Sunan An Nasai 2431

روزوں سے متعلقہ احادیث

2431Sunan An Nasai

زیر نظر حدیث شریف میں موسیٰ بن طلحہ پر اختلاف

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْلَى، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَرْنَبٍ قَدْ شَوَاهَا رَجُلٌ فَلَمَّا قَدَّمَهَا إِلَيْهِ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ! إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ بِهَا دَمًا، فَتَرَكَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَأْكُلْهَا وَقَالَ لِمَنْ عِنْدَهُ: كُلُوا فَإِنِّي لَوِ اشْتَهَيْتُهَا أَكَلْتُهَاوَرَجُلٌ جَالِسٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ادْنُ فَكُلْ مَعَ الْقَوْمِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ! إِنِّي صَائِمٌ، قَالَ: فَهَلَّا صُمْتَ الْبِيضَ، قَالَ: وَمَا هُنَّ ؟ قَالَ: ثَلَاثَ عَشْرَةَ، وَأَرْبَعَ عَشْرَةَ، وَخَمْسَ عَشْرَةَ.

موسیٰ بن طلحہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کے پاس ایک خرگوش لایا گیا جسے ایک شخص نے بھون رکھا تھا، جب اس نے اسے آپ کے سامنے پیش کیا تو کہا: میں نے دیکھا اسے خون (حیض) آ رہا تھا، رسول اللہ ﷺ نے اسے چھوڑ دیا، نہیں کھایا، اور ان لوگوں سے جو آپ کے پاس موجود تھے فرمایا: تم کھاؤ، اگر مجھے اس کی خواہش ہوتی میں بھی کھاتا ، اور وہ شخص (جو اسے لایا تھا) بیٹھا ہوا تھا، رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: قریب آ جاؤ، اور تم بھی لوگوں کے ساتھ کھاؤ، اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں روزے سے ہوں، آپ نے فرمایا: تو تم نے بیض کے روزے کیوں نہیں رکھے؟ اس نے پوچھا: وہ کیا ہیں؟ آپ نے فرمایا: تیرہویں، چودہویں اور پندرہویں کے روزے ۔

It was narrated that Musa bin Talhah said: “A rabbit that a man had grilled was brought to the Prophet ﷺ and when he offered it to him he said: ‘Messenger of Allah ﷺ, I saw some blood on it.’ The Messenger of Allah ﷺ did not eat it, but he said to those who were with him: ‘Eat; if I felt like it, I would have eaten it.’ There was a man sitting, and the Messenger of Allah ﷺ said: ‘Come and eat with the people.’ He said: ‘Messenger of Allah, I am fasting.’ He said: ‘Why don’t you fast Al-Bid?’ He said: ‘What are they?’ He said: ‘The thirteenth, fourteenth and fifteenth?” (Sahih)

ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2429
Takhrij · تخریج
انظر ماقبلہ (ضعیف) (دیکھئے پچھلی روایت پر کلام )