Sunan An Nasai 2430

روزوں سے متعلقہ احادیث

2430Sunan An Nasai

زیر نظر حدیث شریف میں موسیٰ بن طلحہ پر اختلاف

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُعَافَى بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مَعْنٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَرْنَبٍ، وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَدَّ يَدَهُ إِلَيْهَا، فَقَالَ الَّذِي جَاءَ بِهَا: إِنِّي رَأَيْتُ بِهَا دَمًا، فَكَفَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ، وَأَمَرَ الْقَوْمَ أَنْ يَأْكُلُوا، وَكَانَ فِي الْقَوْمِ رَجُلٌ مُنْتَبِذٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا لَكَ، قَالَ: إِنِّي صَائِمٌ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَهَلَّا ثَلَاثَ الْبِيضِ ثَلَاثَ عَشْرَةَ، وَأَرْبَعَ عَشْرَةَ، وَخَمْسَ عَشْرَةَ.

موسیٰ بن طلحہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کے پاس خرگوش لے کر آیا، آپ نے اس کی طرف ہاتھ بڑھایا ہی تھا کہ اس کے لانے والے نے کہا: میں نے اس کے ساتھ خون (حیض) دیکھا تھا (یہ سن کر) رسول اللہ ﷺ نے اپنا ہاتھ روک لیا، اور لوگوں کو حکم دیا کہ وہ کھا لیں، ایک آدمی لوگوں سے الگ تھلگ بیٹھا ہوا تھا، تو نبی اکرم ﷺ نے اس سے پوچھا: کیا بات ہے، تم الگ تھلگ کیوں بیٹھے ہو؟ اس نے کہا: میں روزے سے ہوں، آپ نے فرمایا: پھر تم ایام بیض: تیرہویں، چودہویں اور پندرہویں کو کیوں نہیں رکھتے؟ ۔

It was narrated from Musa bin Talhah that a man brought a rabbit to the Prophet ﷺ , and the Prophet ﷺ stretched out his hand toward it, then the one who had brought it said: “I saw some blood on it.” So the Prophet ﷺ drew his hand back, but he told the people to eat. Among the people there was a man who held back. The Prophet ﷺ said: “What is the matter with you?” He said: “I am fasting.” The Prophet ﷺ said to him: “Why don’t you fast on the three days of Al-Bid the thirteenth, fourteenth and fifteenth?” (Hasan)

ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2428
Takhrij · تخریج
تفرد بہ المؤلف، وانظر حدیث رقم: ٢٤٢٣ (ضعیف) (یہ مرسل روایت ہے )