50. Surah Qaaf
قThe letter Qaaf · 45 ayahsاسرار التنزیل
قٓ١ۚ۫ وَ الْقُرْاٰنِ الْمَجِیْدِۚ Open ayah 50:1 in the Quran reader
قٓ ۔ قسم ہے قرآن بزرگ کی
بَلْ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ فَقَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا شَیْءٌ عَجِیْبٌۚ Open ayah 50:2 in the Quran reader
بلکہ ان کو اس پر تعجب ہوا کہ ان ہی میں سے ایک ڈرانے والے ان کے پاس آگئے۔ سو کافر کہنے لگے کہ یہ عجیب بات ہے
ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا١ۚ ذٰلِكَ رَجْعٌۢ بَعِیْدٌ Open ayah 50:3 in the Quran reader
کیا جب ہم مر گئے اور مٹی ہوگئے یہ پھر زندہ ہونا (عقل سے) بعید ہے
قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنْقُصُ الْاَرْضُ مِنْهُمْ١ۚ وَ عِنْدَنَا كِتٰبٌ حَفِیْظٌ Open ayah 50:4 in the Quran reader
ان (کے جسموں) کو جتنا زمین (کھا کر) کم کرتی جاتی ہے یقینا ہم جانتے ہیں اور ہمارے پاس محفوظ کتاب ہے
بَلْ كَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ فَهُمْ فِیْۤ اَمْرٍ مَّرِیْجٍ Open ayah 50:5 in the Quran reader
بلکہ سچی بات کو جب کہ وہ ان کے پاس پہنچتی ہے ، جھٹلاتے ہیں غرض یہ ایک متزلزل حالت میں ہیں
اَفَلَمْ یَنْظُرُوْۤا اِلَى السَّمَآءِ فَوْقَهُمْ كَیْفَ بَنَیْنٰهَا وَ زَیَّنّٰهَا وَ مَا لَهَا مِنْ فُرُوْجٍ Open ayah 50:6 in the Quran reader
تو کیا ان لوگوں نے اپنے اوپر آسمان کو نہیں دیکھا کہ ہم نے اس کو کیسا بنایا اور اس کو کیسا سجایا اور اس میں کہیں شگاف تک نہیں
وَ الْاَرْضَ مَدَدْنٰهَا وَ اَلْقَیْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ وَ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍۭ بَهِیْجٍۙ Open ayah 50:7 in the Quran reader
اور زمین کو ہم نے پھیلایا اور اس میں پہاڑ رکھ دیئے اور اس میں ہر طرح کی خوشنما چیزیں اگائیں
تَبْصِرَةً وَّ ذِكْرٰى لِكُلِّ عَبْدٍ مُّنِیْبٍ Open ayah 50:8 in the Quran reader
تاکہ ہر رجوع ہونے والا بندہ ہدایت اور نصیحت حاصل کرے
وَ نَزَّلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً مُّبٰرَكًا فَاَنْۢبَتْنَا بِهٖ جَنّٰتٍ وَّ حَبَّ الْحَصِیْدِۙ Open ayah 50:9 in the Quran reader
اور ہم نے آسمان سے برکت والا پانی برسایا پھر اس سے بہت سے باغ اگائے اور کھیتی کا غلہ
وَ النَّخْلَ بٰسِقٰتٍ لَّهَا طَلْعٌ نَّضِیْدٌۙ Open ayah 50:10 in the Quran reader
اور لمبی لمبی کھجور کے درخت جن کے گچھے خوب گندھے ہوئے ہوتے ہیں
رِّزْقًا لِّلْعِبَادِ١ۙ وَ اَحْیَیْنَا بِهٖ بَلْدَةً مَّیْتًا١ؕ كَذٰلِكَ الْخُرُوْجُ Open ayah 50:11 in the Quran reader
بندوں کے رزق دینے کے لئے اور ہم نے اس (بارش) سے مردہ زمین کو زندہ فرمایا۔ اسی طرح (قیامت کو) نکلنا ہوگا
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّ اَصْحٰبُ الرَّسِّ وَ ثَمُوْدُۙ Open ayah 50:12 in the Quran reader
اس سے پہلے قوم نوح (علیہ السلام) اور کنویں والے اور ثمود جھٹلا چکے ہیں
وَ عَادٌ وَّ فِرْعَوْنُ وَ اِخْوَانُ لُوْطٍۙ Open ayah 50:13 in the Quran reader
اور عاد اور فرعون اور لوط (علیہ السلام) کے (قومی) بھائی
وَّ اَصْحٰبُ الْاَیْكَةِ وَ قَوْمُ تُبَّعٍ١ؕ كُلٌّ كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِیْدِ Open ayah 50:14 in the Quran reader
اور بن کے رہنے والے اور تبع کی قوم ان سب نے پیغمبروں کو جھٹلایا تو ہمارا وعدہ (عذاب) بھی پورا ہو کر رہا
اَفَعَیِیْنَا بِالْخَلْقِ الْاَوَّلِ١ؕ بَلْ هُمْ فِیْ لَبْسٍ مِّنْ خَلْقٍ جَدِیْدٍ۠ Open ayah 50:15 in the Quran reader
کیا ہم پہلی بار پیدا فرما کر تھک گئے ہیں بلکہ یہ لوگ نئے سرے سے پیدا کرنے میں (بےدلیل) شک میں ہیں
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ وَ نَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهٖ نَفْسُهٗ١ۖۚ وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیْدِ Open ayah 50:16 in the Quran reader
اور یقینا ہم نے انسان کو پیدا فرمایا اور اس کے جی میں جو خیالات آتے ہیں ، ہم ان کو جانتے ہیں اور ہم اس کی رگ جاں سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں
اِذْ یَتَلَقَّى الْمُتَلَقِّیٰنِ عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ قَعِیْدٌ Open ayah 50:17 in the Quran reader
جب اخذ کرنے والے (فرشتے) اخذ کرتے رہتے ہیں جو کہ دائیں اور بائیں بیٹھے رہتے ہیں
مَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ اِلَّا لَدَیْهِ رَقِیْبٌ عَتِیْدٌ Open ayah 50:18 in the Quran reader
وہ کوئی لفظ منہ سے نہیں نکالتا مگر ایک نگہبان اس کے پاس تیار رہتا ہے
وَ جَآءَتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ١ؕ ذٰلِكَ مَا كُنْتَ مِنْهُ تَحِیْدُ Open ayah 50:19 in the Quran reader
اور موت کی بےہوشی حق کے ساتھ آپہنچی ، یہ وہ چیز ہے جس سے تو بدکتا تھا
وَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمُ الْوَعِیْدِ Open ayah 50:20 in the Quran reader
اور (قیامت کے دن دوبارہ) صور پھونکا جائے گا یہی وعید کا دن ہے
وَ جَآءَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَآئِقٌ وَّ شَهِیْدٌ Open ayah 50:21 in the Quran reader
اور ہر شخص جب (ہمارے سامنے) آئے گا تو اس کے ساتھ اس کو چلانے والا (فرشتہ) ہوگا اور وہ (اس کے اعمال کی) گواہی دے گا۔
لَقَدْ كُنْتَ فِیْ غَفْلَةٍ مِّنْ هٰذَا فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ Open ayah 50:22 in the Quran reader
یقینا تو اس دن سے غفلت میں تھا سو ہم نے تجھ پر سے تیرا پردہ (غفلت کا) ہٹا دیا۔ سو آج تیری نگاہ بہت تیز ہے
وَ قَالَ قَرِیْنُهٗ هٰذَا مَا لَدَیَّ عَتِیْدٌؕ Open ayah 50:23 in the Quran reader
اور اس کے ساتھ رہنے والا (فرشتہ) کہے گا کہ یہ (روزنامچہ) میرے پاس حاضر ہے
اَلْقِیَا فِیْ جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِیْدٍۙ Open ayah 50:24 in the Quran reader
(ارشاد ہوگا) ہر کافر اور (حق سے) ضد رکھنے والے کو جہنم میں ڈال دو
مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ مُّرِیْبِۙ Open ayah 50:25 in the Quran reader
نیک کام سے روکنے والا (اور) حد سے پاہر جانے والا (اور جو دین میں) شبہ پیدا کرنے والا ہو
اِ۟لَّذِیْ جَعَلَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَاَلْقِیٰهُ فِی الْعَذَابِ الشَّدِیْدِ Open ayah 50:26 in the Quran reader
جس نے اللہ کے ساتھ دوسرا معبود تجویز کیا ہو۔ سو ایسے شخص کو سخت عذاب میں ڈال دو
قَالَ قَرِیْنُهٗ رَبَّنَا مَاۤ اَطْغَیْتُهٗ وَ لٰكِنْ كَانَ فِیْ ضَلٰلٍۭ بَعِیْدٍ Open ayah 50:27 in the Quran reader
اس کے ساتھ رہنے والا (شیطان) کہے گا اے ہمارے پروردگار ! میں نے اس کو (جبراً ) گمراہ نہیں کیا تھا و لیکن یہ خود ہی دور دراز کی گمراہی میں تھا
قَالَ لَا تَخْتَصِمُوْا لَدَیَّ وَ قَدْ قَدَّمْتُ اِلَیْكُمْ بِالْوَعِیْدِ Open ayah 50:28 in the Quran reader
ارشاد ہوگا میرے پاس مت جھگڑو اور میں تو پہلے ہی تمہارے پاس وعید بھیج چکا تھا
مَا یُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَیَّ وَ مَاۤ اَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ۠ Open ayah 50:29 in the Quran reader
میرے ہاں بات بدلی نہیں جائے گی اور میں بندوں پر زیادتی کرنے والا نہیں ہوں