Sunan An Nasai 4470

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

4470Sunan An Nasai

نافع کی روایت میں الفاظ حدیث میں راویوں کا اختلاف

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَهُ، عَنِ ابْنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: حَدَّثَنِيمَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْمُتَبَايِعَانِ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ عَلَى صَاحِبِهِ، مَا لَمْ يَفْتَرِقَا، إِلَّا بَيْعَ الْخِيَارِ.

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: خریدنے اور بیچنے والا جب تک الگ الگ نہ ہوجائیں دونوں کو اپنے ساتھی پر اختیار رہتا ہے، سوائے اس بیع کے جس میں اختیار کی شرط ہو ١ ؎۔

It was narrated from Malik, from Nafi fromAbdullah bin Umar that the Messenger of Allah ﷺ said: "The two parties to a transaction both have the choice so long as they both chosen to conclude the transaction." (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4465
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی: وہ معاملہ جس میں طرفین سے یہ طے ہو کہ فلان تاریخ تک یا اتنے دن تک معاملہ کو ختم کرنے کا اختیار رہے گا، اس معاملہ میں مقررہ مدت تک حق اختیار اور حاصل رہے گا، باقی دیگر معاملات میں صرف معاملہ کی مجلس ختم ہونے تک اختیار رہے گا۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/البیوع ١٠ (١٥٣١)، سنن ابی داود/البیوع ٥٣ (٣٤٥٤)، (تحفة الأشراف: ٨٣٤١)، مسند احمد (١/٥٦) (صحیح )