69. Surah Al-Haaqqa

الحاقةThe Reality · 52 ayahsاشرف الحواشی

Ayahs 69:40–41

اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۚۙ Open ayah 69:40 in the Quran reader

جیسے جن فرشتے وغیرہ بیشک یہ قرآن عزت والے فرشتے کا لایا ہوا ہے8

وَّ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَۙ Open ayah 69:41 in the Quran reader

اور روہ شاعر کا کلام نہیں ہے تم بہت کم یقین کرتے ہو

ف 8 مراد حضرت جبریل ہیں مگر “ رسول کریم “ سے مراد آنحضرت ہو تو مطلب یہ ہوگا کہ یہ قرآن ایک عزت والے پیغمبر کے پڑھ کر سنانے کی چیز ہے۔
Ayahs 69:42–44

وَ لَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَؕ Open ayah 69:42 in the Quran reader

اور نہ کاہن نجومی کا کلام ہے تم بہت کم خور کرتے ہو9

تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 69:43 in the Quran reader

سارے جہان کے مالک کا اتارا ہوا ہے

وَ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَیْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِیْلِۙ Open ayah 69:44 in the Quran reader

اور اگر پیغمبر محمد کوئی بات ہم پر بٹ لینا جھوٹ بنا لیتا

“9 یعنی بالکل غور نہیں کرتے۔ اگر غور کرتے تو ہرگز اس قسم کی بکواس نہ کرتے۔
Ayah 69:45

لَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْیَمِیْنِۙ Open ayah 69:45 in the Quran reader

تو ہم گنہگاروں کی طرح اس کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے10

ف 10 شاہ صاحب فرماتے ہیں یعنی اگر جھوٹ بناتا اللہ پر تو اول اس کا دشمن اللہ ہوتا اور ہاتھ پکڑتا۔ یہ دستور ہے گردن مارنے کا کہ جلاد اس کا ہاتھ پکڑ رکھتا ہے اپنے بائیں ہاتھ میں تا سرک نہ جائے۔ (موضح)
Ayah 69:46

ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِیْنَ٘ۖ Open ayah 69:46 in the Quran reader

اور اس کی شہ رگ کاٹ ڈالتے11

ف 11 یعنی گردن کی وہ رگ جو دل سے ملتی ہے اور اس کے کٹنے سے آدمی فوراً مرجاتا ہے۔
Ayahs 69:47–48

فَمَا مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ عَنْهُ حٰجِزِیْنَ Open ayah 69:47 in the Quran reader

پھر تم میں کوئی بھی اسی کی طرف آڑے نہ آتا12

وَ اِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ Open ayah 69:48 in the Quran reader

اور بیشک یہ قرآن پرہیز گاروں کیلئے نصیحت ہے

ف 12 یعنی اسے ہمارے عذاب سے نہ بچا سکتا۔ یہ بات آنحضرت کی نبوت کی صداقت پر بطور دلیل کے نہیں فرمائی بلکہ یہاں اس سے مقصد یہ ہے کہ آنحضرت جو اللہ کے سچے پیغمبر ہیں اس قرآن میں اپن طرف سے ایک حرف ایک شوشہ کا بھی اضافہ نہیں کرسکتے۔ اگر آپ ایسا کرتے تو ایک لمحہ کے لئے بھی آپ کو مہلت نہ دی جاتی۔ اس آیت کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ جھوٹا نبی فوراً ہلاک کردیا جاتا ہے … اس زمانہ میں ایک جھوٹے مدعی نبوت نے اس آیت سے استدلال کیا ہے کہ اگر میں جھوٹا ہوتا تو میری نبوت کا زمانہ 3 ہ سال سے زائد نہ ہوتا جو آنحضرت کی نبوت کا زمانہ ہے بلکہ میں اس سے پہلے ہی ہلاک کردیا جاتا۔ ایک استدلال غلط اور دوسرے نبوت کا زمانہ 23 سال سے زائد کا افتراء جھوٹا نبی ہی باندھ سکتا ہے کیونکہ جو لوگ ان کی تاریخ سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ اس نے نومبر 19-1 میں نبوت کا دعویٰ کیا اور 26 مئی 1908 ء کو بمقام لاہور بمرض ہیضہ انتقال کر گیا۔ (تفسیر ثنائی میں یہ بحث مفصل مذکور ہے)
Ayah 69:49

وَ اِنَّا لَنَعْلَمُ اَنَّ مِنْكُمْ مُّكَذِّبِیْنَ Open ayah 69:49 in the Quran reader

اور ہم جانت یہیں کہ تم میں بعضے لوگ اس کو جھٹلاتے ہیں13

ف 13 یعنی قرآن کو نہیں مانتے ہم انہیں عنقریب سزا دیں گے۔
Ayah 69:50

وَ اِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 69:50 in the Quran reader

اور بیشک یہ قرآن کافروں کو قیامت میں افسوس دلائے گا14

ف 14 یعنی جب وہ قیامت کے دن اپنے برے اور اہل ایمان کے اچھے انجام کو دیکھیں گے تو حسرت کریں گے کاش ہم بھی اگر قرآن پر ایمان لے آتے تو آج اس برے انجام سے دوچار نہ ہوتے۔
Ayahs 69:51–52

وَ اِنَّهٗ لَحَقُّ الْیَقِیْنِ Open ayah 69:51 in the Quran reader

اور بیشک قرآن پورا یقینی ہے15

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ Open ayah 69:52 in the Quran reader

تو اے پیغمبر اپنے بڑائی والے پروردگار کی پاکی بیان کرتا رہ

ف 15 یعنی اس کے کلام الٰہی ہونے میں ذرہ بھر شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے۔