Sunan An Nasai 2694میقاتوں سے متعلق احادیث

2694Sunan An Nasaiصحیح

بوقت احرام خوشبو لگانے کی اجازت سے متعلق

أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنْبَأَنَا مَنْصُورٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ الْقَاسِمِ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ: طَيَّبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ أَنْ يُحْرِمَ، وَيَوْمَ النَّحْرِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ بِطِيبٍ فِيهِ مِسْكٌ.

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو احرام باندھنے سے پہلے اور ذی الحجہ کی دسویں تاریخ کو بیت اللہ کا طواف کرنے سے پہلے ایسی خوشبو لگائی جس میں مشک کی آمیزش تھی۔

It was narrated that Al Qasim said: Aishah (RA) said: ‘I put perfume on the Messenger of Allah ﷺ before he entered Ihram and on the Day of Sacrifice before he circumambulated the House, using perfume containing musk.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 2692
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الحج ٧ (١١٩١) ، سنن النسائی/الحج ٧٧ (٩١٧) ، (تحفة الأشراف : ١٧٥٢٦) ، مسند احمد (٦/١٨٦) (صحیح )