پناہ چاہنا
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو، عَنْ يَحْيَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ، أَخْبَرَنِي أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ ابْنَ عَابِسٍ الْجُهَنِيَّ أَخْبَرَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ: يَا ابْنَ عَابِسٍ، أَلَا أَدُلُّكَ ؟أَوْ قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكَ بِأَفْضَلِ مَا يَتَعَوَّذُ بِهِ الْمُتَعَوِّذُونَ ؟قَالَ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ، وَ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ هَاتَيْنِ السُّورَتَيْنِ.
ابن عابس جہنی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ابن عابس! کیا میں تمہیں نہ بتاؤں؟ یا کہا: کیا میں تمہیں خبر نہ دوں سب سے بہتر پناہ کی جس کے ذریعہ پناہ مانگنے والے پناہ مانگیں؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں؟ اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: قل أعوذ برب الفلق اور قل أعوذ برب الناس یہ دونوں سورتیں (پناہ مانگنے کے لیے سب سے بہتر ہیں) ۔
Abu Abdullah narrated that Ibn Abis Al-Juhani told him that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said to him: "O Ibn Abis, shall I not tell you of the best thing with which those who seek refuge with Allah may do so?" He said: "Yes, O Messenger of Allah." He said: "Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of the daybreak.", "Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of mankind." - these two Surahs.