Sunan An Nasai 5504

کتاب الاستعاذة

5504Sunan An Nasai

برے پڑوسی سے پناہ مانگنا

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ جَارِ السَّوْءِ فِي دَارِ الْمُقَامِ، فَإِنَّ جَارَ الْبَادِيَةِ يَتَحَوَّلُ عَنْكَ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مستقل رہنے کی جگہ میں برے اور خراب پڑوسی سے اللہ کی پناہ مانگو، اس لیے کہ صحراء کا پڑوسی ١ ؎ تو تم سے جدا ہی ہوجائے گا ۔

It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Seek refuge with Allah from a bad neighbor in ones permanent abode, for ones neighbor in the desert will change.

حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5502
Notes · وضاحت
١ ؎: جو کچھ دیر کے لیے پڑوسی ہو اور اس کی مستقل رہائش گاہ وہاں نہ ہو، جیسے سفر کا پڑوسی، کلاس کا پڑوسی وغیرہ۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٣٠٥٤)، مسند احمد (٢/٣٤٦٤٦) (حسن، صحیح )