8. Surah Al-Anfaal
الأنفالThe Spoils of War · 75 ayahsاشرف الحواشی
وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِّنْ شَیْءٍ فَاَنَّ لِلّٰهِ خُمُسَهٗ وَ لِلرَّسُوْلِ وَ لِذِی الْقُرْبٰى وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنِ وَ ابْنِ السَّبِیْلِ١ۙ اِنْ كُنْتُمْ اٰمَنْتُمْ بِاللّٰهِ وَ مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلٰى عَبْدِنَا یَوْمَ الْفُرْقَانِ یَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعٰنِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 8:41 in the Quran reader
اور جان رکھو کہ (لڑائی میں) جو لوٹ تم کو ملے اس میں (چار حصے تو لڑنیوالوں کو ملیں گے اور) پانچواں حصہ اللہ کا ہے اور رسول کا اور ناطے والوں کا اور یتیموں کا اور مسکینوں کا اور مسافروں کا (جن کے پاس را خرچ نہ رہا ہو10 ۔ (جو تقسیم اوپر بیان ہوئی اس پر چلو) اگر تم اللہ پر یقین رکھتے ہو اور اس (مدد) پر جو ہم اپنے بند (حضرت محمد پر) فیصلے کے دن2 اتاری جس دن دونوں فوجیں (اسلام اور کفر کی) گتھ گئی تھیں (ایک دوسرے سے بھڑ گئی تھیں3 اور اللہ سب کچھ کرسکتا ہے
اِذْ اَنْتُمْ بِالْعُدْوَةِ الدُّنْیَا وَ هُمْ بِالْعُدْوَةِ الْقُصْوٰى وَ الرَّكْبُ اَسْفَلَ مِنْكُمْ١ؕ وَ لَوْ تَوَاعَدْتُّمْ لَاخْتَلَفْتُمْ فِی الْمِیْعٰدِ١ۙ وَ لٰكِنْ لِّیَقْضِیَ اللّٰهُ اَمْرًا كَانَ مَفْعُوْلًا١ۙ۬ لِّیَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْۢ بَیِّنَةٍ وَّ یَحْیٰى مَنْ حَیَّ عَنْۢ بَیِّنَةٍ١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَسَمِیْعٌ عَلِیْمٌۙ Open ayah 8:42 in the Quran reader
جب تم (وادی کے) ورلے سرے پر تھے4 اور وہ (یعنی کافر) پرلے سرے پر تھے ـُپہلے در جو مدینہ سے دور ہے اور قافلہ (جس کے لوٹنے کے لیے تم گئے تھے نیچے کی5 طرف تھا اور اگر (کہیں) پہلے (لڑائی کا) تم میں اور ان میں وعدہ ہوتا تو ضرور کوئی نہ کوئی اپنا وعدہ خلاف کرتا لیکن اس لیے (تم اور وہ اچانک بھڑ گئے) کہ اللہ کو ایک کام کر ڈالنا منظور تھا7 جو ٹھہرا چکا تھا (یعنی جس کا کرنا اس کے علم میں تھا) اور اس لیے کہ جو مرے وہ (پیغمبر کی سچائی کی) دلیل دیکھ کر مرے اور جو جو جیتا رہے وہ بھی دلیل دیکھ کر جیے8 بیشک اللہ سنتا جانتا ہے
اِذْ یُرِیْكَهُمُ اللّٰهُ فِیْ مَنَامِكَ قَلِیْلًا١ؕ وَ لَوْ اَرٰىكَهُمْ كَثِیْرًا لَّفَشِلْتُمْ وَ لَتَنَازَعْتُمْ فِی الْاَمْرِ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ سَلَّمَ١ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Open ayah 8:43 in the Quran reader
(اے پیغمبر وہ وقت یاد کر) جب اللہ تعالیٰ نے خواب میں تجھ کو کافر تھوڑے سے دکھلائے اور اگر کافروں کو تجھ کو بہت دکھلاتا تو (اے مسلمانو) تم ضرور ہمت ہار دیتے اور لڑنے میں جھگڑتے10 مگر اللہ نے (ان دونوں باتوں سے مسلمانوں کو بچا لیا11 بیشک وہ دلوں بات جانتا ہے
وَ اِذْ یُرِیْكُمُوْهُمْ اِذِ الْتَقَیْتُمْ فِیْۤ اَعْیُنِكُمْ قَلِیْلًا وَّ یُقَلِّلُكُمْ فِیْۤ اَعْیُنِهِمْ لِیَقْضِیَ اللّٰهُ اَمْرًا كَانَ مَفْعُوْلًا١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ۠ Open ayah 8:44 in the Quran reader
اور (اے مسلمانو) جب تم ان سے بھڑے تو اللہ نے تمہاری آنکھوں میں ان کو کم دکھلایا اور تم کو ان کی آنکھوں میں کم دکھلایا12 اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کو ایک کام جو (اس کے علم میں) ہوچکا تھا کر ڈالنا (پورا کردینا منظور تھا اور اللہ ہی کی طرف سب کاموں کی انتہا ہے1
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا لَقِیْتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوْا وَ اذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ Open ayah 8:45 in the Quran reader
مسلمانو جب تم (کافروں کی) کسی فوج سے بھڑ جاؤ تو جمے رہو اور اللہ تعالیٰ کو بہت یاد کرو تاکہ تم (اپنی) مراد کو پہنچو2
وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ لَا تَنَازَعُوْا فَتَفْشَلُوْا وَ تَذْهَبَ رِیْحُكُمْ وَ اصْبِرُوْا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَۚ Open ayah 8:46 in the Quran reader
اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کا کہا مانو اور آپس میں ناحق اختلاف کے لیے جھگڑا نہ کرو (اگر کرو گے) تو بودے پن جاؤ گے اور تمہاری ہوا جاتی رہے گی3 اور (لڑائی کی تکلیفوں پر) صبر کرو کیونکہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے
وَ لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ خَرَجُوْا مِنْ دِیَارِهِمْ بَطَرًا وَّ رِئَآءَ النَّاسِ وَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا یَعْمَلُوْنَ مُحِیْطٌ Open ayah 8:47 in the Quran reader
اور ان لوگوں کی طرح مت ہو جو اپنے گھروں سے اتراتے اور لوگوں کو دکھلاتے اور اللہ تعالیٰ کی راہ سے روکتے نکلے تاکہ لوگ ان کے سلام کو قبول نہ کریں4 اور اللہ تعالیٰ کا علم ان کے کاموں کو گھیرے ہوئے ہے
وَ اِذْ زَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ وَ قَالَ لَا غَالِبَ لَكُمُ الْیَوْمَ مِنَ النَّاسِ وَ اِنِّیْ جَارٌ لَّكُمْ١ۚ فَلَمَّا تَرَآءَتِ الْفِئَتٰنِ نَكَصَ عَلٰى عَقِبَیْهِ وَ قَالَ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّنْكُمْ اِنِّیْۤ اَرٰى مَا لَا تَرَوْنَ اِنِّیْۤ اَخَافُ اللّٰهَ١ؕ وَ اللّٰهُ شَدِیْدُ الْعِقَابِ۠ Open ayah 8:48 in the Quran reader
اور (ائے پیغمبر وہ وقت یاد کر) جب شیطان ان کافروں کے کاموں کو ان کی نظر میں بھلا دکھلانے لگا اور کہنے لگا آج کے دن تو لوگوں میں ایسا کوئی نہیں جو تم پر غالب آئے اور میں تمہاری کمک پر ہوں5 جب دونوں فوجیں مسلمانوں کی اور قریش کے کافروں کی آمنے سامنے ہوئیں تو الٹے پاؤں چل دیا اور کہنے لگا میں تم سے الگ ہوں6 میں دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھتے7 میں اللہ تعالیٰ سے درتا ہوں8 اور اللہ تعالیٰ کا عذاب سخت ہے
اِذْ یَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَ وَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ غَرَّ هٰۤؤُلَآءِ دِیْنُهُمْ١ؕ وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَاِنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ Open ayah 8:49 in the Quran reader
(یہ وہ وقت تھا) جب منافق اور جن کے دل میں (شرک کی) بیماری تھی کہنے لگے ان مسلمانوں کو ان کے دین نے دھوکا دیا9 اور (اللہ ان کا جواب یوں دیتا ہے) جو کوئی اللہ پر بھروسا کرے تو اللہ تعالیٰ تو زبردست حکمت والا ہے10
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ یَتَوَفَّى الَّذِیْنَ كَفَرُوا١ۙ الْمَلٰٓئِكَةُ یَضْرِبُوْنَ وُجُوْهَهُمْ وَ اَدْبَارَهُمْ١ۚ وَ ذُوْقُوْا عَذَابَ الْحَرِیْقِ Open ayah 8:50 in the Quran reader
اور (اے یمبر) کاش تو (وہ حال) دیکھتا جب فرشتے (بدر کے دن) ان کافروں کی جان نکال رہے تھے سامنے اور پیچھے (دونوں طرف) سے ان کو مار رہے تھے1 اور (کہتے جاتے تھے) جلانے والے عذاب کا مزہ چکھو
ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْكُمْ وَ اَنَّ اللّٰهَ لَیْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِۙ Open ayah 8:51 in the Quran reader
(اے کافرو) یہ تمہارے ان کاموں کا بدلہ ہے جو تم نے اپنے ہاتھوں آگے بھیجے اور اس وجہ سے کہ اللہ اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا2
كَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَ١ۙ وَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ بِذُنُوْبِهِمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ قَوِیٌّ شَدِیْدُ الْعِقَابِ Open ayah 8:52 in the Quran reader
(قریش کے کافروں کی وہی گت ہوئی) جیسے فرعون کے لوگوں اور اس سے پہلے لوگوں گت ہوئی انہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا پھر اللہ تعالیٰ نے ان کے گناہوں کے بدل ان کو پکڑ لیا بیشک اللہ تعالیٰ زور آور ہے سخت عذاب والا
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ لَمْ یَكُ مُغَیِّرًا نِّعْمَةً اَنْعَمَهَا عَلٰى قَوْمٍ حَتّٰى یُغَیِّرُوْا مَا بِاَنْفُسِهِمْ١ۙ وَ اَنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌۙ Open ayah 8:53 in the Quran reader
یہ (جو عذاب ان لوگوں کو دیا گیا تو) اس لیے کہ اللہ تعالیٰ جو نعمت کسی قوم کو دیتا ہے (عزت یا حکومت یا دولت) تو پھر اس نہیں بدلتا جب تک وہی قوم اپنے دل کی حالت نہیں بدلتی3 اور اس لیے کہ اللہ (سب کچھ) سنتا جانتا ہے4 ۔
كَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَ١ۙ وَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ فَاَهْلَكْنٰهُمْ بِذُنُوْبِهِمْ وَ اَغْرَقْنَاۤ اٰلَ فِرْعَوْنَ١ۚ وَ كُلٌّ كَانُوْا ظٰلِمِیْنَ Open ayah 8:54 in the Quran reader
(اس قوم کی گت ایسی ہی ہوتی ہے) جیسے فرعون والوں کی گت اور ان سے پہلے لوگوں کی انہوں نے اپنے مالک کی آیتوں کو جھٹلایا پھر ہم نے ان کو ان کے گناہوں کی سزا میں ہلاک کر ڈالا اور فرعون والوں کو ڈبودیا اور یہ سب کے سب گنہگار تھے5
اِنَّ شَرَّ الدَّوَآبِّ عِنْدَ اللّٰهِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَۖۚ Open ayah 8:55 in the Quran reader
تحقیقی بدتر چلنے والوں کے بیچ زمین کے نزدیک اللہ وہ لوگ ہیں کہ کافر ہوئے پس وہ نہیں ایمان لاتے
اَلَّذِیْنَ عٰهَدْتَّ مِنْهُمْ ثُمَّ یَنْقُضُوْنَ عَهْدَهُمْ فِیْ كُلِّ مَرَّةٍ وَّ هُمْ لَا یَتَّقُوْنَ Open ayah 8:56 in the Quran reader
(یہ کافر وہ ہیں) جن سے تو نے عہد کیا پھر ہر بار وہ اپنا عہد توڑ ڈالتے ہیں اور (اللہ تعالیٰ سے) نہیں ڈرتے6
فَاِمَّا تَثْقَفَنَّهُمْ فِی الْحَرْبِ فَشَرِّدْ بِهِمْ مَّنْ خَلْفَهُمْ لَعَلَّهُمْ یَذَّكَّرُوْنَ Open ayah 8:57 in the Quran reader
پھر (اے پیغمبر) اگر لڑائی میں تو ان پر قابو پائے تو ان کو سخت سزا دے کر ان کافروں پر رعب ڈال جو ان کے پیچھے ہیں تاکہ ان کو عبرت ہو7
وَ اِمَّا تَخَافَنَّ مِنْ قَوْمٍ خِیَانَةً فَانْۢبِذْ اِلَیْهِمْ عَلٰى سَوَآءٍ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْخَآئِنِیْنَ۠ Open ayah 8:58 in the Quran reader
اور اگر (اے پیمبر) تجھ کو کسی قوم کی طرف سے دغا کا اندیشہ ہو (جس سے تو نے عہد کیا ہے) تو سیدھے طور سے اس قوم کو ان کا عہد واپس کرو) کیونکہ اللہ دغا بازوں کو پسند نہیں کرتا1
وَ لَا یَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا سَبَقُوْا١ؕ اِنَّهُمْ لَا یُعْجِزُوْنَ Open ayah 8:59 in the Quran reader
اور کافر لوگ ہرگز یہ نہ سمجھ کہ وہ (ہمارے) قابو سے نکل گئے کہ وہ ہم کو ہرگز تھکا نہیں سکتے2
وَ اَعِدُّوْا لَهُمْ مَّا اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ قُوَّةٍ وَّ مِنْ رِّبَاطِ الْخَیْلِ تُرْهِبُوْنَ بِهٖ عَدُوَّ اللّٰهِ وَ عَدُوَّكُمْ وَ اٰخَرِیْنَ مِنْ دُوْنِهِمْ١ۚ لَا تَعْلَمُوْنَهُمْ١ۚ اَللّٰهُ یَعْلَمُهُمْ١ؕ وَ مَا تُنْفِقُوْا مِنْ شَیْءٍ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ یُوَفَّ اِلَیْكُمْ وَ اَنْتُمْ لَا تُظْلَمُوْنَ Open ayah 8:60 in the Quran reader
اور (اے مسلمانو) تم کافروں کے (مقابلہ کے لیے) جہاں تک تم سے ہوسکے اپنا زور تیار رکھو اور گھوڑے باندھے رکھو3 اس سامان سے اللہ تعالیٰ کے دشمن اور تمہارے دشمن پر دھاک رہے گی اور ان کے سوا دوسروں پر بھی جن کو تم نہیں جانتے4 اللہ تعالیٰ ان کو جانتا ہے اور تم جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کروگے تھوڑا ہو یا بہت) تم کو پورا ملے گا اور تمہار حق مارا نہ جائے گا5
وَ اِنْ جَنَحُوْا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا وَ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ Open ayah 8:61 in the Quran reader
اور اگر کافر صلح کی طرف جھکیں تو تو بھی صلح کی طرف جھک جا6 اور اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کر بیشک وہ سنتا جانتا ہے7
وَ اِنْ یُّرِیْدُوْۤا اَنْ یَّخْدَعُوْكَ فَاِنَّ حَسْبَكَ اللّٰهُ١ؕ هُوَ الَّذِیْۤ اَیَّدَكَ بِنَصْرِهٖ وَ بِالْمُؤْمِنِیْنَۙ Open ayah 8:62 in the Quran reader
اور اگر وہ کافر (ظاہر میں صلح کر کے) تجھ سے دغا کرنا چاہیں تو (ان سے مت ڈر کیونکہ) اللہ تجھ کو بس ہے8 اسی نے اپنی مدد سے اور مسلمانوں سے تجھ کو زور دیا9
وَ اَلَّفَ بَیْنَ قُلُوْبِهِمْ١ؕ لَوْ اَنْفَقْتَ مَا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا مَّاۤ اَلَّفْتَ بَیْنَ قُلُوْبِهِمْ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ اَلَّفَ بَیْنَهُمْ١ؕ اِنَّهٗ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ Open ayah 8:63 in the Quran reader
اور اسی نے مسلمانوں کے دلوں کو ملا دیا اگر تو (اے پیمبر) ساری زمین کا مال خرچ کرتا تو ان کے دل نہ ملا سکتا مگر اللہ تعالیٰ ہی نے ان کا دل ملا دیا بیشک وہ زبردست ہے حکمت والاف 10 ۔
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ حَسْبُكَ اللّٰهُ وَ مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ۠ Open ayah 8:64 in the Quran reader
اے پیمبر اللہ تعالیٰ کافی ہے تجھ کو ان تمام مسلمانوں سمیت جنہوں نے تیری پیروی کی11
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ حَرِّضِ الْمُؤْمِنِیْنَ عَلَى الْقِتَالِ١ؕ اِنْ یَّكُنْ مِّنْكُمْ عِشْرُوْنَ صٰبِرُوْنَ یَغْلِبُوْا مِائَتَیْنِ١ۚ وَ اِنْ یَّكُنْ مِّنْكُمْ مِّائَةٌ یَّغْلِبُوْۤا اَلْفًا مِّنَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا یَفْقَهُوْنَ Open ayah 8:65 in the Quran reader
اے پیمبر مسلمانوں کو کافروں سے لڑنے کا شوق دلا اگر تم (مسلمانوں) میں سے بیس صبر کرنے والے شخص ہوں تو دو سو کافروں پر غالب ہونا چاہیے1 اور اگر تم (مسلمانوں) میں سے سو شخص ہوں تو ایک ہزار (کافروں) پر غالب ہونا چاہیے اس لیے کہ کافر ایسے لوگ ہیں جن کو (دین کی) سمجھ نہیں2
اَلْئٰنَ خَفَّفَ اللّٰهُ عَنْكُمْ وَ عَلِمَ اَنَّ فِیْكُمْ ضَعْفًا١ؕ فَاِنْ یَّكُنْ مِّنْكُمْ مِّائَةٌ صَابِرَةٌ یَّغْلِبُوْا مِائَتَیْنِ١ۚ وَ اِنْ یَّكُنْ مِّنْكُمْ اَلْفٌ یَّغْلِبُوْۤا اَلْفَیْنِ بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ Open ayah 8:66 in the Quran reader
اب اللہ تعالیٰ نے تم کو ہلکا کردیا اور تمہاری کمزوری (جو اس کے علم میں تھی) کھل گئی تو اگر تم میں سے سو شخص صبر کرنے والے ہوں وہ دو سو (کافروں پر غالب ہوں اور اگر تم میں سے ایک ہزار شخص ہوں تو وہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے دو ہزا (کافروں پر) غالب ہوں اور اللہ تعالیٰ (اپنی مدد سے) صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے3
مَا كَانَ لِنَبِیٍّ اَنْ یَّكُوْنَ لَهٗۤ اَسْرٰى حَتّٰى یُثْخِنَ فِی الْاَرْضِ١ؕ تُرِیْدُوْنَ عَرَضَ الدُّنْیَا١ۖۗ وَ اللّٰهُ یُرِیْدُ الْاٰخِرَةَ١ؕ وَ اللّٰهُ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ Open ayah 8:67 in the Quran reader
پیغمبر کو نہیں چاہیے کہ اس کے پاس قیدی رہیں جب تک ملک میں (کافروں کو) خوب قتل نہ کرے4 تم دنیا کا سامان چاہتے ہو5 اور اللہ تعالیٰ (تم کو) آخرت (کا ثواب دینا) چاہتا ہے اور اللہ تعالیٰ زبردست ہے، حکم والا
لَوْ لَا كِتٰبٌ مِّنَ اللّٰهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِیْمَاۤ اَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ Open ayah 8:68 in the Quran reader
اگر اللہ تعالیٰ آگے سے ایک نہ لکھ چکا ہوتا تو تم نے جو (مال قیدیوں سے) لیا اس (قصور) میں تم پر بڑا عذاب اترتا6
فَكُلُوْا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلٰلًا طَیِّبًا١ۖ٘ وَّ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ Open ayah 8:69 in the Quran reader
(جو ہوا سو ہوا) اب جو تم نے کمایا (لوٹ کا مال یا فدیہ کا مال) اس کو کھاؤ وہ حلال اور پاکیزہ ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو اللہ بخشنے والا مہربان ہے7
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ قُلْ لِّمَنْ فِیْۤ اَیْدِیْكُمْ مِّنَ الْاَسْرٰۤى١ۙ اِنْ یَّعْلَمِ اللّٰهُ فِیْ قُلُوْبِكُمْ خَیْرًا یُّؤْتِكُمْ خَیْرًا مِّمَّاۤ اُخِذَ مِنْكُمْ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 8:70 in the Quran reader
اے پیغمبر جو (بدر کے) قیدی تمہارے ہاتھ میں ہیں (یعنی مسلمانوں کے قبضے میں) ان سے کہہ دے اگر اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں میں بھلائی دیکھے گا (سچائی اور ایمان کا ارادہ) تو جو (فدیہ) تم سے لیا گیا ہے اس سے بہتر تم کو (دنیا میں) دے گا اور (آخرت میں) تم کو بخش دے گا8 اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے1
وَ اِنْ یُّرِیْدُوْا خِیَانَتَكَ فَقَدْ خَانُوا اللّٰهَ مِنْ قَبْلُ فَاَمْكَنَ مِنْهُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ Open ayah 8:71 in the Quran reader
اور اگر یہ قیدی تیرے ساتھ دغا کرنا چاہیں گے2 تو یہ تو پہلے ہی اللہ سے دغا کرچکے ہیں2 (جب تو اس کے رسول سے لڑنے کو آئے تھے) پھر اللہ نے ان کو گھٹوا دیا (یا ان کو تیرے ہاتھ میں پکڑا دیا اور للہ ان کے دلوں کی بات جانتا ہے حکمت والا
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ هَاجَرُوْا وَ جٰهَدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ الَّذِیْنَ اٰوَوْا وَّ نَصَرُوْۤا اُولٰٓئِكَ بَعْضُهُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ١ؕ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ لَمْ یُهَاجِرُوْا مَا لَكُمْ مِّنْ وَّلَایَتِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ حَتّٰى یُهَاجِرُوْا١ۚ وَ اِنِ اسْتَنْصَرُوْكُمْ فِی الدِّیْنِ فَعَلَیْكُمُ النَّصْرُ اِلَّا عَلٰى قَوْمٍۭ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَهُمْ مِّیْثَاقٌ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ Open ayah 8:72 in the Quran reader
جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے (مکہ سے) ہجرت کی اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کی (یعنی مہاجرین) اور جن لوگوں نے (ان مہاجرین کو اپنے ملک میں) جگہ دی اور ان کی مدد کی (یعنی انصار) یہ آپس میں ایک دوسرے کے وارث ہوں گے5 اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت نہیں کی (بلکہ کافروں ہی کے ملک میں پڑے ہوئے ہیں) تو (اے مسلمانو) تم ان کے وارث نہیں ہوسکتے جب تک وہ ہجرت نہ کریں (یعنی ان کا ترکہ تم کو نہ ملے گا) اور اگر وہ تم سے دین میں مدد چاہیں تو تم پر (ان کی) مدد کرنا واجب ہے6 مگر اس قوم کے مقابلہ میں جس سے تم سے عہد ہوچکا ہو7 اور اللہ تعالیٰ تمہارے کاموں کو دیکھ رہا ہے
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بَعْضُهُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ١ؕ اِلَّا تَفْعَلُوْهُ تَكُنْ فِتْنَةٌ فِی الْاَرْضِ وَ فَسَادٌ كَبِیْرٌؕ Open ayah 8:73 in the Quran reader
اور کافر ایک دوسرے کے وارث ہوں گے (یا ایک دوسرے کے مددگار ہیں) اگر تم ایسا نہ کرو گے8 تو ملک میں دھوم مچ جائے گی اور بڑی خرابی پڑے گی9
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ هَاجَرُوْا وَ جٰهَدُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ الَّذِیْنَ اٰوَوْا وَّ نَصَرُوْۤا اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ حَقًّا١ؕ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌ Open ayah 8:74 in the Quran reader
اور جو لوگ کہ ایمان لائے اور وطن چھوڑا اور جہاد کیا (یعنی مہاجرین) اور جن لوگوں نے (ان مہاجرین کو) جگہ دی اور (ان کی) مدد کی (یعنی انصار) یہی پکے مسلمان ہیں ان لوگوں کے اللہ تعالیٰ کی بخشش ہے (آخرت میں) اور عزت کی روزی (دنیا میں)10
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْۢ بَعْدُ وَ هَاجَرُوْا وَ جٰهَدُوْا مَعَكُمْ فَاُولٰٓئِكَ مِنْكُمْ١ؕ وَ اُولُوا الْاَرْحَامِ بَعْضُهُمْ اَوْلٰى بِبَعْضٍ فِیْ كِتٰبِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ۠ Open ayah 8:75 in the Quran reader
اور جو لوگ بعد کو ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت کی11 اور تمہارے ساتھ ہو کر جہاد کیا وہ تم ہی میں سے ہیں12 اور ناطے رشتے والے ایک دوسرے کے وارث ہونے میں اللہ کی کتاب کی رو سے زیادہ حق دار ہیں1 بیشک اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا ہے2 ۔