74. Surah Al-Muddaththir

المدثرThe Cloaked One · 56 ayahsاشرف الحواشی

Ayahs 74:40–41

فِیْ جَنّٰتٍ١ۛؕ۫ یَتَسَآءَلُوْنَۙ Open ayah 74:40 in the Quran reader

اور بہشت کے باغوں میں چین کرتے ہوں گے پوچھ رہے ہوں گے

عَنِ الْمُجْرِمِیْنَۙ Open ayah 74:41 in the Quran reader

گنہگاروں کافروں سے۔ 12

ف 12 یہ ترجمہ اس صورت میں ہے جب عن ٗالحرمین میں عن کو زائد مانا جائے اور اسے زائد منایا جائی تو ترجمہ لف ہوگا وہ آپس میں ایک دوسرے سے مجرموں کے بارے میں دریافت کریں گے (یہ کہتے ہوئے کہ )……“
Ayahs 74:42–44

مَا سَلَكَكُمْ فِیْ سَقَرَ Open ayah 74:42 in the Quran reader

اجی تم دوزخ میں کیوں پڑے۔

قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَۙ Open ayah 74:43 in the Quran reader

وہ جواب دیں گے ہم دنیا میں نماز نہیں پڑھتے تھے

وَ لَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِیْنَۙ Open ayah 74:44 in the Quran reader

اور محتاج کو کھانا نہیں کھلاتے تھے1

ف 1 یعنی نہ خدا کا حق ادا رتے تھے اور نہ بندوں کا
Ayah 74:45

وَ كُنَّا نَخُوْضُ مَعَ الْخَآئِضِیْنَۙ Open ayah 74:45 in the Quran reader

اور اوپر سے یہ کرتے تھے کہ بیہودہ بکنے والوں کے ساتھ ہم بھی بکواس لگاتے تھے2

ف 2 شاہ صاحب لکھتے ہیں : ” یعنی امان کی باتوں پر انکار کرتے سب کے ساتھ مل کر “ مطب یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ پیغمبر اور قرآن و قیامت کا مذاق اڑاتے۔
Ayahs 74:46–47

وَ كُنَّا نُكَذِّبُ بِیَوْمِ الدِّیْنِۙ Open ayah 74:46 in the Quran reader

اور بدلے کے دن یعنی قیامت کو ہم جھوٹ سمجھتے تھے

حَتّٰۤى اَتٰىنَا الْیَقِیْنُؕ Open ayah 74:47 in the Quran reader

یہاں تک کہ موت ہم پر آن پہنچی3 مرے تک اسی حال میں رہے

ف 3 ’ دیقین “ فرمایا ہے موت کو کیونکہ اس کا آنا یقینی ہے۔ نیز دیکھیے سورة حجر 99)
Ayah 74:48

فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِیْنَؕ Open ayah 74:48 in the Quran reader

تو ان کو سفارش کرنے والوں کی سفارش فائدہ نہ دے گی4

ف 4 کیونکہ وہ کفر کی حالت میں مرے اور کافروں کی آخرت میں کوئی سفارش نہیں کریگا اور نہ سفارش کی اجازت ہوگی۔
Ayahs 74:49–51

فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِیْنَۙ Open ayah 74:49 in the Quran reader

ان کو کیا ہوا ہے قرآن کی نصیحت سے منہ موڑ لیتے ہیں

كَاَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنْفِرَةٌۙ Open ayah 74:50 in the Quran reader

گویا وہ جنگلی گدھے ہیں

فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍؕ Open ayah 74:51 in the Quran reader

جو شیر کو دیکھ کر بھاگے5

ف 5 یا ” جو تیر انداز شکاریوں کو دیکھ کر بھاگے گا۔ شوکانی نے اس معنی کو انسب قرار دیا ہے۔ حضرت ابن عباس نے اس کے معنی ” سب الرجال (یعنی آدمیوں کے جتھے) کئے ہیں۔ علمائے تفسیر نے لکھا ہے کہ ’ دق سورة کے معنی ” دٓمیوں کا شور “ بھی آتے ہیں۔ (رازی)
Ayahs 74:52–53

بَلْ یُرِیْدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّؤْتٰى صُحُفًا مُّنَشَّرَةًۙ Open ayah 74:52 in the Quran reader

اس پر یہ حوصلہ ان میں سے ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کو خدا کی طرف سے کھلی ہوئی کتابیں ملیں

كَلَّا١ؕ بَلْ لَّا یَخَافُوْنَ الْاٰخِرَةَؕ Open ayah 74:53 in the Quran reader

یہ ہونا نہیں بات یہ ہے کہ ان کو آخرت کا ڈر ہی نہیں6

ف 6 ” اس لئے وہ ایسی بیہودہ اور بےتکی باتیں کرتے ہیں۔
Ayahs 74:54–55

كَلَّاۤ اِنَّهٗ تَذْكِرَةٌۚ Open ayah 74:54 in the Quran reader

نہیں نہیں یہ قرآن بیشک سرتا سر نصیحت

فَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗؕ Open ayah 74:55 in the Quran reader

پھر جس کا جی چاہے وہ اس کو مان لے لیا7 یا یاد کرلے۔8

“7 شاہ صاحب لکھتے ہیں : یعنی ایک پر اتری تو کیا ہوا کا مت و سب کے آتی ہے۔8 کیونکہ ایمان کی توفیق دینے والا وہی ہے۔
Ayah 74:56

وَ مَا یَذْكُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ١ؕ هُوَ اَهْلُ التَّقْوٰى وَ اَهْلُ الْمَغْفِرَةِ۠ Open ayah 74:56 in the Quran reader

اور وہ جب ہی مانیں گے جب اللہ چاہے گا اسی سے ڈرنا چاہیے اور جو ڈرے اس کے گناہوں کا بخشنا بھی اسی کو سزا وا رہے9

ف 9 حضرت انس سے روایت ہے کہ آنحضرت نے یہ آیت تلاوت کی اور فرمایا : تمہارے رب کا ارشاد ہے کہ میں ہی اس لائق ہوں کہ مجھ سے ڈرا جائے اور میرے علاوہ کسی کو معبود نہ بنایا جائے۔ لہٰذا جو شخص بھی یہ دونوں کام کرے گا تو میں ہی اس لائق ہوں کہ اسے بخش دوں۔ (شوکانی)