Sunan An Nasai 2273

روزوں سے متعلقہ احادیث

2273Sunan An Nasai

مسافر کے واسطے روزہ کے معاف ہونے سے متعلق

أَخْبَرَنِي شُعَيْبُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْأَوْزَاعِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو قِلَابَةَ الْجَرْمِيُّ، أَنَّ أَبَا أُمَيَّةَ الضَّمْرِيَّ حَدَّثَهُمْ، أَنَّهُ قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ سَفَرٍ، فَقَالَ: انْتَظِرِ الْغَدَاءَ يَا أَبَا أُمَيَّةَ. قُلْتُ: إِنِّي صَائِمٌ، قَالَ: ادْنُ أُخْبِرْكَ عَنِ الْمُسَافِرِ، إِنَّ اللَّهَ وَضَعَ عَنْهُ الصِّيَامَ، وَنِصْفَ الصَّلَاةِ.

ابوقلابہ جرمی کا بیان ہے کہ ان سے ابوامیہ ضمری ؓ نے بیان کیا کہ وہ ایک سفر سے رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے، آپ نے ان سے کہا: ابوامیہ! دوپہر کے کھانے کا انتظار کرلو (کھا کر چلے جانا) میں نے کہا: میں روزے سے ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا: قریب آؤ، میں مسافر کے بارے میں تمہیں بتاتا ہوں: اللہ نے اس سے روزے کی چھوٹ دے دی ہے، اور نماز آدھی کردی ہے ۔

Abu Qilabah Al-Jarmi narrated that Abu Umayyah Ad Damri told them that he came to the Messenger of Allah ﷺ from a journey and he said: “Come and have a meal for breakfast, Abu Umayyah.” “I said: ‘I am fasting.’ He said: ‘Come close and I will tell you about the traveler. Allah, Most High, has waived fasting and half of the prayer for him.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2271
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: ١٠٧٠٤) (صحیح )