78. Surah An-Naba
النبإThe Announcement · 40 ayahsاحسن البیان
عَمَّ یَتَسَآءَلُوْنَۚ Open ayah 78:1 in the Quran reader
یہ لوگ کس کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں (1)
عَنِ النَّبَاِ الْعَظِیْمِۙ Open ayah 78:2 in the Quran reader
اس بڑی خبر کے متعلق۔
الَّذِیْ هُمْ فِیْهِ مُخْتَلِفُوْنَؕ Open ayah 78:3 in the Quran reader
جس کے بارے میں یہ اختلاف کر رہے ہیں (1)
كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَۙ Open ayah 78:4 in the Quran reader
یقیناً یہ ابھی جان لیں گے۔
ثُمَّ كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ Open ayah 78:5 in the Quran reader
پھر بالیقین انہیں بہت جلد معلوم ہوجائے گا (1)
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًاۙ Open ayah 78:6 in the Quran reader
کیا ہم نے زمین کو فرش نہیں بنایا ؟
وَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًا۪ۙ Open ayah 78:7 in the Quran reader
اور پہاڑوں کو میخیں (نہیں بنایا) ؟ (1)
وَّ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًاۙ Open ayah 78:8 in the Quran reader
اور ہم نے تجھے جوڑا جوڑا پیدا کیا۔
وَّ جَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًاۙ Open ayah 78:9 in the Quran reader
اور ہم نے تمہاری نیند کو آرام کا سبب بنایا۔
وَّ جَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًاۙ Open ayah 78:10 in the Quran reader
اور رات کو ہم نے پردہ بنایا (1)
وَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا۪ Open ayah 78:11 in the Quran reader
اور دن کو ہم نے وقت روزگار بنایا (1)
وَّ بَنَیْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًاۙ Open ayah 78:12 in the Quran reader
تمہارے اوپر ہم نے سات مضبوط آسمان بنائے۔
وَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا۪ۙ Open ayah 78:13 in the Quran reader
اور ایک چمکتا ہوا روشن چراغ (سورج) پیدا کیا۔
وَّ اَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًاۙ Open ayah 78:14 in the Quran reader
اور بدلیوں سے ہم نے بکثرت بہتا ہوا پانی برسایا (1)
لِّنُخْرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًاۙ Open ayah 78:15 in the Quran reader
تاکہ اس سے اناج اور سبزہ اگائیں۔
وَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًاؕ Open ayah 78:16 in the Quran reader
اور گھنے باغ (بھی اگائیں (1)
اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًاۙ Open ayah 78:17 in the Quran reader
بیشک فیصلہ کا دن کا وقت مقرر ہے۔
یَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًاۙ Open ayah 78:18 in the Quran reader
جس دن کہ صور پھونکا جائے گا۔ پھر تم فوج در فوج چلے آؤ گے (1)
وَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًاۙ Open ayah 78:19 in the Quran reader
اور آسمان کھول دیا جائے گا پھر اس میں دروازے دروازے ہوجائیں گے (1)
وَّ سُیِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًاؕ Open ayah 78:20 in the Quran reader
اور پہاڑ چلائے جائیں گے پس وہ سراب ہوجائیں گے (1)
اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا۪ۙ Open ayah 78:21 in the Quran reader
بیشک دوزخ گھات میں ہے (1)۔
لِّلطَّاغِیْنَ مَاٰبًاۙ Open ayah 78:22 in the Quran reader
سرکشوں کا ٹھکانا وہی ہے۔
لّٰبِثِیْنَ فِیْهَاۤ اَحْقَابًاۚ Open ayah 78:23 in the Quran reader
اس میں وہ مدتوں تک پڑے رہیں گے۔
لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا بَرْدًا وَّ لَا شَرَابًاۙ Open ayah 78:24 in the Quran reader
نہ کبھی اس میں خنکی کا مزہ چکھیں گے، نہ پانی کا۔
اِلَّا حَمِیْمًا وَّ غَسَّاقًاۙ Open ayah 78:25 in the Quran reader
سوائے گرم پانی اور (بہتی) پیپ کے (1)
جَزَآءً وِّفَاقًاؕ Open ayah 78:26 in the Quran reader
(ان کو) پورا پورا بدلہ ملے گا (1)
اِنَّهُمْ كَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ حِسَابًاۙ Open ayah 78:27 in the Quran reader
انہیں تو حساب کی توقع ہی نہ تھی
وَّ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كِذَّابًاؕ Open ayah 78:28 in the Quran reader
اور بےباقی سے ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے۔
وَ كُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ كِتٰبًاۙ Open ayah 78:29 in the Quran reader
ہم نے ہر چیز کو لکھ کر شمار کر رکھا ہے (1)
فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِیْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا۠ Open ayah 78:30 in the Quran reader
اب تم (اپنے کئے کا) مزہ چکھو ہم تمہارا عذاب ہی بڑھاتے رہیں گے۔
اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًاۙ Open ayah 78:31 in the Quran reader
یقیناً پرہیزگار لوگوں کے لئے کامیابی ہے۔
حَدَآئِقَ وَ اَعْنَابًاۙ Open ayah 78:32 in the Quran reader
باغات ہیں اور انگور ہیں۔
وَّ كَوَاعِبَ اَتْرَابًاۙ Open ayah 78:33 in the Quran reader
اور نوجوان کنواری ہم عمر عورتیں ہیں (1)
وَّ كَاْسًا دِهَاقًاؕ Open ayah 78:34 in the Quran reader
چھلکتے ہوئے جام شراب ہیں۔
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا كِذّٰبًاۚ Open ayah 78:35 in the Quran reader
اور وہاں نہ تو وہ بیہودہ باتیں سنیں گے اور نہ ہی جھوٹیں باتیں سنیں گے (1)
جَزَآءً مِّنْ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًاۙ Open ayah 78:36 in the Quran reader
(ان کو) تیرے رب کی طرف سے (ان کے نیک اعمال کا) یہ بدلہ ملے گا جو کافی انعام ہوگا (1)
رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ لَا یَمْلِكُوْنَ مِنْهُ خِطَابًاۚ Open ayah 78:37 in the Quran reader
(اس رب کی طرف سے ملے گا جو کہ) آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان کا پروردگار ہے اور بڑی بخشش کرنے والا ہے۔ کسی کو اس سے بات چیت کرنے کا اختیار نہیں ہوگا (1)
یَوْمَ یَقُوْمُ الرُّوْحُ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ صَفًّا١ۙۗؕ لَّا یَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ قَالَ صَوَابًا Open ayah 78:38 in the Quran reader
جس دن روح اور فرشتے صفیں باندھ کھڑے ہونگے تو کوئی کلام نہ کرسکے گا مگر جسے رحمٰن اجازت دے دے اور وہ ٹھیک بات زبان سے نکالے (1)
ذٰلِكَ الْیَوْمُ الْحَقُّ١ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا Open ayah 78:39 in the Quran reader
یہ دن ہے اب جو چاہے اپنے رب کے پاس (نیک اعمال کر کے) ٹھکانا بنالے (1)
اِنَّاۤ اَنْذَرْنٰكُمْ عَذَابًا قَرِیْبًا١ۖۚ۬ یَّوْمَ یَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ وَ یَقُوْلُ الْكٰفِرُ یٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ تُرٰبًا۠ Open ayah 78:40 in the Quran reader
ہم نے تمہیں عنقریب آنے والے عذاب سے ڈرا دیا اور (چوکنا کردیا) ہے جس دن انسان اپنے ہاتھوں کی کمائی کو دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ کاش ! میں مٹی ہوجاتا (1)