35. Surah Faatir
فاطرThe Originator · 45 ayahsاشرف الحواشی
اِنَّ اللّٰهَ یُمْسِكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا١ۚ۬ وَ لَئِنْ زَالَتَاۤ اِنْ اَمْسَكَهُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِهٖ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ حَلِیْمًا غَفُوْرًا Open ayah 35:41 in the Quran reader
آسمانوں اور زمین کو بیشک اللہ ہی تھامے ہوئے ہے وہ اپنی جگہ سے ٹل نہیں سکتے اور جو کہیں ٹل جائیں تو پھر اللہ کے سوا کوئی بھی ایسا نہیں جو ان کو تھام سکے بیشک اللہ تعالیٰ تحمل والا ہے بخشنے والاف 4
وَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ لَئِنْ جَآءَهُمْ نَذِیْرٌ لَّیَكُوْنُنَّ اَهْدٰى مِنْ اِحْدَى الْاُمَمِ١ۚ فَلَمَّا جَآءَهُمْ نَذِیْرٌ مَّا زَادَهُمْ اِلَّا نُفُوْرَاۙ Open ayah 35:42 in the Quran reader
اور یہ کافر پیغمبر کے آنے سے پہلے تو بڑے زور کی قسمیں کھایا کرتے تھے کہ ان کے پاس خدا کی طرف سے کوئی ڈرانیوالا پیغمبر آئیگا تو وہ کوئی سی بھی مت ہو اس سے بڑھ چڑھ کر سیدھی راہ5 پر چلیں گے پھر جب ڈرانیوالا پیغمبر ان کے پاس آن پہنچاتو اور نفرت ان کی بڑھ گئی
اِ۟سْتِكْبَارًا فِی الْاَرْضِ وَ مَكْرَ السَّیِّئِ١ؕ وَ لَا یَحِیْقُ الْمَكْرُ السَّیِّئُ اِلَّا بِاَهْلِهٖ١ؕ فَهَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا سُنَّتَ الْاَوَّلِیْنَ١ۚ فَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا١ۚ۬ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللّٰهِ تَحْوِیْلًا Open ayah 35:43 in the Quran reader
لگے زمین میں شیخی مارنے اور برے برے فریب کرنے اور یہ نہیں جانتے برا فریب فریب کرنیوالے ہی پر لوٹ جاتا ہے (چاہ کن راجا درپیش) پھر اب وہ اسی اللہ کے برتائو کے منتظر ہیں جو اگلے کافروں کے ساتھ ہوتا رہا عذاب اترا تو اے پیغمبر اللہ تعالیٰ کا برتائو ( اس کا طریقہ قاعدہ) تو ہرگز بدلتا ہوا نہ پائے گا اور تو ہرگز اللہ کا برتائو ملتا ہوا نہ پائے گا6
اَوَ لَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَ كَانُوْۤا اَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً١ؕ وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُعْجِزَهٗ مِنْ شَیْءٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَلِیْمًا قَدِیْرًا Open ayah 35:44 in the Quran reader
کیا ان لوگوں نے مکلوں کی سیر نہیں (اگر کرتے) تو دیکھ لیتے اگلے لوگوں (کافروں) کا انجام کیسا ہوا اور وہ زور قوت میں ان سے بڑھ کر تھے اور اللہ ایسا نہیں ہے کہ آسمان اور زمین میں کوئی چیز بھی اس کا تھکا سکے وہ سب7 جانتا ہے اور (ہر طرح کی) قدرت رکھتا ہے1
وَ لَوْ یُؤَاخِذُ اللّٰهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوْا مَا تَرَكَ عَلٰى ظَهْرِهَا مِنْ دَآبَّةٍ وَّ لٰكِنْ یُّؤَخِّرُهُمْ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى١ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِعِبَادِهٖ بَصِیْرًا۠ Open ayah 35:45 in the Quran reader
اور اگر لوگوں کو ان کے کاموں پر فوراً پکڑ لیا کرے (سزا دے) تو زمین پر ایک جاندار بھی باقی نہ چھوڑے2 مگر اللہ تعالیٰ ایک مقررہ وقت قیامت تک ان کو ڈھیل دیتا ہے جب ان کا وقت موت کا یا قیامت آن پہنچے گا تو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے3