Sunan An Nasai 1979

جنائز کے متعلق احادیث

1979Sunan An Nasai

لڑکے اور عورت کے جنازہ کو ایک ساتھ رکھ کر نماز جنازہ ادا کرنے کا بیان

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، قال: حَدَّثَنَا أَبِي، قال: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، قال: حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْعَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ عَمَّارٍ، قال: حَضَرَتْ جَنَازَةُ صَبِيٍّ وَامْرَأَةٍ فَقُدِّمَ الصَّبِيُّ مِمَّا يَلِي الْقَوْمَ وَوُضِعَتِ الْمَرْأَةُ وَرَاءَهُ فَصَلَّى عَلَيْهِمَا، وَفِي الْقَوْمِ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ، وَابْنُ عَبَّاسٍ، وَأَبُو قَتَادَةَ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ، فَسَأَلْتُهُمْ عَنْ ذَلِكَ فَقَالُوا: السُّنَّةُ.

عمار رضی الله عنہ کہتے ہیں ایک بچہ اور ایک عورت کا جنازہ آیا، تو بچہ لوگوں سے متصل رکھا گیا، اور عورت اس کے پیچھے (قبلہ کی طرف) رکھی گئی، پھر ان دونوں کی نماز جنازہ پڑھی گئی، لوگوں میں ابو سعید خدری، ابن عباس، ابوقتادہ اور ابوہریرہ ؓ (بھی) تھے، تو میں نے ان (لوگوں) سے اس کے متعلق سوال کیا، تو سبھوں نے کہا: یہی سنت (نبی کا طریقہ) ہے۔

It was narrated that Ammar said: "The Janazah of a boy and a woman were brought. The boy was placed closer to the people and the woman was placed beyond him, and the funeral prayer was offered for them. Among the people were Abu Saeed Al-Khudri, Ibn Abbas, Abu Qatadah and Abu Hurairah. I asked them about that and they said: (It is) Sunnah."

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1977
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الجنائز ٥٦ (٣١٩٣)، (تحفة الأشراف: ٤٢٦١) (صحیح )