24. Surah An-Noor
النورThe Light · 64 ayahsاشرف الحواشی
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ یُسَبِّحُ لَهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ الطَّیْرُ صٰٓفّٰتٍ١ؕ كُلٌّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهٗ وَ تَسْبِیْحَهٗ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِمَا یَفْعَلُوْنَ Open ayah 24:41 in the Quran reader
(اے سننے والے یا اپنے پیغمبر) کیا تجھ کو معلوم نہیں کہ آسمان اور زمین میں جتنے ہیں اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتے ہیں اور پرندے بھی باز پھیلا4 ہوئے ہر ایک کو اپنی بندگی اور اللہ تعالیٰ کی یاد کا ڈھنگ معلوم ہے5 اور جو یہ کیا کرتے ہیں وہ اللہ کو معلوم ہے6 ہے
وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ وَ اِلَى اللّٰهِ الْمَصِیْرُ Open ayah 24:42 in the Quran reader
اور آسمان اور زمین دونوں میں اللہ تعالیٰ ہی کی بادشاہت ہے اور نوجگہ کسی کا حکم چلتا ہے اللہ ہی کے پاس سب کو لوٹ جانا ہے
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ یُزْجِیْ سَحَابًا ثُمَّ یُؤَلِّفُ بَیْنَهٗ ثُمَّ یَجْعَلُهٗ رُكَامًا فَتَرَى الْوَدْقَ یَخْرُجُ مِنْ خِلٰلِهٖ١ۚ وَ یُنَزِّلُ مِنَ السَّمَآءِ مِنْ جِبَالٍ فِیْهَا مِنْۢ بَرَدٍ فَیُصِیْبُ بِهٖ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَصْرِفُهٗ عَنْ مَّنْ یَّشَآءُ١ؕ یَكَادُ سَنَا بَرْقِهٖ یَذْهَبُ بِالْاَبْصَارِؕ Open ayah 24:43 in the Quran reader
کیا تو نے یہ نہیں دیکھا کہ اللہ ہی بادل کو ہانک لے جاتا ہے پھر اس کو جوڑتا ہے7 پھ راس کو تہ برستا جماتا ہے (تاکہ وہ غلیظ ہو) پھ راس کے سوراخوں میں سے تو دیکھتا ہے مینہ نکلتا ہے8 اور اولوں کے جو پہاڑ آسمان میں وہی ان میں سے اولے برساتا ہے پھر جس آدمی پر چاہتا ہے وہ اولے گراتا ہے اور جس پر سے چاہتا وہ اولے ہٹا دیتا ہے (اولے گرتے ہیں لیکن وہ بچ جاتا ہے) بادل کی بجلی کی چمک ایسا معلوم ہوتا ہے) گویا آنکھوں کی روشنی اب اچک لے جائے گی۔
یُقَلِّبُ اللّٰهُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّاُولِی الْاَبْصَارِ Open ayah 24:44 in the Quran reader
رات اور دن کو الٹ پلٹ کر10 لاتا ہے جو لوگ عقل رکھتے ہیں انکو ان باتوں میں فکر کرنا چاہیے (اگر خدا نہ ہوتا تو یہ سب انتظام کیونکر چلتے)
وَ اللّٰهُ خَلَقَ كُلَّ دَآبَّةٍ مِّنْ مَّآءٍ١ۚ فَمِنْهُمْ مَّنْ یَّمْشِیْ عَلٰى بَطْنِهٖ١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّمْشِیْ عَلٰى رِجْلَیْنِ١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّمْشِیْ عَلٰۤى اَرْبَعٍ١ؕ یَخْلُقُ اللّٰهُ مَا یَشَآءُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 24:45 in the Quran reader
اور اللہ ہی نے ہر جانکو پانی سے (نطفہ سے) پیدا کیا۔ بعضے جانورتو پیٹ کے بل چلتے ہیں اور1 بعضے دو پائوں چلتے ہیں2 اور بعضے چار پائوں پر چلتے ہیں3 بعضے چار سے بھی زیاہ بہت سے پائوں پر) اللہ جو چاہتا ہے بناتا ہے بیشک اللہ سب کچھ کرسکتا ہے۔
لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اٰیٰتٍ مُّبَیِّنٰتٍ١ؕ وَ اللّٰهُ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ Open ayah 24:46 in the Quran reader
ہم تو (اپنے پہچاننے کے لئے) کھلی کھلی نشانیاں اتار چکے ہیں (جس کو دیکھ کر خدا کی پہچان ہوتی ہے) اور اس پر بھی) اللہ جس کو چاہتا ہے سیدھے4 رستے پر لگاتا ہے
وَ یَقُوْلُوْنَ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَ بِالرَّسُوْلِ وَ اَطَعْنَا ثُمَّ یَتَوَلّٰى فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ١ؕ وَ مَاۤ اُولٰٓئِكَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 24:47 in the Quran reader
اور یہ (منافق) لوگ کہتے ہیں ہم اللہ اور رسول پر ایمان لائے اور ہم نے (اللہ تعالیٰ اور رسول کا حکم) مان لیا پھر ایسا کہنے کے بعد ان میں کا ایک فرقہ واللہ اور رسول کے حکم سے) منہ پھیر لیتا ہے اور5 یہ لوگ درحقیقت ایمان نہیں رکھتے
وَ اِذَا دُعُوْۤا اِلَى اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ لِیَحْكُمَ بَیْنَهُمْ اِذَا فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ مُّعْرِضُوْنَ Open ayah 24:48 in the Quran reader
اور جب ان کو اللہ اور اس کے رسول کیطرف بلایا جاتا ہے ان کا (جھگڑا) فیصل کرنے کے لئے تو ایک ہی ایکا ان کا ایک فرقہ گریز کرجاتا ہے6 ہے
وَ اِنْ یَّكُنْ لَّهُمُ الْحَقُّ یَاْتُوْۤا اِلَیْهِ مُذْعِنِیْنَؕ Open ayah 24:49 in the Quran reader
اور اگر کہیں وہ حق پر ہوں (یا ان کے کسی سے کچھ لینا ہو) جب تو کان دبائے پیغمبر کے پاس چلے آتے ہیں۔
اَفِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ اَمِ ارْتَابُوْۤا اَمْ یَخَافُوْنَ اَنْ یَّحِیْفَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ وَ رَسُوْلُهٗ١ؕ بَلْ اُولٰٓئِكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ۠ Open ayah 24:50 in the Quran reader
کیا ان کے دلوں میں (کفر و نفاق کی) بیماری ہے یا ان کو (تیری پیغمبر میں) شک ہے یا وہ (اس سے) ڈرتے ہیں کہ اللہ اور اس کا رسول ان پر ظلم کرے گا بلکہ (ہے یہ ہے کہ) وہ خود ظالم ہیں8
اِنَّمَا كَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِیْنَ اِذَا دُعُوْۤا اِلَى اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ لِیَحْكُمَ بَیْنَهُمْ اَنْ یَّقُوْلُوْا سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا١ؕ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ Open ayah 24:51 in the Quran reader
ایماندار لوگ جب (ان کا جھگڑا) فیصلہ کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی طرف بلائے جاتے ہیں تو بس یہی کہتے ہیں ہم نے سنا اور مان لیا اور یہی لوگ بامراد ہوں گے9
وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ یَخْشَ اللّٰهَ وَ یَتَّقْهِ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْفَآئِزُوْنَ Open ayah 24:52 in the Quran reader
اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کا حکم مان لے اور اللہ سے (اگلے گناہوں پر) ڈرتا ہے اور (آئندہ) اس (کی نافرمانی) سے بچتا رہے تو ایسے ہی لوگ مراد کو پہنچیں گے
وَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ لَئِنْ اَمَرْتَهُمْ لَیَخْرُجُنَّ١ؕ قُلْ لَّا تُقْسِمُوْا١ۚ طَاعَةٌ مَّعْرُوْفَةٌ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ Open ayah 24:53 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) ان منافقوں نے اللہ کی پکی قسمیں کھائیں کہ مگر تو ان کو حکم کیر تو وہ جہاد کے لئے) ضرور نکلیں گے کہ دے قسم نہ کھائو ( جھوٹی قسم کھانے سے کیا ائدہ تمہاری اطاعت معلوم ہے بیشک جو تم کرتے ہو اللہ کو اس کی خبر ہے
قُلْ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ١ۚ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَیْهِ مَا حُمِّلَ وَ عَلَیْكُمْ مَّا حُمِّلْتُمْ١ؕ وَ اِنْ تُطِیْعُوْهُ تَهْتَدُوْا١ؕ وَ مَا عَلَى الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ Open ayah 24:54 in the Quran reader
(اے پیغمبران لوگوں سے) کہہ دے اللہ تعالیٰ کا حکم مانو اور2 اور رسول کا حکم مانو پھر اگر تم نہ مانو گے تو رسول کا بوجھ اس پر اور تمہارا بوجھ تم پر ہے3 اور اگر تم رسول کے کہے پر چلو گے تو سیدھی راہ پر لگ جائو4 (ہدایت پائو گے) اور رسول پر اور کچھ نہیں (ہمارا حکم پہنچا دینا وہ ہے
وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَیَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِی الْاَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١۪ وَ لَیُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِیْنَهُمُ الَّذِی ارْتَضٰى لَهُمْ وَ لَیُبَدِّلَنَّهُمْ مِّنْۢ بَعْدِ خَوْفِهِمْ اَمْنًا١ؕ یَعْبُدُوْنَنِیْ لَا یُشْرِكُوْنَ بِیْ شَیْئًا١ؕ وَ مَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ Open ayah 24:55 in the Quran reader
جو لوگ تم میں سے ایمان لائے اور اچھے کام کئے اللہ تعالیٰ نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ (ایک نہ ایک دن) ان کو ضرور ملک میں حکومت دے گا جیسے اس نے اگلے لوگوں کو ان سے پہلے حکومت دی تھی (دائود اور سلیمان اور بنی اسرائیل وغیرہ کو) اور جس دین کو ان کے لئے پسند کیا ہے (یعنی اسلام کو) وہ ان کے6 سے جما دے گا اور ان کو جو (دشمنوں سے) اس وقتڈر سے اس کے بعد ڈر کے بدل ان کو امن دے گا وہ مجھ کو پوجتے رہیں گے میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرنے کے جو شخص اس کے بعد کفر کرے7 اور وہ ہوجائے یا کفر ہی پر جما رہے8 تو ایسے ہی لوگ نافرمان ہیں
وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ Open ayah 24:56 in the Quran reader
اور نماز کو درستی سے ادا کرو9 اور زکوۃ دو اور رسول کا کہنا مانو اس لئے کہ تم پر اللہ تعالیٰ کا رجم ہو10
لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِ١ۚ وَ مَاْوٰىهُمُ النَّارُ١ؕ وَ لَبِئْسَ الْمَصِیْرُ۠ Open ayah 24:57 in the Quran reader
(اے پیغمبر) یہ مت سمجھ کر کافر لوگ زمین میں (کہیں بھاگ کر) ہم کو تھکا دیں گے (کہ ہم ان کو نہ پکڑ سکیں ان کا تو (مقرری) ٹھکانہ جہنم ہے (وہ) اس میں ضرور جائیں گے) اور بیشک وہ برا ٹھکانہ ہے
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِیَسْتَاْذِنْكُمُ الَّذِیْنَ مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ وَ الَّذِیْنَ لَمْ یَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْكُمْ ثَلٰثَ مَرّٰتٍ١ؕ مِنْ قَبْلِ صَلٰوةِ الْفَجْرِ وَ حِیْنَ تَضَعُوْنَ ثِیَابَكُمْ مِّنَ الظَّهِیْرَةِ وَ مِنْۢ بَعْدِ صَلٰوةِ الْعِشَآءِ١ؕ۫ ثَلٰثُ عَوْرٰتٍ لَّكُمْ١ؕ لَیْسَ عَلَیْكُمْ وَ لَا عَلَیْهِمْ جُنَاحٌۢ بَعْدَهُنَّ١ؕ طَوّٰفُوْنَ عَلَیْكُمْ بَعْضُكُمْ عَلٰى بَعْضٍ١ؕ كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰیٰتِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ Open ayah 24:58 in the Quran reader
مسلمانو تمہارے غلام لونڈی اور جو (لڑکے لڑکیاں) تم میں سے ابھی جوان نہیں ہوئے1 میں تین وقتوں میں تمہارے پاس آنے کی اجازت لیا کریں (ایک تو)جر کی نماز کے پہلے (کیونکہ رات کو آدمی کھلا رہتا ہے) اور دوسرے دوپہر دن کو جب تم سونے کے لئے اپنے کپڑے اتار رکھتے ہو اور تیسرے عشا کی نماز کے بعد یہ تین وقت تمہاری2 بےپردگی کے وقت ہیں ان وقتوں کے سوا (بےاجازت آنے میں) نہ تم پر گناہ ہے نہ ان پر تم ایک دوسرے کے پاس آتے جاتے رہتے3 ہو یونہی اللہ تعالیٰ اپنے حکمتم سے کھول کھول کر بیان کرتا ہے (تاکہ تم اچھی طرح سمجھ جائو اور ان پر عمل کرو اور اللہ سب جانچ ہے حکمت والا
وَ اِذَا بَلَغَ الْاَطْفَالُ مِنْكُمُ الْحُلُمَ فَلْیَسْتَاْذِنُوْا كَمَا اسْتَاْذَنَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰیٰتِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ Open ayah 24:59 in the Quran reader
اور جب تمہارے لڑکے جوان ہوجائیں تو جس طرح وہ لوگ (ہر وقت) اجازت لیتے ہیں جو ان سے4 پہلے جوان ہوچکے ہیں یہ بھی اجازت لیا کریں یونہی اللہ تعالیٰ اپنے حکم تم سے کھول کر بیان کرتا ہے اور اللہ (سب) جانتا ہے حکمت والا
وَ الْقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَآءِ الّٰتِیْ لَا یَرْجُوْنَ نِكَاحًا فَلَیْسَ عَلَیْهِنَّ جُنَاحٌ اَنْ یَّضَعْنَ ثِیَابَهُنَّ غَیْرَ مُتَبَرِّجٰتٍۭ بِزِیْنَةٍ١ؕ وَ اَنْ یَّسْتَعْفِفْنَ خَیْرٌ لَّهُنَّ١ؕ وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ Open ayah 24:60 in the Quran reader
اور جو بڑی بوڑھی عورتیں میں جن کا حیض بند ہوگیا ہے ان کو نکاح (یا اولاد) کی امید نہیں رہی وہ اگر اگھروں میں) اپنے کپڑے (مثلا دو پتہ وغیرہ) اتار کر رہیں تو ان پر کچھ گناہ نہیں مگر یہ نہیں ہوسکتا کہ وہ اپنا بنائو دکھائی پھریں اور جو (اس سے بھی) بچی وہیں (یعنی پورا استر رکھیں جو ان عورتوں کی طرح تو انکے لئے بہتر ہے اور اللہ (سب سنتا جانتا ہے
لَیْسَ عَلَى الْاَعْمٰى حَرَجٌ وَّ لَا عَلَى الْاَعْرَجِ حَرَجٌ وَّ لَا عَلَى الْمَرِیْضِ حَرَجٌ وَّ لَا عَلٰۤى اَنْفُسِكُمْ اَنْ تَاْكُلُوْا مِنْۢ بُیُوْتِكُمْ اَوْ بُیُوْتِ اٰبَآئِكُمْ اَوْ بُیُوْتِ اُمَّهٰتِكُمْ اَوْ بُیُوْتِ اِخْوَانِكُمْ اَوْ بُیُوْتِ اَخَوٰتِكُمْ اَوْ بُیُوْتِ اَعْمَامِكُمْ اَوْ بُیُوْتِ عَمّٰتِكُمْ اَوْ بُیُوْتِ اَخْوَالِكُمْ اَوْ بُیُوْتِ خٰلٰتِكُمْ اَوْ مَا مَلَكْتُمْ مَّفَاتِحَهٗۤ اَوْ صَدِیْقِكُمْ١ؕ لَیْسَ عَلَیْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَاْكُلُوْا جَمِیْعًا اَوْ اَشْتَاتًا١ؕ فَاِذَا دَخَلْتُمْ بُیُوْتًا فَسَلِّمُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِكُمْ تَحِیَّةً مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ مُبٰرَكَةً طَیِّبَةً١ؕ كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ۠ Open ayah 24:61 in the Quran reader
اندھے پر کوئی حرج نہیں نہ لگڑے پر کوئی حرج ہے نہ بیمار پر کوئی حرج ہے نہ خود تم پر اپنے گھروں میں سے (جن میں تم خود رہتے ہو یا تمہاری اولاد رہتی ہے) کھائو یا اپنے باپ دادا کے گھروں میں اپنی مائوں کے گھروں میں سے یا اپنے بھائیوں کے گھروں میں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں میں سے یا اپنے چچائوں کے گھروں میں سے اپنی پھوپھیوں میں سے یا اپنے ماموں کے گھروں میں سے اپنی خالائوں کے گھروں میں سے یا ان گھروں میں سے (یا چیزوں میں سے) جن کی کنجیاں تمہارے اختیار میں1 ہیں یا اپنے دوستوں کے گھروں میں2 سے تم پر کچھ گناہ نہیں اگر تم سب (ملکر ایک دستر خوان پر) کھائو یا الگ الگ کھائو۔ پھر جب تم گھروں میں (کھانے کے لئے) گھسنے لگو تو اپنے لوگوں کو سلام کرو4 یہ ایک اچھی دعا ہے خدا کی رف سے (یعنی خدا نے اس کا حکم دیا ہے) برکت والی پاکیزہ اللہ یونہی (اپنے حکم) تم سے کھول کھول کر بیان کرتا ہے اس لئے کہ تم کو عقل آئے
اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ اِذَا كَانُوْا مَعَهٗ عَلٰۤى اَمْرٍ جَامِعٍ لَّمْ یَذْهَبُوْا حَتّٰى یَسْتَاْذِنُوْهُ١ؕ اِنَّ الَّذِیْنَ یَسْتَاْذِنُوْنَكَ اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ١ۚ فَاِذَا اسْتَاْذَنُوْكَ لِبَعْضِ شَاْنِهِمْ فَاْذَنْ لِّمَنْ شِئْتَ مِنْهُمْ وَ اسْتَغْفِرْ لَهُمُ اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 24:62 in the Quran reader
یا تم سمجھو اب مدد دہی ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور جب کسی جمع ہونے کے کام میں (جیسے جمعہ یا جماعت یا علاج یا مشورہ یا جہاد وغیرہ پیغمبر کے ساتھ ہوتے ہیں تو جب تک اس سے اجازت نہ لیں5 وہاں سے (اٹھ کر) نہیں جاتے بیشک جو لوگ تجھ سے (جاتے وقت) اجازت لیتے ہیں دی اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں پھر جب یہ لوگ اپنے کسیک ام کے لیء تجھ سے (جانے کی) اجازت مانگیں تو جس کو تو چاہے ان میں سے اجازت دے اور اللہ اس کی بخشش کی دعا کر6 بیشک اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے
لَا تَجْعَلُوْا دُعَآءَ الرَّسُوْلِ بَیْنَكُمْ كَدُعَآءِ بَعْضِكُمْ بَعْضًا١ؕ قَدْ یَعْلَمُ اللّٰهُ الَّذِیْنَ یَتَسَلَّلُوْنَ مِنْكُمْ لِوَاذًا١ۚ فَلْیَحْذَرِ الَّذِیْنَ یُخَالِفُوْنَ عَنْ اَمْرِهٖۤ اَنْ تُصِیْبَهُمْ فِتْنَةٌ اَوْ یُصِیْبَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 24:63 in the Quran reader
(مسلمانو) رسول کے مجلانے کو اپنے میں ایسا مت سمجھو جیسا آپس میں ایک دوسرے کو بلان اسمجھتے ہو7 الہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو جانتا ہے جو تم میں آنکھ بچا کر (یا دوسروں کی آڑ میں ہو کر بےاجازت) سٹک جاتے ہیں۔ پھر جو لوگ پیغمبر کا حکم نہیں مانتے ان کو ڈرنا چاہیے (دنیا میں) کوئی مصیبت ان پر نہ آئے پڑے یا (آخرت میں) کوئی تکلیف کا عذاب ان کو نہ پہنچے
اَلَاۤ اِنَّ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ قَدْ یَعْلَمُ مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ١ؕ وَ یَوْمَ یُرْجَعُوْنَ اِلَیْهِ فَیُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ۠ Open ayah 24:64 in the Quran reader
ف 1 سن لو اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے تم جس حال میں ہو وہ (خوب) جانتا ہے اور جس دن (قیامت میں) اس کی طرف لوٹائے جائیں گے تو وہ ان کو بتلا دے گا جو وہ (دنیا میں) کرتے تھے (ان کے اعمال کی سزا دیگا) اور اللہ تو سب کچھ جانتا ہے2