Sunan An Nasai 768

قبلہ کے متعلق احادیث

768Sunan An Nasai

تہہ بند لنگی میں نماز ادا کرنا

أَخْبَرَنَا شُعَيْبُ بْنُ يُوسُفَ، قال: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قال: أَنْبَأَنَا عَاصِمٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَلَمَةَ، قال: لَمَّا رَجَعَ قَوْمِي مِنْ عِنْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالُوا: إِنَّهُ قَالَ: لِيَؤُمَّكُمْ أَكْثَرُكُمْ قِرَاءَةً لِلْقُرْآنِ. قَالَ: فَدَعَوْنِي فَعَلَّمُونِي الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ فَكُنْتُ أُصَلِّي بِهِمْ، وَكَانَتْ عَلَيَّ بُرْدَةٌ مَفْتُوقَةٌ فَكَانُوا يَقُولُونَ لِأَبِي: أَلَا تُغَطِّي عَنَّا اسْتَ ابْنِكَ ؟.

عمرو بن سلمہ ؓ کہتے ہیں کہ جب میرے قبیلہ کے لوگ نبی اکرم ﷺ کے پاس سے لوٹ کر آئے تو کہنے لگے کہ آپ ﷺ نے فرمایا ہے: تم میں جسے قرآن زیادہ یاد ہو وہ تمہاری امامت کرائے ، تو ان لوگوں نے مجھے بلا بھیجا، اور مجھے رکوع اور سجدہ کرنا سکھایا تو میں ان لوگوں کو نماز پڑھاتا تھا، میرے جسم پر ایک پھٹی چادر ہوتی، تو وہ لوگ میرے والد سے کہتے تھے کہ تم ہم سے اپنے بیٹے کی سرین کیوں نہیں ڈھانپ دیتے؟۔

It was narrated that Amr bin Salamah (RA) said: "When my people came back from the Prophet ﷺ they said that he had said: Let the one who recites the Quran most lead you in prayer. So they called me and taught me how to bow and prostrate, and I used to lead them in prayer, wearing a torn cloak, and they used to say to my father: Will you not conceal your sons backside from us"?

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 767
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٦٣٧ (صحیح )