Sunan An Nasai 3963

شرطوں سے متعلق احادیث

3963Sunan An Nasai

ان مختلف عبارات کا تذکرہ جو کہ کھیتی کے سلسلہ میں منقول ہیں

أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، كَانَ يَقُولُ: كَانَتِ الْمَزَارِعُ تُكْرَى عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَلَى أَنَّ لِرَبِّ الْأَرْضِ مَا عَلَى رَبِيعِ السَّاقِي مِنَ الزَّرْعِ، وَطَائِفَةً مِنَ التِّبْنِ، لَا أَدْرِي كَمْ هُوَ.

نافع سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر ؓ کہا کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں کھیت بٹائی پر دیے جاتے تھے اس شرط پر کہ زمین کے مالک کے لیے وہ پیداوار ہوگی جو نالیوں اور نہروں کی کیا ریوں پر ہو اور کچھ گھاس جس کی مقدار مجھے معلوم نہیں۔

It was narrated from Nafi that Abdullah bin Umar used to say: "Arable land used to be leased out at the time of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) on condition that the owner of the land would have whatever grew on the banks of the streams and a share of straw, I do not know how much it was.

صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3931
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٨٤٢٥) (صحیح الإسناد )