38. Surah Saad
صThe letter Saad · 88 ayahsاسرار التنزیل
قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا مُنْذِرٌ١ۖۗ وَّ مَا مِنْ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُۚ Open ayah 38:65 in the Quran reader
فرمادیجئے کہ میں تو بس (عذاب سے) ڈرانے والا ہوں اور اللہ واحد غالب کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں
رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الْعَزِیْزُ الْغَفَّارُ Open ayah 38:66 in the Quran reader
وہ پروردگار ہیں آسمانوں اور زمین اور ان چیزوں کے جو ان کے درمیان میں ہیں (وہ) زبردست ہیں بڑے بخشنے والے
قُلْ هُوَ نَبَؤٌا عَظِیْمٌۙ Open ayah 38:67 in the Quran reader
فرما دیجئے یہ ایک بہت بڑی خبر ہے
اَنْتُمْ عَنْهُ مُعْرِضُوْنَ Open ayah 38:68 in the Quran reader
جس سے تم بےپرواہ ہو
مَا كَانَ لِیَ مِنْ عِلْمٍۭ بِالْمَلَاِ الْاَعْلٰۤى اِذْ یَخْتَصِمُوْنَ Open ayah 38:69 in the Quran reader
مجھے عالم بالا کی کوئی خبر نہ تھی جب وہ (تخلیق آدم (علیہ السلام) کے بارے) جھگڑ رہے تھے
اِنْ یُّوْحٰۤى اِلَیَّ اِلَّاۤ اَنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 38:70 in the Quran reader
میری طرف تو یہی وحی کی جاتی ہے کہ میں صاف صاف (انجام بد سے) ڈرانے والا ہوں
اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓئِكَةِ اِنِّیْ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنْ طِیْنٍ Open ayah 38:71 in the Quran reader
جب آپ کے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ بیشک میں مٹی سے انسان کو پیدا کرنے والا ہوں
فَاِذَا سَوَّیْتُهٗ وَ نَفَخْتُ فِیْهِ مِنْ رُّوْحِیْ فَقَعُوْا لَهٗ سٰجِدِیْنَ Open ayah 38:72 in the Quran reader
پھر جب اس کو درست کرلوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں تو اس کے سامنے سجدے میں گر جانا
فَسَجَدَ الْمَلٰٓئِكَةُ كُلُّهُمْ اَجْمَعُوْنَۙ Open ayah 38:73 in the Quran reader
تو تمام فرشتوں نے اکٹھے سجدہ کیا
اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ اِسْتَكْبَرَ وَ كَانَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 38:74 in the Quran reader
مگر ابلیس نے (نہ کیا) وہ غرور میں آگیا اور وہ (علم الٰہی میں) تھا ہی کافروں میں سے
قَالَ یٰۤاِبْلِیْسُ مَا مَنَعَكَ اَنْ تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِیَدَیَّ١ؕ اَسْتَكْبَرْتَ اَمْ كُنْتَ مِنَ الْعَالِیْنَ Open ayah 38:75 in the Quran reader
فرمایا اے ابلیس ! جس کو میں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا ان کو سجدہ کرنے سے تجھے کس چیز نے روکا۔ کیا تو غرور میں آگیا یا تو اونچے درجے والوں میں تھا ؟
قَالَ اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُ١ؕ خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهٗ مِنْ طِیْنٍ Open ayah 38:76 in the Quran reader
کہنے لگا میں اس سے بہتر ہوں آپ نے مجھے آگ سے پیدا فرمایا اور اسے مٹی سے پیدا فرمایا
قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَاِنَّكَ رَجِیْمٌۚۖ Open ayah 38:77 in the Quran reader
فرمایا پس تو یہاں سے نکل جا بلا شبہ تو مردود ہے
وَّ اِنَّ عَلَیْكَ لَعْنَتِیْۤ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ Open ayah 38:78 in the Quran reader
اور یقینا تجھ پر قیامت کے دن تک میری لعنت (پڑتی) رہے گی
قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ Open ayah 38:79 in the Quran reader
کہنے لگا میرے پروردگار ! پھر مجھے اس دن تک کہ لوگ اٹھائے جائیں گے مہلت دیجئے
قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَۙ Open ayah 38:80 in the Quran reader
فرمایا پس تجھ کو مہلت دی جاتی ہے
اِلٰى یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ Open ayah 38:81 in the Quran reader
اس دن تک جس کا وقت مقرر ہے
قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 38:82 in the Quran reader
کہنے لگ پس آپ کی عزت کی قسم میں ان سب کو ضرور گمراہ کروں گا
اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 38:83 in the Quran reader
سوائے ان میں سے ان کے جو آپ کے مخلص بندے ہیں
قَالَ فَالْحَقُّ١٘ وَ الْحَقَّ اَقُوْلُۚ Open ayah 38:84 in the Quran reader
ارشاد ہوا تو یہ سچ ہے اور میں (ہمیشہ) سچ بات ہی فرماتا ہوں
لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَ مِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ اَجْمَعِیْنَ Open ayah 38:85 in the Quran reader
ہم تجھ سے اور ان میں سے جو تیری پیروی کریں گے سب سے جہنم کو بھردیں گے
قُلْ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِیْنَ Open ayah 38:86 in the Quran reader
آپ فرمادیجئے کہ میں اس (تبلیغ) پر تم سے کوئی معاوضہ نہیں چاہتا اور نہ میں بناوٹ کرنے والوں میں سے ہوں
اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ Open ayah 38:87 in the Quran reader
یہ (قرآن) تو اہل عالم کے لئے نصیحت ہے
وَ لَتَعْلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعْدَ حِیْنٍ۠ Open ayah 38:88 in the Quran reader
اور تم کو اس کا حال ایک وقت (مرنے) کے بعد معلوم ہوجائے گا