Sunan An Nasai 4682

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

4682Sunan An Nasai

ایک شخص ایک شے خریدے پھر اس کی قیمت دینے سے قبل مفلس ہوجائے اور وہ چیز اسی طرح موجود ہو اس سے متعلق

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ، أَنْبَأَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: أُصِيبَ رَجُلٌ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثِمَارٍ ابْتَاعَهَا وَكَثُرَ دَيْنُهُ، قالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَصَدَّقُوا عَلَيْهِ، فَتَصَدَّقُوا عَلَيْهِ وَلَمْ يَبْلُغْ ذَلِكَ وَفَاءَ دَيْنِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خُذُوا مَا وَجَدْتُمْ وَلَيْسَ لَكُمْ إِلَّا ذَلِكَ.

ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ایک شخص کے پھلوں پر جو اس نے خریدے تھے آفت آگئی اور اس کا قرض بہت زیادہ ہوگیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس پر صدقہ کرو ، چناچہ لوگوں نے اس پر صدقہ کیا، اس کی مقدار اتنی نہ ہوسکی کہ اس کا قرض پورا ہوتا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو تمہیں ملے لے لو، اس کے علاوہ تمہارے لیے کچھ نہیں ١ ؎۔

It was narrated the Abu Saeed Al-Khudri said: "At the time of the Messenger of Allah ﷺ, a man suffered loss of some fruit that he had purchased, and his debts increased. "The Messenger of Allah ﷺ said: Give him charity. So the people gave him charity, but that was not enough to pay off his debts. The Messenger of Allah ﷺ said: Take what you find, but you have no right to more than that." (meaning his creditors).

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4678
Notes · وضاحت
١ ؎: جب حاکم موجودہ مال کو قرض خواہوں کے مابین بقدر حصہ تقسیم کر دے پھر بھی اس شخص کے ذمہ قرض خواہوں کا قرض باقی رہ جائے تو ایسی صورت میں قرض خواہ اسے تنگ کرنے، قید کرنے اور قرض کی ادائیگی پر مزید اصرار کرنے کے بجائے اسے مال کی فراہمی تک مہلت دے۔ حدیث کا مفہوم یہی ہے اور قرآن کی اس آیت وإن کان ذوعسر ۃ فنظر ۃ إلی میسر ۃ کے مطابق بھی ہے کیونکہ کسی کے مفلس ہوجانے سے قرض خواہوں کے حقوق ضائع نہیں ہوتے۔
Takhrij · تخریج
انطر حدیث رقم: ٤٥٣٤ (صحیح )