Sunan An Nasai 1939

جنائز کے متعلق احادیث

1939Sunan An Nasai

مردوں کو برا کہنے کی ممانعت سے متعلق

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، قال: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَتْبَعُ الْمَيِّتَ ثَلَاثَةٌ أَهْلُهُ وَمَالُهُ وَعَمَلُهُ، فَيَرْجِعُ اثْنَانِ أَهْلُهُ وَمَالُهُ وَيَبْقَى وَاحِدٌ عَمَلُهُ.

انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مردے (کے ساتھ) تین چیزیں (قبرستان تک) جاتی ہیں: اس کے گھر والے، اس کا مال، اور اس کا عمل، (پھر) دو چیزیں یعنی اس کے گھر والے اور اس کا مال لوٹ آتے ہیں، اور ایک باقی رہ جاتا ہے اور وہ اس کا عمل ہے ۔

It was narrated that Abdullah bin Abi Bakr said: "I heard Anas bin Malik (RA) say: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: The dead person is followed by three: His family, his wealth and his deeds. Then two of them come back: His family and his wealth, and there remain only his deeds."

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1937
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الرقاق ٤٢ (٦٥١٤)، صحیح مسلم/الزھد ١ (٢٩٦٠)، سنن الترمذی/فیہ ٤٦ (٢٣٧٩)، (تحفة الأشراف: ٥٤٠)، مسند احمد ٣/١١٠ (صحیح )