Sunan An Nasai 902

نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث

902Sunan An Nasai

تکبیر تحریمہ اور قرأت کے درمیان ایک ذکر خداوندی

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قال: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قال: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ وَقَتَادَةَ، وَحُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِنَا إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ وَقَدْ حَفَزَهُ النَّفَسُ فَقَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاتَهُ قَالَ: أَيُّكُمُ الَّذِي تَكَلَّمَ بِكَلِمَاتٍفَأَرَمَّ الْقَوْمُ قَالَ: إِنَّهُ لَمْ يَقُلْ بَأْسًا قَالَ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ جِئْتُ وَقَدْ حَفَزَنِي النَّفَسُ فَقُلْتُهَا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَقَدْ رَأَيْتُ اثْنَيْ عَشَرَ مَلَكًا يَبْتَدِرُونَهَا أَيُّهُمْ يَرْفَعُهَا.

انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمیں نماز پڑھا رہے تھے کہ اتنے میں ایک شخص آیا، اور مسجد میں داخل ہوا اس کی سانس پھول گئی تھی، تو اس نے اللہ أكبر الحمد لله حمدا کثيرا طيبا مبارکا فيه اللہ بہت بڑا ہے، اللہ کے لیے بہت زیادہ تعریفیں ہیں ایسی تعریف جو پاکیزہ بابرکت ہو کہا، تو جب رسول اللہ ﷺ نے اپنی نماز پوری کرلی تو پوچھا: یہ کلمے کس نے کہے تھے؟ لوگ خاموش رہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: اس نے کوئی قابل حرج بات نہیں کہی ، تو اس شخص نے کہا: میں نے اے اللہ کے رسول! میں آیا اور میری سانس پھول رہی تھی تو میں نے یہ کلمات کہے، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: میں نے بارہ فرشتوں کو دیکھا سب جھپٹ رہے تھے کہ اسے کون اوپر لے جائے ۔

It was narrated that Anas (RA) said: "The Messenger of Allah ﷺ was leading us in prayer when a man came and entered the masjid, and he was out of breath. He said: Allahu Akbar, al-hamdulillahi hamdan kathiran tayiban mubarakan fih. (Allah is Most Great, praise be to Allah, much good and blessed praise.) When the Messenger of Allah ﷺ had finished his prayer he said: Which of you is the one who spoke these words? The people kept quiet. He said: He did not say anything bad. The man said: I did, O Messenger of Allah. I came and I was out of breath, and I said it. The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) (ﷺصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: I saw twelve angels rushing to see which of them would take it up".

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 901
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/المساجد ٢٧ (٦٠٠)، سنن ابی داود/الصلاة ١٢١ (٧٦٣)، (تحفة الأشراف: ٣١٣، ٦١٢، ١١٥٧)، مسند احمد ٣/١٦٧، ١٦٨، ١٨٨، ٢٥٢ (صحیح )