Sunan An Nasai 3944

شرطوں سے متعلق احادیث

3944Sunan An Nasai

زمین کو تہائی یا چوتھائی پیدا وار پر کرایہ پر دینے سے متعلق مختلف احادیث

أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مَسْعُودٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ رَجُلًا أَخْبَرَ ابْنَ عُمَرَ، أَنَّ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ يَأْثُرُ فِي كِرَاءِ الْأَرْضِ حَدِيثًا، فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ أَنَا، وَالرَّجُلُ الَّذِي أَخْبَرَهُ، حَتَّى أَتَى رَافِعًا فَأَخْبَرَهُ رَافِعٌ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَهَى عَنْ كِرَاءِ الْأَرْضِ، فَتَرَكَ عَبْدُ اللَّهِ كِرَاءَ الْأَرْضِ.

نافع سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے ابن عمر ؓ کو بتایا کہ رافع بن خدیج ؓ زمین کو کرائے پر دینے کے سلسلے میں حدیث بیان کرتے ہیں، تو میں اور وہ شخص جس نے انہیں بتایا تھا ان کے ساتھ چلے یہاں تک کہ وہ رافع ؓ کے پاس آئے، تو انہوں نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے زمین کرائے پر دینے سے منع فرمایا ہے، چناچہ عبداللہ بن عمر ؓ نے زمین کرائے پر اٹھانی چھوڑ دی۔

It was narrated from Nafi: "A man told Ibn Umar that Rafi bin Khadij had narrated a Hadith concerning leasing of land. He and I, along with the man who had told him that, went to Rafi, and he told us that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) had forbidden leasing land. So Abdullah stopped leasing land.

صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3913
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٣٩٤٢ (صحیح الإسناد )