کرے گا۔ ” یوفضون “ یعنی دوڑتے ہیں۔