Sunan An Nasai 1633

رات دن کے نوافل کے متعلق احادیث

1633Sunan An Nasai

حضرت موسیٰ کا طریقہ نماز کا بیان

أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قال: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قال: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، وَثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَتَيْتُ عَلَى مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَام عِنْدَ الْكَثِيبِ الْأَحْمَرِ وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي، قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: هَذَا أَوْلَى بِالصَّوَابِ عِنْدَنَا مِنْ حَدِيثِ مُعَاذِ بْنِ خَالِدٍ وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ.

سلیمان تیمی اور ثابت دونوں انس ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ میں الكثيب الأحمر سرخ ٹیلے کے پاس موسیٰ (علیہ السلام) کے پاس آیا اور وہ کھڑے نماز پڑھ رہے تھے۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: یہ ١ ؎ ہمارے نزدیک معاذ بن خالد کی حدیث سے زیادہ درست ہے، واللہ اعلم۔

It was narrated from Anas that : The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "I came to Musa at the red dune and he was standing and praying."

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1632
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی اس سند کا عن سلیمان وثابت حرف عطف کے ساتھ ہونا عن سلیمان عن ثابت ہونے کے مقابلہ میں زیادہ صحیح ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الفضائل ٤٢ (٢٣٧٥)، (تحفة الأشراف: ٨٨٢)، مسند احمد ٣/١٢٠، ١٤٨، ٢٤٨ (صحیح )