69. Surah Al-Haaqqa

الحاقةThe Reality · 52 ayahsاسرار التنزیل

Ayahs 69:38–52

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُوْنَۙ Open ayah 69:38 in the Quran reader

میں قسم کھاتا ہوں ان چیزوں کی جن کو تم دیکھتے ہو

وَ مَا لَا تُبْصِرُوْنَۙ Open ayah 69:39 in the Quran reader

اور جن کو تم نہیں دیکھتے

اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۚۙ Open ayah 69:40 in the Quran reader

بیشک یہ (اللہ کا کلام) کہا ہوا ہے ایک پیغام لانے والے سردار کا

وَّ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَۙ Open ayah 69:41 in the Quran reader

اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں ہے (مگر) تم بہت کم ایمان لاتے ہو

وَ لَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَؕ Open ayah 69:42 in the Quran reader

اور نہ یہ کسی کاہن کا کلام ہے تم بہت کم سمجھتے ہو

تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 69:43 in the Quran reader

(یہ) جہانوں کے پروردگار کی طرف سے نازل فرمایا گیا ہے

وَ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَیْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِیْلِۙ Open ayah 69:44 in the Quran reader

اور اگر (پیغمبر) ہمارے ذمہ جھوٹی باتیں لگا دیتے

لَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْیَمِیْنِۙ Open ayah 69:45 in the Quran reader

تو ہم ان کا داہنا ہاتھ پکڑتے

ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِیْنَ٘ۖ Open ayah 69:46 in the Quran reader

پھر ہم ان کی رگ دل کاٹ ڈالتے

فَمَا مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ عَنْهُ حٰجِزِیْنَ Open ayah 69:47 in the Quran reader

پھر تم میں کوئی ان کو اس سے بچانے والا نہ ہوتا

وَ اِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ Open ayah 69:48 in the Quran reader

اور بلا شبہ یہ پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے

وَ اِنَّا لَنَعْلَمُ اَنَّ مِنْكُمْ مُّكَذِّبِیْنَ Open ayah 69:49 in the Quran reader

اور ہم کو معلوم ہے کہ تم میں بعض جھٹلانے والے بھی ہیں

وَ اِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 69:50 in the Quran reader

اور یقینا یہ کافروں کے لئے باعث حسرت ہے

وَ اِنَّهٗ لَحَقُّ الْیَقِیْنِ Open ayah 69:51 in the Quran reader

اور یقینا یہ (قرآن) پکی یقینی بات ہے

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ Open ayah 69:52 in the Quran reader

سو اپنے عظیم الشان پروردگار کے نام کی تسبیح کیجئے

آیات 38 تا 52۔ اسرار ومعارف۔ قسم ہے ان چیزوں کی جو تمہیں دکھائی دیتی ہیں اور ان کی جو تم نہیں دیکھ سکتے کہ کائنات کی ہر شے اور ہر طاقت اس پر گواہ ہے کہ قرآن اللہ کا کلام ہے جو ایک معزز فرشتے کے ذریعہ سے اللہ کے برحق رسول پہ نازل ہوا یعنی قرآن نے دیکھے ان دیکھے نتائج کے لیے بھی ایساجامع نظام حیات دیا کہ عقیدے عبادت سے لے کر عمل تک دنیا کے ہر خطے ہرموسم اور ہر قوم کے لیے بہترین نتائج پیدا کرتا ہے ظاہر ابھی جو نظر آتے ہیں اور باطلا بھی جو حقائق فی الحال نگاہ سے اوجھل ہیں اور آخرت میں سامنے آئیں گے بھلا ایسا کامل ومکمل نظام بجز اللہ کے کون دے سکتا ہے۔ یہ سب اس بات پر گواہ ہے کہ فرشتے کا لایا ہوا اللہ کا کلام اللہ کا برحق رسول سناتا ہے نہ یہ محض شاعرانہ بات ہے کہ وہ تو اکثر قابل عمل ہی نہیں ہوتی اور نہ کس کاہن کا کلام ہے کہ جو شیاطین سے سن کر کچھ اٹکل پچو سے سچ جھوٹ ملاکرتیار کرتے ہیں بھلا ان سے اس قدر عظیم نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں ہرگز نہیں لیکن کفار کو اس کے باوجود بھی اس پر ایمان نصیب نہیں اور نصیحت حاصل کرنے سے محروم ہیں یہ تو اس پروردگار کا کلام ہے جو سارے جہانوں کا پالنے والا ہے یعنی سب کی ضروریات کا پورا کرنے والا ہے۔ حفاظت الٰہیہ۔ اسی نے ایسانظام بخشا ہے کہ سب کے حقوق کا محافظ ہے اور یہی سبب کے رسول برحق کو اللہ کی حفاظت حاصل ہے اگر ی اپنی طرف سے سب کچھ بنایا گیا ہو تو جس طرح اس نے دنیا کے تمام نظاموں اور حکومتوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور سب کچھ مٹا کر اللہ کی حکومت قائم کرنا چاہتا ہے اس کے داعی توقید وبند میں ہوتے یا قتل کردیے گئے ہوتے یہاں ان مصیبتوں کو اپنی طرف سے منسوب فرمایا کہ اللہ حفاظت نہ فرماتے اور کفار کے غضب کا شکار بنادیتے اور کوئی بھی بچانے والا نہ ہوتا مگر یہ سب اس لیے نہیں ہوا کہ آپ رسول برحق ہیں اور یہ اللہ کا کلام ہے اور ہراس آدمی کی مکمل راہنمائی کرتا ہیے جو اپنارشتہ اللہ کریم سے جوڑے جو ایمان نہیں لاتے وہ بھی اللہ سے پوشیدہ نہیں ہیں گو کہ آج نہیں مان رہے مگر آخر ایک روز یہی قرآن ان کے لیے حسرت کا سبب ہو اور کہیں گے کاش ہم نے مانا ہوتایہ حقیقی اور یقینی بات ہے یعنی قرآن حقائق پہ مبنی ہے لہذا اس عطا پر اپنے عظیم پروردگار کی پاکی بیان کیا جب یہ آیہ مبارکہ نازل ہوئی تو آپ نے اسے رکوع کی تسبیح کے طور پر متعین فرمادیا۔