Sunan An Nasai 4840

قسامت کے متعلق

4840Sunan An Nasai

کیا کوئی شخص دوسرے کے جرم میں گرفتار اور ماخوذ ہوگا ؟

أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَتَّابٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ الْأَشْعَثِ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي ثَعْلَبَةَ بْنِ يَرْبُوعٍ: أَنَّ نَاسًا مِنْ بَنِي ثَعْلَبَةَ أَصَابُوا رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَؤُلَاءِ بَنُو ثَعْلَبَةَ قَتَلَتْ فُلَانًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَجْنِي نَفْسٌ عَلَى أُخْرَى، قَالَ شُعْبَةُ: أَيْ لَا يُؤْخَذُ أَحَدٌ بِأَحَدٍ، وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ.

اسود بن ہلال (انہوں نے نبی اکرم ﷺ کا عہد پایا تھا) بنی ثعلبہ بن یربوع کے ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ بنو ثعلبہ کے کچھ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ کے صحابہ میں سے ایک شخص کو ہلاک کردیا تھا۔ تو ایک صحابی رسول نے کہا: اللہ کے رسول! یہ بنی ثعلبہ ہیں، جنہوں نے فلاں کو قتل کیا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کسی نفس کا قصور کسی دوسرے پر نہیں ہوگا ۔ شعبہ کہتے ہیں: یعنی کسی کے بدلے کسی اور سے مواخذہ نہیں کیا جائے گا۔ واللہ اعلم۔

It was narrated from Al-Aswad bin Hilal - who met the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) - from a man from Banu Thalabah bin Yarbu, that: some people from Banu Thalabah killed a man from among the companions of the Messenger of Allah ﷺ. A man from among the companions of the Messenger of the Allah said: "O Messenger of Allah ﷺ, these are Banu Thalabah who killed so and so." The Messenger said: "No soul is affected by the sin of another." Shubah (one of the narrators) said: "That means: No soul is responsible for the sin of another, and Allah knows best.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4836
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٤٨٣٧ (صحیح )