22. Surah Al-Hajj
الحجThe Pilgrimage · 78 ayahsاشرف الحواشی
اَلَّذِیْنَ اِنْ مَّكَّنّٰهُمْ فِی الْاَرْضِ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتَوُا الزَّكٰوةَ وَ اَمَرُوْا بِالْمَعْرُوْفِ وَ نَهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ١ؕ وَ لِلّٰهِ عَاقِبَةُ الْاُمُوْرِ Open ayah 22:41 in the Quran reader
یہ (مسلمان) ایسے ہیں کہ ہم ان کو ملک میں جما دیں (ان کی حکومت قائم کردیں) تو نماز کو درستی سے پڑھیں گے اور زکواۃ دیں گے اور اچھی بات کا حکم کریں گے اور بری بات سے منع کریں گے5 گے اور سب کاموں کا انجام اللہ کے اختیار میں ہے
وَ اِنْ یُّكَذِّبُوْكَ فَقَدْ كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّ عَادٌ وَّ ثَمُوْدُۙ Open ayah 22:42 in the Quran reader
اور6 اور (اے پیغمبر) اگر یہ کافر تجھ کو جھٹلائیں (تو کجھ رنج کی بات نہیں) ان سے پہلے نوح اور عاد اور ثمو دی کقو میں (بھی اپنے اپنے پیغمبروں کا جھٹلا چکے ہیں
وَ قَوْمُ اِبْرٰهِیْمَ وَ قَوْمُ لُوْطٍۙ Open ayah 22:43 in the Quran reader
اور ابراہیم اور لوط کی قومیں
وَّ اَصْحٰبُ مَدْیَنَ١ۚ وَ كُذِّبَ مُوْسٰى فَاَمْلَیْتُ لِلْكٰفِرِیْنَ ثُمَّ اَخَذْتُهُمْ١ۚ فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ Open ayah 22:44 in the Quran reader
اور مدین والے (یعنی شعیب کی قوم اور موسیٰ بھی جھٹلا دیا گیا7 تو میں نے (چند روز تک) کافروں کو مہلت دی پھر ان کو دھر پکڑا (اپنے عذاب میں گرفتار کیا) تو (تو نے دیکھا)8 میرا پلٹنا کیسا ہوا (کس بلا کا پلٹنا تھا )
فَكَاَیِّنْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَا وَ هِیَ ظَالِمَةٌ فَهِیَ خَاوِیَةٌ عَلٰى عُرُوْشِهَا وَ بِئْرٍ مُّعَطَّلَةٍ وَّ قَصْرٍ مَّشِیْدٍ Open ayah 22:45 in the Quran reader
اور بہت سی بستیاں جو نافرمان تھیں (یعنی وہاں کے رہنے والے نافرمان تھے) ہم نے ان کو تباہ کردیا اب وہ اپنی چھتوں پر گری9 پڑی ہیں اور (بہت سے) کنوئیں جو بیکار پڑے10
اَفَلَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَتَكُوْنَ لَهُمْ قُلُوْبٌ یَّعْقِلُوْنَ بِهَاۤ اَوْ اٰذَانٌ یَّسْمَعُوْنَ بِهَا١ۚ فَاِنَّهَا لَا تَعْمَى الْاَبْصَارُ وَ لٰكِنْ تَعْمَى الْقُلُوْبُ الَّتِیْ فِی الصُّدُوْرِ Open ayah 22:46 in the Quran reader
ہیں اور بہت سے عالیشان (یا پکے محل (خالی پڑے ہیں کیا یہ لوگ زمین میں نہیں پھرے (ملکوں کی سیر نہیں کی اگر سیر کرتے) تو ان کے دل ایسے ہوجاتے جن سے (حق بات) سمجھ لیتے یا کان ایسے ہوجاتے جن سے (نصیحت) سن لیتے بات یہ ہے کہ آنکھیں تو (ان کی اندھی نہیں ہیں لیکن دل جو سینوں میں1 ہیں وہ اندھے ہیں
وَ یَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالْعَذَابِ وَ لَنْ یُّخْلِفَ اللّٰهُ وَعْدَهٗ١ؕ وَ اِنَّ یَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَاَلْفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّوْنَ Open ayah 22:47 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) یہ لوگ تجھ سے عذاب2 کی جلدی مچا رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنا وعدہ کبھی خلاف نہیں کرنے کا اور (اصل بات یہ ہے) کہ تیرے مالک کے نزدیک ایک دن تمہارے شمار سے ہزار برس کے برابر ہے3
وَ كَاَیِّنْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَمْلَیْتُ لَهَا وَ هِیَ ظَالِمَةٌ ثُمَّ اَخَذْتُهَا١ۚ وَ اِلَیَّ الْمَصِیْرُ۠ Open ayah 22:48 in the Quran reader
اور بہت سی بستیوں کو میں نے (چند روز کی) مہلت دی (ان کو دنیا میں چین اڑانے دیا) پھر جب خوب غافل ہوگئے تو میں نے ان کو (ایک ہی ایکا) دھر پکڑا اور میرے ہی پاس سب کو4 لوٹ کر آنا ہے
قُلْ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنَّمَاۤ اَنَا لَكُمْ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۚ Open ayah 22:49 in the Quran reader
ائے پیغمبر کہہ دے لوگو میں تو تم کو خدا کے عذاب5 سے کھلم کھلا ڈرانیوالا ہوں
فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌ Open ayah 22:50 in the Quran reader
اور کوئی بات نہیں پھر جو لو ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام (بھی) کئے ان کے لئے (آخرت میں گناہوں کی بخشش ہے اور عزت کی روزی (یعنی بہشت)
وَ الَّذِیْنَ سَعَوْا فِیْۤ اٰیٰتِنَا مُعٰجِزِیْنَ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ Open ayah 22:51 in the Quran reader
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں (کے رد کرنے) میں کوشش کی (اپنے خیال میں) ہم کو عاجز کرنے کے لئے6 یہی لوگ دوزخی ہیں۔
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُوْلٍ وَّ لَا نَبِیٍّ اِلَّاۤ اِذَا تَمَنّٰۤى اَلْقَى الشَّیْطٰنُ فِیْۤ اُمْنِیَّتِهٖ١ۚ فَیَنْسَخُ اللّٰهُ مَا یُلْقِی الشَّیْطٰنُ ثُمَّ یُحْكِمُ اللّٰهُ اٰیٰتِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌۙ Open ayah 22:52 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) ہم نے تجھ سے پہلے کوئی رسول یا نبی ایسا نہیں بھیجا مگر اس کو یہی بات پیش آئی جب اس نے کوئی خیال باندھا (یا کچھ پڑھنا شروع کیا) تو شیطان7 نے اپنی طرف سے اس کے خیال (یا تلاوت) میں کچھ ملا دیا پھر جو شیطان ملا دیتا ہے اس کو اللہ منسوخ کردیتا ہے ( میٹ دیتا ہے) اور اپنی (سچی) باتوں کو زور دیتا ہے (قائم رکھتا ہے) اور اللہ سب کو جاننے والا حکمت والا ہے
لِّیَجْعَلَ مَا یُلْقِی الشَّیْطٰنُ فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ وَّ الْقَاسِیَةِ قُلُوْبُهُمْ١ؕ وَ اِنَّ الظّٰلِمِیْنَ لَفِیْ شِقَاقٍۭ بَعِیْدٍۙ Open ayah 22:53 in the Quran reader
اس سے یہ غرض ہے کہ شیطان جو (اپنی طرف سے) ملا دیتا ہے اس کی وجہ سے ان لوگوں کو آزمائے جن کے دل میں (شک اور نفاق کی بیماری ہے اور ان کے دل سخت ہیں8 اور بیشک یہ ظالم کافر پرلے سرے کی ضد (ہٹ دھرمی) میں پڑے ہوئے ہیں9
وَّ لِیَعْلَمَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ اَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَیُؤْمِنُوْا بِهٖ فَتُخْبِتَ لَهٗ قُلُوْبُهُمْ١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَهَادِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ Open ayah 22:54 in the Quran reader
اور یہ غرض ہے کہ جو لوگ علم والے ہیں وہ جان لیں کہ وحی (یعنی قرآن شریف) برحق ہے تیرے مالک کی طرف سے پھر اس پر ایمانل ائیں اور ان کے دلوں کو اس بر اطمینان ہو1 اور بیشک اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو ضرور سیدھا راستہ2 دکھلائے گا
وَ لَا یَزَالُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ مِرْیَةٍ مِّنْهُ حَتّٰى تَاْتِیَهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً اَوْ یَاْتِیَهُمْ عَذَابُ یَوْمٍ عَقِیْمٍ Open ayah 22:55 in the Quran reader
اور جو لوگ کافر ہیں وہ تو ہمیشہ قرآن میں شک ہی کرتے رہیں گے یہاں تک کہ ایک ہی ایکا قیامت ان پر آئجا یا ایک منحوس دن کا عذاب ان پر آئے3
اَلْمُلْكُ یَوْمَئِذٍ لِّلّٰهِ١ؕ یَحْكُمُ بَیْنَهُمْ١ؕ فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ Open ayah 22:56 in the Quran reader
اس دن اللہ ہی کی بادشاہت ہوگی وہ ان کے آپس (کے جھگڑوں میں فیصلہ کریگا تو جو لوگ ایما نلائے اور انہوں نے اچھے کام کئے وہ آرام کے باغوں میں ہوں گے (چین اڑائیں گے)
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا فَاُولٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ۠ Open ayah 22:57 in the Quran reader
اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلاتے رہے تو یہی وہ لوگ ہیں جن کو ذلت کا عذاب ہوگا
وَ الَّذِیْنَ هَاجَرُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ ثُمَّ قُتِلُوْۤا اَوْ مَاتُوْا لَیَرْزُقَنَّهُمُ اللّٰهُ رِزْقًا حَسَنًا١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ Open ayah 22:58 in the Quran reader
اور جن لوگوں نے اللہ کی راہ میں (اس کی رضا مندی کے لئے) ہجرت کی وطن چھوڑا پھر وہ راسی ہجرت کے زمانے میں مارے گئے یا اپنی موت سے مرگئے (ہر حال میں) اللہ ان کو اچھی روزی دیگا بہشت کے میوے اور وہاں کا پانی اور پیشکش خدا ہی سب روزی دینے والوں میں بہتر روزی دینے والا ہے4
لَیُدْخِلَنَّهُمْ مُّدْخَلًا یَّرْضَوْنَهٗ١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَعَلِیْمٌ حَلِیْمٌ Open ayah 22:59 in the Quran reader
وہ ضرور ان کو ایسیجگہ لے جائے گا جس کو پسند کریں گے۔5 اور بیشک اللہ (سب) جانتا ہے6 کردیا7 (جلدی عذاب نہیں کرتا،
ذٰلِكَ١ۚ وَ مَنْ عَاقَبَ بِمِثْلِ مَا عُوْقِبَ بِهٖ ثُمَّ بُغِیَ عَلَیْهِ لَیَنْصُرَنَّهُ اللّٰهُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَعَفُوٌّ غَفُوْرٌ Open ayah 22:60 in the Quran reader
یہ تو سب ٹھیک ہے) اور جو کوئی اتنا ہی بدلہ لے جتنا وہ ستایا گیا تھا پھر (ظالم کی طرف سے) اس پر زیادتی ہو (دوبارہ اس کو ستائے تو بیشک اللہ اس کی مدد کریگا کیونکہ وہ مظلوم ہے8 بیشک اللہ معاف کرنے والا بخشنے والا ہے1
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ یُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّهَارِ وَ یُوْلِجُ النَّهَارَ فِی الَّیْلِ وَ اَنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌۢ بَصِیْرٌ Open ayah 22:61 in the Quran reader
کیونکہ2 اللہ تورات کو دن میں گھسیٹ دیتا ہے3 اور دن کو رات میں گھیسٹ دیتا ہے اور دوسرے یہ کہ اللہ سب سننا دیکھتا ہے تو وہ ظالم کے ظلم سے غافل نہیں ہے
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ هُوَ الْبَاطِلُ وَ اَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْعَلِیُّ الْكَبِیْرُ Open ayah 22:62 in the Quran reader
اور یہاسلئے کہ اللہ ہی سچا خدا ہے4 اور اس کے سوا (کافر) جس کو پکارتے ہیں وہ غلط ہے (جھوٹ لغو ہرگز خدا نہیں ہے)5 اور اس لئے کہ اللہ ہی سب سے بلند اور سب سے بڑا ہے6
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً١٘ فَتُصْبِحُ الْاَرْضُ مُخْضَرَّةً١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَطِیْفٌ خَبِیْرٌۚ Open ayah 22:63 in the Quran reader
(اے دیکھنے والے) کیا تو نے نہیں دیکھا (زمین سوکھی مردہ پڑی ہے اللہ نے آسمان سے پانی برسایا تو پھر زمین (زندہ ہو کر) سرسبز ہوجاتی ہے7 بیشک اللہ مہربان (یا باریک بین ہے خبردار8
لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ۠ Open ayah 22:64 in the Quran reader
اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور بیشک اللہ ہی بےنیاز تعریف کے سزا وار ہے9
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِی الْاَرْضِ وَ الْفُلْكَ تَجْرِیْ فِی الْبَحْرِ بِاَمْرِهٖ١ؕ وَ یُمْسِكُ السَّمَآءَ اَنْ تَقَعَ عَلَى الْاَرْضِ اِلَّا بِاِذْنِهٖ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 22:65 in the Quran reader
کیا تو نے (اسے دیکھنے والے) نہیں دیکھا کہ اللہ نے زمین میں جتنی چیزیں ہیں تم لوگوں کے بس میں (اختیار میں) کردی ہیں (آدمی سب پر حکومت کرتا ہے اور کشتی کو بھی صتمہارے بس میں کردیا ہے) جو اللہ کے حکم سے سمندر میں چلتی ہے اور آسمان کو زمین پر گر پڑنے سے بھی وہی روکتا ہے مگر جب حکم ہو تو وہ اور بات ہے) اس وقت گرپڑیگا یعنی قیامت کے قریب، بیشک اللہ لوگوں پر دیار شفقت والا رکھتا ہے مہربان ہے
وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَحْیَاكُمْ١٘ ثُمَّ یُمِیْتُكُمْ ثُمَّ یُحْیِیْكُمْ١ؕ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَكَفُوْرٌ Open ayah 22:66 in the Quran reader
اور اسی نے (پہلی بار تم جب بےجان تھے) تم کو جلایا پھر (جب دنیا میں12 عر ختم ہوگی، تم کو مار ڈالے گا پھر (حشر کے دن) تم کو جلائے گا بیشک آدمی بڑا ناشکرا ہے
لِكُلِّ اُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا هُمْ نَاسِكُوْهُ فَلَا یُنَازِعُنَّكَ فِی الْاَمْرِ وَ ادْعُ اِلٰى رَبِّكَ١ؕ اِنَّكَ لَعَلٰى هُدًى مُّسْتَقِیْمٍ Open ayah 22:67 in the Quran reader
(اے پیغمبر) ہم نے ہر زمانے والوں کے لئے ایک شریعت ٹھہرائی جس پر وہ چلتے ہیں تو ان لوگوں کو (یعنی یہود اور نصار سے اور مشرکین کو) دین کے مقدمے میں تجھ سے جھگڑنا15 نہیں چاہیے اور تو اپنے مالک کے (دین کی) طرف لوگوں کو بلاتا رہ (دین کی دعوت برائر کئے جا بیشک تو سیدھے رستے پر ہے
وَ اِنْ جٰدَلُوْكَ فَقُلِ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ Open ayah 22:68 in the Quran reader
اور اگر اس پر بھی یہ لوگ تجھ سے جھگڑیں تو کہہ دے اللہ خوب جانتا ہے جو تم کر رہے ہو
اَللّٰهُ یَحْكُمُ بَیْنَكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فِیْمَا كُنْتُمْ فِیْهِ تَخْتَلِفُوْنَ Open ayah 22:69 in the Quran reader
(یہ کہہ کر ساری بحث ختم کر دے جن باتوں میں تم اختلاف کر رہے ہو ان1 کا فیصلہ اللہ قیامت کے دن تم میں کر دے گا
اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اِنَّ ذٰلِكَ فِیْ كِتٰبٍ١ؕ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرٌ Open ayah 22:70 in the Quran reader
(اے پیغمبر) کیا تجھ کو یہ معلوم نہیں کہ جو کچھ آسمان اور زمین میں2 ہے اللہ جانتا ہے بیشک (سب ایک کتاب (لوح محفوظ) میں لکھا ہوا ہے بیشک یہ اللہ پر آسان ہے
وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ سُلْطٰنًا وَّ مَا لَیْسَ لَهُمْ بِهٖ عِلْمٌ١ؕ وَ مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ نَّصِیْرٍ Open ayah 22:71 in the Quran reader
اور (یہ کافر) اللہ کے سوا ان چیزوں کو پوجتے ہیں جن کے (پوجنے کے) لئے کوئی سند اللہ تعالیٰ نے نہیں اتاری اور4 نہ ان کے پاس کوئی (عقل دلیل ہے اور قیامت کے دن5 ایسے) بےانصافوں کا (جو شرک کرتے ہیں) کوئی مددگار نہ ہوگا
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِ الَّذِیْنَ كَفَرُوا الْمُنْكَرَ١ؕ یَكَادُوْنَ یَسْطُوْنَ بِالَّذِیْنَ یَتْلُوْنَ عَلَیْهِمْ اٰیٰتِنَا١ؕ قُلْ اَفَاُنَبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِّنْ ذٰلِكُمْ١ؕ اَلنَّارُ١ؕ وَعَدَهَا اللّٰهُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ۠ Open ayah 22:72 in the Quran reader
ور جب ان کے سامنے ہماری صاف صاف آیتیں پڑھی جاتی ہیں (جن کا مطلب کھلا ہوا ہے) تو ان کافروں کے منہ بگڑے ہوئے دیکھتا ہے (ان کے چہروں پر ناخوشی معلوم ہوتی ہے) جیسے وہ ان لوگوں پر جو ہماری آیتیں ان کو پڑھ کر سناتے ہیں اب حملہ کر بیٹھیں گے6 (اے پیغمبر ان کافروں سے) کہہ دے میں تم کو اس سے بھی زیادہ ایک بری بات سنائوں7 (وہ کیا ہے دوزخ تمہارے لئے تیار اللہ نے کافروں کے لئے اس کا وعدہ کیا ہے اور وہ برا ٹھکانا ہے
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَاسْتَمِعُوْا لَهٗ١ؕ اِنَّ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَنْ یَّخْلُقُوْا ذُبَابًا وَّ لَوِ اجْتَمَعُوْا لَهٗ١ؕ وَ اِنْ یَّسْلُبْهُمُ الذُّبَابُ شَیْئًا لَّا یَسْتَنْقِذُوْهُ مِنْهُ١ؕ ضَعُفَ الطَّالِبُ وَ الْمَطْلُوْبُ Open ayah 22:73 in the Quran reader
لوگو (تمہارے سمجھانے کے لئے ایک مثال بیان کی جاتی ہے دل لگا کر سنو جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو (بت یا اوتار یا جن یا شیطان یا اولیا وغیرہ) وہ ہرگز ایک مکھی بھی نہیں بنا سکتے گو اس کے8 (بنانے کے) لئے (سب کے سب اکٹھا ہوجائیں (سب مل کر بھی نہیں بنا سکتے) اور خیر بنانا تو کجا) اگر مکھی ان سے کچھ اچک لے (چھین کر چل دے) تو (پھر) اس سے وہ چیز چھڑا نہیں سکتے (وہ ہاتھ کہاں آتی ہے) چاہنے والا اور جسے چاہتے ہیں دونوں بودے کمزور
مَا قَدَرُوا اللّٰهَ حَقَّ قَدْرِهٖ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَقَوِیٌّ عَزِیْزٌ Open ayah 22:74 in the Quran reader
ان مشرکوں نے اللہ تعالیٰ کا مرتبہ جیسے کرنا چاہیے ویسا1 مرتبہ نہیں کیا بیشک اللہ تعالیٰ تو طاقت والا زبردست2 ہے
اَللّٰهُ یَصْطَفِیْ مِنَ الْمَلٰٓئِكَةِ رُسُلًا وَّ مِنَ النَّاسِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌۢ بَصِیْرٌۚ Open ayah 22:75 in the Quran reader
اللہ فرشتوں اور آدمیوں میں سے پیغام پہنچانے والے چھانٹ لیتا ہے3 کیونکہ اللہ تعالیٰ سنتا دیکھتا ہے
یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ Open ayah 22:76 in the Quran reader
وہ جو ان کے سامنے اور وہ جو ان کے پیچھے ہے (یعنی اگلے پچھلے گزشتہ4 اور آئندہ سب حالات) جانتا ہے اور سب کاموں کو اللہ تک پہنچنا ہے5
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ارْكَعُوْا وَ اسْجُدُوْا وَ اعْبُدُوْا رَبَّكُمْ وَ افْعَلُوا الْخَیْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ۩ Open ayah 22:77 in the Quran reader
ایمان والو رکوع کرو اور سجدہ کرو (یعنی نماز پڑھو اور اپنے مالک کو پوجو (جتنی عبادتیں میں سب اسی کے لئے کرو اور نیکی کرتے رہو اس لئے کہ تم مراد کو پہنچو7
وَ جَاهِدُوْا فِی اللّٰهِ حَقَّ جِهَادِهٖ١ؕ هُوَ اجْتَبٰىكُمْ وَ مَا جَعَلَ عَلَیْكُمْ فِی الدِّیْنِ مِنْ حَرَجٍ١ؕ مِلَّةَ اَبِیْكُمْ اِبْرٰهِیْمَ١ؕ هُوَ سَمّٰىكُمُ الْمُسْلِمِیْنَ١ۙ۬ مِنْ قَبْلُ وَ فِیْ هٰذَا لِیَكُوْنَ الرَّسُوْلُ شَهِیْدًا عَلَیْكُمْ وَ تَكُوْنُوْا شُهَدَآءَ عَلَى النَّاسِ١ۖۚ فَاَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اعْتَصِمُوْا بِاللّٰهِ١ؕ هُوَ مَوْلٰىكُمْ١ۚ فَنِعْمَ الْمَوْلٰى وَ نِعْمَ النَّصِیْرُ۠ Open ayah 22:78 in the Quran reader
اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں جو کوشش کرنے کا حق ہے ویسی کوشش کرو8 اس نے تم کو (تمام دنیا کے لوگوں میں) اپنے دین اور پیغمبر کی مدد کے لئے) چن لیا اور تم پر دین میں کوئی مشکل نہیں رکھی9 یہ دین تمہارے باپ ابراہیم کا دین ہے10 ہے اسی نے پہلے سے (قرآن اترنے سے پہلے تمہارا نام مسلمان رکھا11 اور اس (قرآن) میں بھی اس لئے کہ رسول (قیامت کے دن) تم پر گواہ ہو اور تم (دوسرے) لوگوں (امتوں) پر گواہ ہو (اس کا بیان سورة بقرہ میں گذر چکا)12 تو نماز کو درستی سے پڑھا کرو اور زکوۃ دیتے رہو اور اللہ تعالیٰ کا سہارا رکھو13 وہی تمہارا مالک ہے تو کیا اچھا مالک ہے اور کیا اچھا مددگار ہے۔