امام نماز پڑھنے میں کس قدر تخفیف سے کام لے؟
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَكَانَ أَخَفَّ النَّاسِ صَلَاةً فِي تَمَامٍ.
انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ لوگوں میں سب سے ہلکی اور کامل نماز پڑھتے تھے ١ ؎۔
It was narrated from Anas (RA) that the Prophet ﷺ used to make his prayer very brief but still complete when leading people.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 824
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی ایسی ہلکی نہیں ہوتی تھی جس سے نماز کے ارکان کی ادائیگی میں کوئی خلل اور نقص واقع ہو، قیام و قعود اور رکوع و سجود وغیرہ ارکان میں اتمام فرماتے تھے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الصلاة ٣٧ (٤٦٩)، سنن الترمذی/الصلاة ٦١ (٢٣٧)، (تحفة الأشراف: ١٤٣٢)، مسند احمد ٣/١٧٠، ١٧٣، ١٧٩، ٢٣١، ٢٣٤، ٢٧٦، ٢٧٩، سنن الدارمی/الصلاة ٤٦ (١٢٩٥) (صحیح )