Sunan An Nasai 909

نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث

909Sunan An Nasai

بسم اللہ الرحمن الرحیم آہستہ پڑھنا

أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ، قال: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، قال: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ غِيَاثٍ، قال: أَخْبَرَنِي أَبُو نَعَامَةَ الْحَنَفِيُّ، قال: حَدَّثَنَا ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ، قال: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُغَفَّلٍ إِذَا سَمِعَ أَحَدَنَا يَقْرَأُ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورة الفاتحة آية 1 يقول: صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَخَلْفَ أَبِي بَكْرٍ وَخَلْفَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَمَا سَمِعْتُ أَحَدًا مِنْهُمْ قَرَأَ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ.

عبداللہ بن مغفل کے بیٹے کہتے ہیں کہ عبداللہ بن مغفل ؓ جب ہم میں سے کسی سے بسم اللہ الرحمن الرحيم پڑھتے ہوئے سنتے تو کہتے: میں نے رسول اللہ ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی، ابوبکر ؓ کے پیچھے نماز پڑھی، اور عمر ؓ کے پیچھے بھی نماز پڑھی لیکن میں نے ان میں سے کسی کو بھی بسم اللہ الرحمن الرحيم پڑھتے نہیں سنا ١ ؎۔

Ibn Abdullah bin Mughaffal said: "If Abdullah bin Mughaffal heard any one of us recite: In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful, he would say: I prayed behind the Messenger of Allah ﷺ and behind Abu Bakr (RA) and behind Umar (RA) and I did not hear any of them recite: In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful".

ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 908
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی زور سے پڑھتے نہیں سنا، نہ کہ بالکل پڑھتے ہی نہیں تھے (دیکھئیے پچھلی دونوں حدیثیں)۔
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الصلاة ٦٦ (٢٤٤)، سنن ابن ماجہ/إقامة ٤ (٨١٥)، (تحفة الأشراف: ٩٦٦٧)، مسند احمد ٤/٨٥ و ٥/٥٤، ٥٥ (ضعیف) (بعض ائمہ نے ” ابن عبداللہ بن مغفل ‘ کو مجہول قرار دے کر اس روایت کو ضعیف قرار دیا ہے، جب کہ حافظ مزی نے ان کا نام ” یزید “ لکھا ہے، اور حافظ ابن حجر نے ان کو ” صدوق “ کہا ہے )