اگر کسی خاتون کو طواف زیارت کے بعد ماہواری آجائے تو کیا حکم ہے؟
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ، قال: أَخْبَرَنِي مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْأَبِيهِ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا، قالت لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ قَدْ حَاضَتْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَعَلَّهَا تَحْبِسُنَا، أَلَمْ تَكُنْ طَافَتْ مَعَكُنَّ بِالْبَيْتِ ؟قَالَتْ: بَلَى، قَالَ: فَاخْرُجْنَ.
ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: ام المؤمنین صفیہ بنت حیی ؓ کو حیض آگیا ہے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: شاید وہ ہمیں روک لے گی، کیا اس نے تم لوگوں کے ساتھ طواف (افاضہ) نہیں کیا تھا؟ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں (ضرور کیا تھا) ، آپ ﷺ نے فرمایا: تو پھر تو نکلو ١ ؎۔
It was narrated from Aishah (RA) that she said to the Messenger of Allah ﷺ : “Safiyyah bint Huyai began menstruating.” The Messenger of Allah ﷺ said: “Perhaps she has detained us. Did she not circumambulate the House with you?” She said: “Yes.” He said: “Then you can leave.” (Sahih)