77. Surah Al-Mursalaat
المرسلاتThe Emissaries · 50 ayahsاحسن البیان
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوْنٍۙ Open ayah 77:41 in the Quran reader
بیشک پرہیزگار لوگ سایوں میں ہیں (1) اور بہتے چشموں میں۔
وَّ فَوَاكِهَ مِمَّا یَشْتَهُوْنَؕ Open ayah 77:42 in the Quran reader
اور ان میووں میں جن کی وہ خواہش کریں (1)
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 77:43 in the Quran reader
(اے جنتیو !) کھاؤ پیو مزے سے اپنے کئے ہوئے اعمال کے بدلے۔
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 77:44 in the Quran reader
یقیناً ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں۔ (1)
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:45 in the Quran reader
اس دن سچا نہ جاننے والوں کے لئے (افسوس) ہے (1)
كُلُوْا وَ تَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ Open ayah 77:46 in the Quran reader
(اے جھٹلانے والو) تم دنیا میں تھوڑا سا کھالو اور فائدہ اٹھالو بیشک تم گنہگار ہو (1)
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:47 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے سخت ہلاکت ہے۔
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا یَرْكَعُوْنَ Open ayah 77:48 in the Quran reader
ان سے جب کہا جاتا ہے کہ رکوع کرلو تو نہیں کرتے (1)
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:49 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کی تباہی ہے۔ (1)
فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَهٗ یُؤْمِنُوْنَ۠ Open ayah 77:50 in the Quran reader
اب اس قرآن کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے (1)