Sunan An Nasai 4773

قسامت کے متعلق

4773Sunan An Nasai

زیر نظر حدیث میں حضرت عطاء پر روایوں کا اختلا ف

أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى، عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ، قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَيْشَ الْعُسْرَةِ وَكَانَ أَوْثَقَ عَمَلٍ لِي فِي نَفْسِي، وَكَانَ لِي أَجِيرٌ، فَقَاتَلَ إِنْسَانًا فَعَضَّ أَحَدُهُمَا إِصْبَعَ صَاحِبِهِ فَانْتَزَعَ إِصْبَعَهُ فَأَنْدَرَ ثَنِيَّتَهُ فَسَقَطَتْ، فَانْطَلَقَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَهْدَرَ ثَنِيَّتَهُ، وَقَالَ: أَفَيَدَعُ يَدَهُ فِي فِيكَ تَقْضَمُهَا.

یعلیٰ بن امیہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ جیش العسرۃ ١ ؎ (غزوہ تبوک) میں جہاد کیا، میرے خیال میں یہ میرا بہت اہم کام تھا، میرا ایک نوکر تھا، ایک شخص سے اس کا جھگڑا ہوگیا تو ان میں سے ایک نے دوسرے کی انگلی کاٹ کھائی، پھر پہلے نے اپنی انگلی کھینچی تو دوسرے آدمی کا دانت نکل کر گرپڑا، وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس گیا، آپ نے اس کے دانت کی دیت نہیں دلوائی، اور فرمایا: کیا وہ اپنے ہاتھ تیرے منہ میں چھوڑ دیتا کہ تو اسے چباتا رہے؟ ۔

It was narrated that Yala bin Umayyah said: "I went on a campaign with the Messenger of Allah ﷺ in the Army of Hardship, and this was the deed of which I was most sure. I had a hired man who fought with another person. One of them bit the finger of the other, who pulled his finger away and a front tooth fell out. He went to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) who considered the tooth to be in vain, and said: "Would he put his hand in your mouth for you to bite it?

صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4769
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ اس آیت کریمہ : الذين اتبعوه في ساعة العسرة سے ماخوذ ہے اور یہ غزوہ تبوک کا دوسرا نام ہے، اس جنگ میں زاد سفر کی بےانتہا قلت تھی اسی لیے اسے ساعۃ العسرۃ کہا گیا۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٤٧٧٠ (صحیح الإسناد )