Sunan An Nasai 5133

زینت (آرائش) سے متعلق احادیت مبارکہ

5133Sunan An Nasai

کوئی خاتون خوشبو لگا کر جماعت میں شامل نہ ہو

أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ، عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ زَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا شَهِدَتْ إِحْدَاكُنَّ الْعِشَاءَ، فَلَا تَمَسَّ طِيبًا. قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: حَدِيثُ يَحْيَى، وَجَرِيرٍ أَوْلَى بِالصَّوَابِ مِنْ حَدِيثِ وُهَيْبِ بْنِ خَالِدٍ وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ.

عبداللہ بن مسعود کی بیوی زینب ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: جب تم میں سے کوئی عورت مسجد میں عشاء میں آئے تو خوشبو نہ لگائے ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: یحییٰ اور جریر کی حدیث وہب بن خالد کی حدیث سے زیادہ قرین صواب ہے، واللہ اعلم ١ ؎۔

It was narrated that Zainab, the wife of Abdullah, said: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "If one of you wants to attend Isha prayer, let her not touch perfume.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5130
Notes · وضاحت
١ ؎: جریر کی روایت یہی ہے، اور جریر و یحییٰ کی مشترکہ روایت نمبر ٥٢٦٢ پر آرہی ہے، مؤلف کا مقصد یہ ہے زینب ؓ کی روایت میں بسر بن سعید سے روایت کرنے والے بکیر کا ہونا یعقوب بن عبداللہ کے بالمقابل زیادہ قرین صواب بات ہے۔
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح )