Sunan An Nasai 2650

مناسک حج سے متعلقہ احادیث

2650Sunan An Nasai

نا بالغ بچہ کو حج کرانے سے متعلق

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُقْبَةَ. ح وحَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَهُ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: صَدَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا كَانَ بِالرَّوْحَاءِ لَقِيَ قَوْمًا، فَقَالَ: مَنْ أَنْتُمْ ؟ قَالُوا: الْمُسْلِمُونَ، قَالُوا: مَنْ أَنْتُمْ ؟ قَالُوا: رَسُولُ اللَّهِ، قَالَ: فَأَخْرَجَتِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا مِنَ الْمِحَفَّةِ فَقَالَتْ: أَلِهَذَا حَجٌّ ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ.

عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ چلے جب روحاء پہنچے تو کچھ لوگوں سے ملے تو آپ نے پوچھا: تم کون لوگ ہو؟ ان لوگوں نے کہا: ہم مسلمان ہیں، پھر ان لوگوں نے پوچھا: آپ کون ہیں؟ لوگوں نے بتایا: آپ اللہ کے رسول ہیں ، یہ سن کر ایک عورت نے کجاوے سے ایک بچے کو نکالا، اور پوچھنے لگی: کیا اس کے لیے حج ہے؟ آپ نے فرمایا: ہاں اور ثواب تمہیں ملے گا ۔

It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “The Messenger of Allah ﷺ set out and when he was in Ar-Rawha’ he met some people and said: ‘Who are you?’ They said: ‘Muslims.’ They said: ‘Who are you?’ They said: ‘The Messenger of Allah ﷺ.’ A woman brought a child out of the litter and said: ‘Is there Hajj for this one?’ He said: ‘Yes, and you will be rewarded.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2648
Notes · وضاحت
١ ؎: مکہ کے راستے میں مدینہ سے ٣٦ میل ( ٧٥ کلومیٹر) کی دوری پر ایک مقام کا نام ہے۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٢٦٤٦ (صحیح )