15. Surah Al-Hijr
الحجرThe Rock · 99 ayahsاسرار التنزیل
فَلَمَّا جَآءَ اٰلَ لُوْطِ اِ۟لْمُرْسَلُوْنَۙ Open ayah 15:61 in the Quran reader
پھر جب وہ بھیجے ہوئے (فرشتے) لوط (علیہ السلام) کے گھر والوں کے پاس پہنچے
قَالَ اِنَّكُمْ قَوْمٌ مُّنْكَرُوْنَ Open ayah 15:62 in the Quran reader
تو وہ فرمانے لگے بیشک تم اجنبی آدمی ہو
قَالُوْا بَلْ جِئْنٰكَ بِمَا كَانُوْا فِیْهِ یَمْتَرُوْنَ Open ayah 15:63 in the Quran reader
وہ بولے بلکہ ہم آپ کے پاس وہ چیز لے کر آئے ہیں جس پر میں یہ شک کرتے تھے
وَ اَتَیْنٰكَ بِالْحَقِّ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ Open ayah 15:64 in the Quran reader
اور ہم آپ کے پاس یقینی بات لے کر آئے ہیں اور یقینا ہم سچ کہتے ہیں
فَاَسْرِ بِاَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ وَ اتَّبِعْ اَدْبَارَهُمْ وَ لَا یَلْتَفِتْ مِنْكُمْ اَحَدٌ وَّ امْضُوْا حَیْثُ تُؤْمَرُوْنَ Open ayah 15:65 in the Quran reader
تو آپ کچھ رات رہے اپنے گھر والوں کو لے کر نکلیں اور آپ ان کے پیچھے ہو لیجئے اور آپ میں سے کوئی پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھے اور جس جگہ کا آپ کو حکم ہے ادھر چلے جائیں
وَ قَضَیْنَاۤ اِلَیْهِ ذٰلِكَ الْاَمْرَ اَنَّ دَابِرَ هٰۤؤُلَآءِ مَقْطُوْعٌ مُّصْبِحِیْنَ Open ayah 15:66 in the Quran reader
اور ہم نے ان (لوط علیہ السلام) کے پاس یہ وحی بھیجی کہ صبح ہوتے ان کی جڑ ہی کٹ جائے گی
وَ جَآءَ اَهْلُ الْمَدِیْنَةِ یَسْتَبْشِرُوْنَ Open ayah 15:67 in the Quran reader
اور شہر کے لوگ خوش خوش دوڑے آئے
قَالَ اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ ضَیْفِیْ فَلَا تَفْضَحُوْنِۙ Open ayah 15:68 in the Quran reader
انہوں نے (لوط علیہ السلام) نے فرمایا یہ میرے مہمان ہیں سو (ان کے بارے) مجھے رسوا نہ کرو
وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ لَا تُخْزُوْنِ Open ayah 15:69 in the Quran reader
اور اللہ سے ڈرو اور مجھے بےآبرو نہ کرو
قَالُوْۤا اَوَ لَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 15:70 in the Quran reader
انہوں نے کہا کیا ہم آپ کو دنیا بھر کے لوگوں سے منع نہیں کرچکے ؟
قَالَ هٰۤؤُلَآءِ بَنٰتِیْۤ اِنْ كُنْتُمْ فٰعِلِیْنَؕ Open ayah 15:71 in the Quran reader
انہوں نے فرمایا یہ میری (بہو) بیٹیاں (قوم کی لڑکیاں) موجود ہیں (تم ان سے شادی کرلو) اگر تم (میرا کہا) مانو تو۔
لَعَمْرُكَ اِنَّهُمْ لَفِیْ سَكْرَتِهِمْ یَعْمَهُوْنَ Open ayah 15:72 in the Quran reader
آپ کی زندگی کی قسم بیشک وہ اپنی مستی میں مدہوش تھے
فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُشْرِقِیْنَۙ Open ayah 15:73 in the Quran reader
پس ان کو سورج نلتے نکلتے سخت آواز نے آپکڑا
فَجَعَلْنَا عَالِیَهَا سَافِلَهَا وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ سِجِّیْلٍؕ Open ayah 15:74 in the Quran reader
پھر ہم نے اس (بستی) کا اوپر کا تختہ (الٹ کر) اس کے نیچے کردیا اور ان لوگوں پر کھنگر کے پتھر برسانے شروع کیے
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّلْمُتَوَسِّمِیْنَ Open ayah 15:75 in the Quran reader
یقینا اس واقعہ میں اہل بصیرت کے لئے کئی نشانیاں ہیں
وَ اِنَّهَا لَبِسَبِیْلٍ مُّقِیْمٍ Open ayah 15:76 in the Quran reader
اور یہ (بستی) ایک سیدھی (آباد) سڑک پر ملتی ہے
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَؕ Open ayah 15:77 in the Quran reader
بیشک اس میں ایمان والوں کے لئے نشانیاں (دلائل) ہیں
وَ اِنْ كَانَ اَصْحٰبُ الْاَیْكَةِ لَظٰلِمِیْنَۙ Open ayah 15:78 in the Quran reader
اور اگرچہ بن والے (شعیب (علیہ السلام) کی امت) بھی بڑے ظالم تھے
فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ١ۘ وَ اِنَّهُمَا لَبِاِمَامٍ مُّبِیْنٍؕ۠ Open ayah 15:79 in the Quran reader
سو ہم نے ان سے بدلہ لیا اور یہ دونوں بستیاں کھلے راستے (سڑک) پر موجود ہیں
وَ لَقَدْ كَذَّبَ اَصْحٰبُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِیْنَۙ Open ayah 15:80 in the Quran reader
اور بیشک (وادی) حجر کے رہنے والوں نے بھی پیغمبروں کو جھوٹا قرار دیا
وَ اٰتَیْنٰهُمْ اٰیٰتِنَا فَكَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَۙ Open ayah 15:81 in the Quran reader
اور ہم نے ان کو اپنی نشانیاں دیں سو وہ ان سے روگردانی کرتے رہے
وَ كَانُوْا یَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا اٰمِنِیْنَ Open ayah 15:82 in the Quran reader
اور وہ پہاڑوں کو تراش کر گھر بنا لیتے تھے کہ امن سے رہیں
فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُصْبِحِیْنَۙ Open ayah 15:83 in the Quran reader
سو ان کو صبح کے وقت سخت آواز نے آپکڑا
فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَؕ Open ayah 15:84 in the Quran reader
پس جو کام وہ کرتے تھے ان کے کسی کام نہ آئے
وَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ١ؕ وَ اِنَّ السَّاعَةَ لَاٰتِیَةٌ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِیْلَ Open ayah 15:85 in the Quran reader
اور ہم نے آسمانوں کو اور زمین کو اور ان کے درمیان کی چیزوں (مخلوق) کو مصلحت کے ساتھ پیدا فرمایا ہے اور قیامت ضرور آکر رہے گی سو آپ ان سے اچھی طرح سے درگز کیجئے
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ Open ayah 15:86 in the Quran reader
بیشک آپ کا پروردگار ہی (سب کچھ) پیدا کرنے والا جاننے والا ہے
وَ لَقَدْ اٰتَیْنٰكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِیْ وَ الْقُرْاٰنَ الْعَظِیْمَ Open ayah 15:87 in the Quran reader
اور یقینا ہم نے آپ کو سات آیات جو (نماز میں) دہرا کر پڑھی جاتی ہیں اور عظمت والا قرآن عطا فرمایا
لَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْهُمْ وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ اخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 15:88 in the Quran reader
آپ ان چیزوں کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھیں بھی نہیں جو ہم نے (کفار کی) کئی جماعتوں کو (دنیا کے) فائدے کے لئے دے رکھی ہیں اور ان پر غم نہ کیجئے اور مومنوں پر شفقت رکھیئے
وَ قُلْ اِنِّیْۤ اَنَا النَّذِیْرُ الْمُبِیْنُۚ Open ayah 15:89 in the Quran reader
اور فرما دیجئے کہ یقینا میں تو کھلم کھلا (انجام بد سے) ڈرانے والا ہوں
كَمَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِیْنَۙ Open ayah 15:90 in the Quran reader
جس طرح ہم نے ان لوگوں پر (عذاب) نازل کیا جنہوں نے (آسمانی کتاب کے) حصے کر رکھے تھے۔
الَّذِیْنَ جَعَلُوا الْقُرْاٰنَ عِضِیْنَ Open ayah 15:91 in the Quran reader
جنہوں نے قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا (کچھ کو مانتے کچھ کو نہیں)
فَوَرَبِّكَ لَنَسْئَلَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 15:92 in the Quran reader
سو آپ کے پروردگار کی قسم ہم سب ضرور باز پرس کریں گے
عَمَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 15:93 in the Quran reader
ان کاموں کی جو وہ کرتے رہے
فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِیْنَ Open ayah 15:94 in the Quran reader
پس آپ کو جس بات کا حکم فرمایا گیا ہے آپ صاف صاف سنا دیجئے اور (ان) مشرکوں کی پرواہ نہ کیجئے
اِنَّا كَفَیْنٰكَ الْمُسْتَهْزِءِیْنَۙ Open ayah 15:95 in the Quran reader
مذاق اڑانے والوں کو ، آپ کی طرف سے ہم کافی ہیں
الَّذِیْنَ یَجْعَلُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ۚ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ Open ayah 15:96 in the Quran reader
جو اللہ کے ساتھ دوسرا معبود قرار دیتے ہیں سو ان کو (اس کا انجام) جلدی معلوم ہوجائے گا
وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّكَ یَضِیْقُ صَدْرُكَ بِمَا یَقُوْلُوْنَۙ Open ayah 15:97 in the Quran reader
اور بیشک ہم جانتے ہیں کہ ان کی باتوں سے آپ کا دل تنگ ہوتا ہے
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ كُنْ مِّنَ السّٰجِدِیْنَۙ Open ayah 15:98 in the Quran reader
سو آپ اپنے پروردگار کی تسبیح وتحمید کرتے رہئے اور سجدہ کرنے والوں میں رہیے
وَ اعْبُدْ رَبَّكَ حَتّٰى یَاْتِیَكَ الْیَقِیْنُ۠ Open ayah 15:99 in the Quran reader
اور اپنے پروردگار کی عبادت کرتے رہیے یہاں تک کہ آپ کی مدت العمر پوری ہوجائے