29. Surah Al-Ankaboot
العنكبوتThe Spider · 69 ayahsاشرف الحواشی
مَثَلُ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْلِیَآءَ كَمَثَلِ الْعَنْكَبُوْتِ١ۚۖ اِتَّخَذَتْ بَیْتًا١ؕ وَ اِنَّ اَوْهَنَ الْبُیُوْتِ لَبَیْتُ الْعَنْكَبُوْتِ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 29:41 in the Quran reader
جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے سوا دوسرے دیوتا سرپرستبنا رکھے ہیں ان کی مثال مکڑی کی ہے وہ بھی اپنے نزدیک ایک مضبوط گھر بناتی ہے3 حالانکہ سب گھروں میں بودے سے بودا مکڑی کا گھر ہے کاش یہ لوگ سمجھتے ہوتے4
اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ مِنْ شَیْءٍ١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ Open ayah 29:42 in the Quran reader
جن چیزوں کو یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے سوا پکارتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو خوب جانتا ہے وہ اور وہی ہے زبردست حکمت والاف 6
وَ تِلْكَ الْاَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ١ۚ وَ مَا یَعْقِلُهَاۤ اِلَّا الْعٰلِمُوْنَ Open ayah 29:43 in the Quran reader
اور ہم یہ مثالیں لوگوں کے سمجھانے کے لئے بیان کرتے ہیں اور جو علم والے ہیں وہی ان کو سمجھتے ہیں7
خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ۠ Open ayah 29:44 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے آسمان اور زمین حکمت سے بنائے ہیں8 بیشک ایمانداروں کے لئے اس میں نشانی ہے9
اُتْلُ مَاۤ اُوْحِیَ اِلَیْكَ مِنَ الْكِتٰبِ وَ اَقِمِ الصَّلٰوةَ١ؕ اِنَّ الصَّلٰوةَ تَنْهٰى عَنِ الْفَحْشَآءِ وَ الْمُنْكَرِ١ؕ وَ لَذِكْرُ اللّٰهِ اَكْبَرُ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تَصْنَعُوْنَ Open ayah 29:45 in the Quran reader
(اے پیغمبر) جو قرآن تجھ کو بھیجا گیا ہے اس کو پڑھتا1 اور نماز درستی سے ادا کرتا رہ2 کیونکہ نماز (آدمی کو) بےحیائی اور برے کام سے روکتی رہتی ہے3 اور اللہ کی یاد سب نیکیوں سے بڑھ کر ہے4 اور اللہ تعالیٰ جانتا ہے جو (نیکی) تم کرتے ہو
وَ لَا تُجَادِلُوْۤا اَهْلَ الْكِتٰبِ اِلَّا بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ١ۖۗ اِلَّا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْهُمْ وَ قُوْلُوْۤا اٰمَنَّا بِالَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْنَا وَ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ وَ اِلٰهُنَا وَ اِلٰهُكُمْ وَاحِدٌ وَّ نَحْنُ لَهٗ مُسْلِمُوْنَ Open ayah 29:46 in the Quran reader
اور کتاب والوں (یہود نصاریٰ ) سے جھگڑا نہ کرو مگر اچھے طور سے5 مگر جو ان میں شرارت کریں6 اور یوں کہو ہم ایمان لائے اس پر جو ہم پر اترا (یعنی قرآن پر) اور جو تم پر اترا7 اور ہمارا اور تم ہارا خدا ایک ہی ہے اور ہم اسی کے تابعدار ہیں
وَ كَذٰلِكَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الْكِتٰبَ١ؕ فَالَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ١ۚ وَ مِنْ هٰۤؤُلَآءِ مَنْ یُّؤْمِنُ بِهٖ١ؕ وَ مَا یَجْحَدُ بِاٰیٰتِنَاۤ اِلَّا الْكٰفِرُوْنَ Open ayah 29:47 in the Quran reader
اور اے پیغمبر جیسے ہم نے اگلے پیغمبروں پر کتابیں اتاریں اسی طرح تجھ پر بھی ہم نے کتاب اتاری پھر جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی تھی یہود اور نصاریٰ میں سے وہ تجھ پر ایمان لاتے اور ان (مکہ والوں مشرکوں) میں سے بھی بعضے ایمان لاتے ہیں اور ہماری آیتوں کو وہی نہیں مانتے جو ان اہل کتاب اور مشرکوں میں) ہٹ دھرم ہیں
وَ مَا كُنْتَ تَتْلُوْا مِنْ قَبْلِهٖ مِنْ كِتٰبٍ وَّ لَا تَخُطُّهٗ بِیَمِیْنِكَ اِذًا لَّارْتَابَ الْمُبْطِلُوْنَ Open ayah 29:48 in the Quran reader
اور اے پیغمبر قرآن (اترنے) سے پہلے نہ تو تو کوئی کتاب پڑھ سکتا تھا اور نہ اپنے ہاتھ سے اس کو لکھ سکتا تھا (کیونکہ تو المی تھا نہ پڑھا نہ لکھا) اگر پڑھا لکھا ہوتا تو یہ جھوٹے دغا باز ضرور شبہ کرتے8
بَلْ هُوَ اٰیٰتٌۢ بَیِّنٰتٌ فِیْ صُدُوْرِ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ١ؕ وَ مَا یَجْحَدُ بِاٰیٰتِنَاۤ اِلَّا الظّٰلِمُوْنَ Open ayah 29:49 in the Quran reader
بات یہ ہے کہ یہ قرآن کیا ہے کھلی کھلی آیتیں ہیں ان لوگوں کے سینوں میں9 جن کو (خدا کی طرف سے ملا دیا گیا ہے اور ہماری آیتوں کو وہی نہیں مانتے جو بےانصاف ہیں
وَ قَالُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ اٰیٰتٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ قُلْ اِنَّمَا الْاٰیٰتُ عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ وَ اِنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 29:50 in the Quran reader
اور (مشرک) کہتے ہیں اس پیغمبر (حضرت محمد) پر اس کے مالک کی طرف سے نشانیاں کیوں نہ اتریں10 کہہ دے نشانیاں کے اختیار ہیں اور میں تو اور کچھ میں ایک کھلا ڈرانیوالا ہوں
اَوَ لَمْ یَكْفِهِمْ اَنَّاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ یُتْلٰى عَلَیْهِمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَرَحْمَةً وَّ ذِكْرٰى لِقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ۠ Open ayah 29:51 in the Quran reader
کیا ان لوگوں کو یہ نشانی بس نہیں کہ ہم نے تجھ پر قرآن اتار اجو ان کو پڑھ کر سنایا جاتا ہے اس میں ایمان ولاوں کے لئے رحمت اور نصیحت ہے1
قُلْ كَفٰى بِاللّٰهِ بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ شَهِیْدًا١ۚ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِالْبَاطِلِ وَ كَفَرُوْا بِاللّٰهِ١ۙ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ Open ayah 29:52 in the Quran reader
اے پیغمبر ان لوگوں سے کہہ دے اللہ بس ہے گواہ مجھ میں اور تم میں وہ آسمانوں اور زمین کی سب چیزیں جانتا ہے اور جو لوگ جھوٹے معبودوں پر ایمان لائے اور اللہ تعالیٰ کو نہ مانا (قیامت کے دن) وہی نقصان پائیں گے
وَ یَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالْعَذَابِ١ؕ وَ لَوْ لَاۤ اَجَلٌ مُّسَمًّى لَّجَآءَهُمُ الْعَذَابُ١ؕ وَ لَیَاْتِیَنَّهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ Open ayah 29:53 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) یہ لوگ تجھ سے عذا اب کی جلدی کرتے ہیں2 اور اگر اللہ تعالیٰ کے پاس عذاب کی ایک ٹھیری ہوئی مدت نہ ہوتی تو کب کا ان پر عذاب آچکتا اور ایک نہ ایک دن ایک ہی ایکا ان پر عذاب آجائیگا اور وہ بیخبر ہوں گیف 3
یَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالْعَذَابِ١ؕ وَ اِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِیْطَةٌۢ بِالْكٰفِرِیْنَۙ Open ayah 29:54 in the Quran reader
عجب حال ہے یہ لوگ تجھ سے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں اور دوزخ کافروں کو گھیرے ہوئے ہے یعنی عنقریب گھیر لے گی،
یَوْمَ یَغْشٰىهُمُ الْعَذَابُ مِنْ فَوْقِهِمْ وَ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِهِمْ وَ یَقُوْلُ ذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 29:55 in the Quran reader
جس دن سب طرف سے دوزخ کا عذاب ان کو ڈھانک لے گا اوپر سے اور ان کے پائوں تلے سے اور اللہ تعالیٰ یا اس کا فرشتہ) فرمائیگا اپنے اعمال کا جو تم کرتے رہے مزہ چکھو
یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّ اَرْضِیْ وَاسِعَةٌ فَاِیَّایَ فَاعْبُدُوْنِ Open ayah 29:56 in the Quran reader
یعنی سزا میرے ایمان دار بندوں میری زمین کشادہ ہے تو کہیں بھی رہ کر میری پوجا کرتے رہو4
كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ١۫ ثُمَّ اِلَیْنَا تُرْجَعُوْنَ Open ayah 29:57 in the Quran reader
ہر جاندار کو ایک نہ ایک دن) موت کا مزہ چکھنا ہے پھر تم سب کو ہمارے پاس لوٹ کر آن ہے
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُبَوِّئَنَّهُمْ مِّنَ الْجَنَّةِ غُرَفًا تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ نِعْمَ اَجْرُ الْعٰمِلِیْنَۗۖ Open ayah 29:58 in the Quran reader
اور اپنے اعمال کا جواب دینا) اور جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کو ہم بہشت کے بالاخانوں ماڑیوں میں جگہ دیں گے ان کے تلے نہریں پڑی بہہ رہی ہوں گی ہمیشہ ان میں رہیں گے (نیک) عمل کرنیوالوں کا
الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَ Open ayah 29:59 in the Quran reader
جنہوں نے (تکلیف پر) صبر کیا اور اپنے مالک پر بھروسا کئے رہے کیا عمدہ بدلہ ہے1
وَ كَاَیِّنْ مِّنْ دَآبَّةٍ لَّا تَحْمِلُ رِزْقَهَا١ۗۖ اَللّٰهُ یَرْزُقُهَا وَ اِیَّاكُمْ١ۖ٘ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ Open ayah 29:60 in the Quran reader
اور (دنیا میں) کتنے جانور ایسے ہی جو اپنی روزی لادے نہیں پھرتے اللہ تعالیٰ ان کو روزی دیتا2 ہے اور تم کو بھی وہی دیتا ہے اور وہ سب کچھ سنتا جانتا ہے3
وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ١ۚ فَاَنّٰى یُؤْفَكُوْنَ Open ayah 29:61 in the Quran reader
اور اے پیغمبر اگر تو ان کافروں سے پوچھے کس نے آسمان اور زمین پیدا کئے اور سورج اور چاند کو کام میں لگایا تو ضرور یہی کہیں گے اللہ نے۔ پھر کہاں بہکے جا رہے ہیں4
اَللّٰهُ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ وَ یَقْدِرُ لَهٗ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ Open ayah 29:62 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ اپنے بندے میں سے جس کو چاہتا ہے فراغت کے ساتھ روزی دیتا ہے اور جس کو5 چاہتا ہے تنگی سے دیتا ہے بیشک اللہ سب کچھ جانتا ہے6
وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ نَّزَّلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ مِنْۢ بَعْدِ مَوْتِهَا لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ١ؕ قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ۠ Open ayah 29:63 in the Quran reader
اور اگر تو ان سے پوچھے آسمان سے پانی کس نے برسایا پھر زمین کو مرے پیچھے پانی برسا کر کس نے جلایا تو ضرور یہی کہیں گے اللہ نے اے پیغمبر کہہ دے شکر ہے7 اللہ کا ابھی تک تم یہ اقرار کرتے ہو بات یہ ہے کہ ان کافروں میں اکثر بےعقل ہیں8
وَ مَا هٰذِهِ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا لَهْوٌ وَّ لَعِبٌ١ؕ وَ اِنَّ الدَّارَ الْاٰخِرَةَ لَهِیَ الْحَیَوَانُ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 29:64 in the Quran reader
اور یہ دنیا کی زندگی کیا ہے کچھ نہیں مگر بہلاوا اور کھیل کود اور اگر سچ پوچھو تو آخرت کا ہی گھر زندگی ہے9 کاش یہ لوگ اس بات کو جانتے ہوتے10
فَاِذَا رَكِبُوْا فِی الْفُلْكِ دَعَوُا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ۚ۬ فَلَمَّا نَجّٰىهُمْ اِلَى الْبَرِّ اِذَا هُمْ یُشْرِكُوْنَۙ Open ayah 29:65 in the Quran reader
پھر یہ مشرک لوگ جب جہاز میں سوار ہوتے ہیں تو خدا کو پکارتے ہیں خالص اسی کو پوجا کرتے ہیں11 پھر جب اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان کو بچا کر خشکی میں لاتا ہے تو خشکی میں آتے ہی شرک کرنے لگتے ہیں
لِیَكْفُرُوْا بِمَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ١ۙۚ وَ لِیَتَمَتَّعُوْا١ٙ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ Open ayah 29:66 in the Quran reader
جن کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے جو ان کو دریا سے نجات دی اس کی ناشکری کریں اور دنیا کے چند روزہ مزے اڑائیں خیر آگے چل کر اس ناشکری کا انجام ان کو معلوم ہوجائیگا
اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا جَعَلْنَا حَرَمًا اٰمِنًا وَّ یُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ حَوْلِهِمْ١ؕ اَفَبِالْبَاطِلِ یُؤْمِنُوْنَ وَ بِنِعْمَةِ اللّٰهِ یَكْفُرُوْنَ Open ayah 29:67 in the Quran reader
لیا ان لوگوں نے قریش کے کافروں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے انکا شہر مکہ) امن13 والا حرم بنایا اور ان کے آس پاس حرم کے باہر لوگ لٹ جاتے ہیں یا اچک لئے جاتے تک کیا یہ لوگ جھوٹی بات کا تو یقین کرتے ہیں شرک اور بت پرستی کا اور اللہ کی سچی نعمت آنحضرت کی نبوت کو نہیں مانتے
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَآءَهٗ١ؕ اَلَیْسَ فِیْ جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْكٰفِرِیْنَ Open ayah 29:68 in the Quran reader
اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے اس کا شریک ٹھہرائے یا جب سچی بات اللہ کی کتاب اس تک پہنچے تو اس کو جھٹلائے کیا ایسے کافروں کا ٹھکانا دوزخ نہیں ہے
وَ الَّذِیْنَ جَاهَدُوْا فِیْنَا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنَا١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِیْنَ۠ Open ayah 29:69 in the Quran reader
اور جن لوگوں نے ہمارے لئے کوشش کی۔ (یا جہاد کیا کافروں سے لڑے) ہم ان کو ضرور اپنے قرب2) کے رستے دکھلائینگے اور بیشک اللہ اپنی مدد سے) نیک لوگوں کے ساتھ ہے۔