ٹخنوں سے نیچے ازار رکھنے کا حکم (وعید)
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مَسْعُودٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو يَعْقُوبَ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا تَحْتَ الْكَعْبَيْنِ مِنَ الْإِزَارِ فَفِي النَّارِ.
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ٹخنوں سے نیچے کا تہبند جہنم کی آگ میں ہوگا ١ ؎۔
Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Whatever of the Izar comes below the ankles is in the Fire.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5330
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی جسم کا وہ حصہ جو ٹخنے سے نیچے ازار (تہبند) سے چھپا ہوا ہے جہنم کی آگ میں جلے گا۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٤٠٩٩، ١٤٣٥٥) (صحیح )