Sunan An Nasai 4836

قسامت کے متعلق

4836Sunan An Nasai

کیا کوئی شخص دوسرے کے جرم میں گرفتار اور ماخوذ ہوگا ؟

أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبْجَرَ، عَنْ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ، عَنْ أَبِي رِمْثَةَ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ أَبِي، فَقَالَ: مَنْ هَذَا مَعَكَ ؟، قَالَ: ابْنِي، أَشْهَدُ بِهِ، قَالَ: أَمَا إِنَّكَ لَا تَجْنِي عَلَيْهِ وَلَا يَجْنِي عَلَيْكَ.

ابورمثہ ؓ کہتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا، تو آپ نے فرمایا: یہ تمہارے ساتھ کون ہے؟ اس نے کہا: یہ میرا بیٹا ہے، میں اس کی گواہی دیتا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: تمہارا قصور اس پر نہیں اور اس کا قصور تم پر نہیں ١ ؎۔

It was narrated that Abu Rimthah said; "I came to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) with my father and he said: Who is this with you? He said: my son, I bear witness (that he is my son). He said: You cannot be affected by his sin or he by yours.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4832
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی تم دونوں میں سے کوئی بھی ایک دوسرے کے جرم میں ماخوذ نہیں کیا جائے گا۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الدیات ٢(٤٢٠٨)، (تحفة الأشراف: ١٢٠٣٧)، مسند احمد (٤/١٦٣) (صحیح )