Sunan An Nasai 3000

میقاتوں سے متعلق احادیث

3000Sunan An Nasai

آٹھویں تاریخ کو امام نماز ظہر کس جگہ پڑھے؟

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل بْنِ إِبْرَاهِيمَ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا إِسْحَاق الْأَزْرَقُ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِي بِشَيْءٍ عَقَلْتَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَيْنَ صَلَّى الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ ؟ قَالَ: بِمِنًى فَقُلْتُ: أَيْنَ صَلَّى الْعَصْرَ يَوْمَ النَّفْرِ ؟ قَالَ: بِالْأَبْطَحِ.

عبدالعزیز بن رفیع کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک ؓ سے پوچھا، میں نے کہا: آپ مجھے رسول اللہ ﷺ کی کوئی ایسی چیز بتائیے جو آپ کو یاد ہو، آپ نے ترویہ کے دن ظہر کہاں پڑھی تھی؟ تو انہوں نے کہا: منیٰ میں۔ پھر میں نے پوچھا: کوچ کے دن ١ ؎ عصر کہاں پڑھی تھی؟ انہوں نے کہا: ابطح میں۔

It was narrated that ‘Abdul Aziz bin Rafi (RA) said: “I asked Anas bin Malik (RA): ‘Tell me of something that you learned from the Messenger of Allah ﷺ where did he pray Zuhr on the day of At- Tarwiyah?’ He said: ‘In Mina.’ I said: ‘Where did he pray ‘Asr on the day of An-Nafr?’ He said: ‘In Al-Abtah.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2997
Notes · وضاحت
١ ؎: کوچ کے دن سے مراد یوم نفر آخر یعنی ذی الحجہ کی تیرہویں تاریخ ہے۔ ابطح مکہ کے قریب ایک وادی ہے جسے محصب بھی کہا جاتا ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحج ٨٣ (١٦٥٣، ١٦٥٤)، ١٤٦ (١٧٦٣)، صحیح مسلم/الحج ٥٨ (١٣٠٩)، سنن ابی داود/الحج ٥٩ (١٩١٢)، سنن الترمذی/الحج ١١٦ (٩٦٤)، (تحفة الأشراف: ٩٨٨)، مسند احمد (٣/١٠٠)، سنن الدارمی/المناسک ٤٦ (١٩١٤) (صحیح )