Sunan An Nasai 2660

میقاتوں سے متعلق احادیث

2660Sunan An Nasai

میقات کے اند رجو لوگ رہتے ہوں ان سے متعلق

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ طَاوُسٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَوَقَّتَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَة، وَلِأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ، وَلِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ، وَلِأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنًا، فَهُنَّ لَهُمْ وَلِمَنْ أَتَى عَلَيْهِنَّ مِنْ غَيْرِ أَهْلِهِنَّ مِمَّنْ كَانَ يُرِيدُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ فَمَنْ كَانَ دُونَهُنَّ فَمِنْ أَهْلِهِ حَتَّى أَنَّ أَهْلَ مَكَّةَ يُهِلُّونَ مِنْهَا.

عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مدینہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ کو میقات مقرر کیا، اور شام والوں کے لیے جحفہ کو اور یمن والوں کے لیے یلملم کو، اور نجد والوں کے لیے قرن المنازل کو۔ یہ جگہیں یہاں کے لوگوں کے لیے میقات ہیں اور ان کے علاوہ لوگوں کے لیے بھی جو ان پر سے ہو کر گزریں، اور حج و عمرہ کا ارادہ رکھنے والوں میں سے ہوں اور جو لوگ ان جگہوں کے اندر رہتے ہوں تو وہ اپنے گھر ہی سے تلبیہ پکاریں یہاں تک کہ مکہ والے مکہ ہی سے تلبیہ پکاریں گے ۔

It was narrated from Ibn ‘Abbas that the Prophet ﷺ designated Dhul-Hulaifah as the Miqat for the people of Al Madinah, Al-Juhfah for the people of Ash-Sham, Yalamlam for the people of Yemen, and Qarn for the people of Najd. They are for them and for those who pass by them who are not of their people, intending to perform Hajj or ‘Umrah. If a person’s place of residence is within the boundary of the Miqat, then (he should enter Ihram) from where he starts his journey, and this also applies to the people of Makkah. (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2658
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحج ٩ (١٥٢٦)، ١١ (١٥٢٩)، صحیح مسلم/الحج ١٢ (١١٨١)، سنن ابی داود/الحج ٩ (١٧٣٨)، (تحفة الأشراف: ٥٧٣٨)، مسند احمد (١/٢٣٨) (صحیح )