Sunan An Nasai 4440

قربانی سے متعلق احادیث مبارکہ

4440Sunan An Nasai

یہود کے ذبح کئے ہوئے جانور

أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُغِيرَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ هِلَالٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُغَفَّلٍ، قَالَ: دُلِّيَ جِرَابٌ مِنْ شَحْمٍ يَوْمَ خَيْبَرَ فَالْتَزَمْتُهُ، قُلْتُ: لَا أُعْطِي أَحَدًا مِنْهُ شَيْئًا، فَالْتَفَتُّ، فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَبَسَّمُ.

عبداللہ بن مغفل ؓ کہتے ہیں کہ غزوہ خیبر کے دن چربی کی ایک مشک لٹکی ہوئی ہاتھ آئی، میں اس سے لپٹ گیا، میں نے کہا: اس میں سے میں کسی کو کچھ نہیں دوں گا، پھر میں مڑا تو دیکھا رسول اللہ ﷺ مسکرا رہے ہیں ١ ؎۔

Abdullah bin Mughaffal said: "A bag of fat was thrown on the day of Khaibar, and I caught it and said: "I will not give anything of this to anyone. I turned around and saw the Messenger of Allah ﷺ there, smiling." (Sahih

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4435
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی آپ ﷺ نے ان کو اس چربی کو لینے سے منع نہیں کیا، حالانکہ وہ یہودیوں کے ذبیحہ سے نکلی ہوئی تھی، جس سے ثابت ہوا کہ اہل کتاب (یہود و نصاریٰ ) کا ذبیحہ جائز ہے، (سورۃ المائدہ آیت: ٥ ، میں بھی اس کی صراحت ہے) مگر شرط یہ ہے کہ ذبح اسلامی طریقہ پر کیا گیا ہو، ان کا مشینی ذبیحہ جائز نہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الخمس ٢٠ (٣١٥٣)، المغازي ٣٨ (٤٢١٤)، الصید ٢٢ (٥٥٠٨)، صحیح مسلم/الجہاد ٢٥ (١٧٧٢)، سنن ابی داود/الجھاد ١٣٧ (٢٧٠٢)، (تحفة الأشراف: ٩٦٥٦)، مسند احمد (٤/٨٦ و ٥/٥٥، ٥٦)، سنن الدارمی/السیر ٥٧(٢٥٤٢) (صحیح )