Sunan An Nasai 4582

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

4582Sunan An Nasai

چاندی کو سونے کے عوض اور سونے کو چاندی کے عوض فروخت کرنا

وَفِيمَا قُرِئَ عَلَيْنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي إِسْحَاق، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الْفِضَّةِ بِالْفِضَّةِ، وَالذَّهَبِ بِالذَّهَبِ، إِلَّا سَوَاءً بِسَوَاءٍ، وَأَمَرَنَا أَنْ نَبْتَاعَ الذَّهَبَ بِالْفِضَّةِ كَيْفَ شِئْنَا، وَالْفِضَّةَ بِالذَّهَبِ كَيْفَ شِئْنَا.

ابوبکرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے چاندی کے بدلے چاندی اور سونے کے بدلے سونا بیچنے سے منع فرمایا، مگر برابر برابر، اور ہمیں حکم دیا کہ چاندی کے بدلے سونا جیسے چاہیں خریدیں اور سونے کے بدلے چاندی جیسے چاہیں ١ ؎۔

Abdur-Rahman bin Abi Bakrah narrated that his father said: "The Messenger of Allah ﷺ forbade selling silver for silver and gold for gold, unless it was of equal amounts. And he told us to sell gold for silver however we wanted, and silver for gold however we wanted.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4578
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی کمی و زیادتی کے ساتھ بشرطیکہ نقدا ہو ادھار نہ ہو۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/البیوع ٧٧ (٢١٧٥)، ٨١ (٢١٨٢)، صحیح مسلم/البیوع ٣٧ (المساقاة ١٦) (١٥٩٠)، (تحفة الأشراف: ١١٦٨١)، مسند احمد (٣/٣٨، ٣٩) (صحیح )