Sunan An Nasai 4055

جنگ کے متعلق احادیث مبارکہ

4055Sunan An Nasai

مسلمان کا غلام اگر کفار کے علاقہ میں بھاگ جائے اور جریر کی حدیث میں شعبی پر اختلاف

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ، عَنْ جَرِيرٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: كَانَ جَرِيرٌ يُحَدِّثُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا أَبَقَ الْعَبْدُ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ، وَإِنْ مَاتَ مَاتَ كَافِرًا. وَأَبَقَ غُلَامٌ لِجَرِيرٍ، فَأَخَذَهُ، فَضَرَبَ عُنُقَهُ.

جریر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جب غلام بھاگ جائے تو اس کی نماز قبول نہیں ہوگی، اور اگر وہ مرگیا تو وہ کفر کی حالت میں مرا ۔ اور جریر ؓ کا ایک غلام بھاگ گیا تو آپ نے اسے پکڑا اور اس کی گردن اڑا دی۔

Jarir used to narrate from the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم): "If a slave runs away, no Salah will be accepted from him, and if he dies he will die a disbeliever." A slave of Jarirs ran away, and he caught him and struck his neck (killing him)

شاذصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4050
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (شاذ) (اس کے راوی ” جریر بن عبدالحمید “ سے وہم ہوجایا کرتا تھا، اور یہاں وہم ہوگیا ہے، دیکھئے پچھلی اور اگلی روایات )