Sunan An Nasai 900نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث

900Sunan An Nasaiصحیح

تکبیر اور قرأت کے درمیان چوتھی ثنائ

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ فَضَالَةَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قال: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قال: أَنْبَأَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ قَالَ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ تَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ.

ابو سعید خدری (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ جب نماز شروع کرتے تو کہتے : سبحانک اللہم وبحمدک تبارک اسمک وتعالى جدک ولا إلہ غيرك اے اللہ ! تو (شرک اور تمام عیبوں سے) پاک ہے، اور لائق حمد ہے، تیرا نام بابرکت ہے، اور تیری شان بلند و بالا ہے، اور تیرے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں ۔

It was narrated from Abu Saeed (RA) that: When the Prophet Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم)started to pray he would say: "Subhanakallahumma, wa bihamdika tabarakasmuka wa taala jadduka wa la ilaha ghairuk (Glory and praise be to You, O Allah. Blessed be Your name and exalted be Your majesty, there is none worthy of worship except You").

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 899
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الصلاة ١٢٢ (٧٧٥) مطولاً ، سنن الترمذی/الصلاة ٦٥ (٢٢٤) مطولاً ، سنن ابن ماجہ/إقامة ١ (٨٠٤) ، (تحفة الأشراف : ٤٢٥٢) ، مسند احمد ٣/٥٠، ٦٩، سنن الدارمی/الصلاة ٣٣ (١٢٧٥) (صحیح )