Sunan An Nasai 3740

رقبی سے متعلق احادیث مبارکہ

3740Sunan An Nasai

اس حدیث میں ابوزبیر پر جو اختلاف کیا گیا ہے اس کا تذکرہ

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْعُمْرَى جَائِزَةٌ لِمَنْ أُعْمِرَهَا وَالرُّقْبَى جَائِزَةٌ لِمَنْ أُرْقِبَهَا وَالْعَائِدُ فِي هِبَتِهِ كَالْعَائِدِ فِي قَيْئِهِ.

عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عمریٰ ١ ؎ لاگو ہوگا، اور وہ اسی کا حق ہوگا جسے وہ عمریٰ کیا گیا ہے، اور رقبیٰ لاگو ہوگا، اور یہ اسی کا ہوگا جسے وہ رقبیٰ کیا گیا ہو اور اپنا ہبہ کر کے واپس لینے والا قے کر کے چاٹنے والے کی طرح ہے ۔

Hajjaj narrated from Abu Az-Zubair, from Tawus, from Ibn Abbas, who said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: Umra (life-long gift) is permissible for the one to whom it is given, and Ruqba is permissible to the one to whom it is given, and the one who takes back his gift is like the one who goes back to his vomit.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3710
Notes · وضاحت
١ ؎: زمانۂ جاہلیت کا عمریٰ یہ تھا کہ گھر یا زمین کسی کو صرف زندگی بھر کے لیے دی جاتی تھی، لیکن اسلام میں اب وہ اس کی موت کے بعد اس کے وارثین کے اندر منتقل ہوجائے گی، ہبہ کرنے والے کو واپس نہ ہوگی۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٣٧٣٩ (صحیح )