Sunan An Nasai 1427

جمعہ کا بیان

1427Sunan An Nasai

بعدجمعہ مسجد میں کتنی سنتیں ادا کرے

أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قال: أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قال: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمُ الْجُمُعَةَ فَلْيُصَلِّ بَعْدَهَا أَرْبَعًا.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی جمعہ پڑھے تو اسے چاہیئے کہ اس کے بعد چار رکعتیں پڑھے ١ ؎۔

It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: When any one of you prays jumuah let him pray four (rakahs) after that."

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1426
Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث میں چار رکعت کا ذکر ہے، اور اس کے بعد والی حدیث میں دو رکعت کا، اس سے معلوم ہوا کہ یہ دونوں صورتیں جائز ہیں بعض لوگوں نے دونوں رایتوں میں اس طرح سے تطبیق دی ہے کہ جو مسجد میں پڑھے وہ چار رکعت پڑھے، اور جو گھر جا کر پڑھے وہ دو رکعت پڑھے، اسی طرح چار رکعت کس طرح پڑھی جائیں، اس میں بھی دو رائے ہے ایک رائے تو یہ ہے کہ ایک سلام کے ساتھ چاروں رکعتیں پڑھی جائیں، اور دوسری رائے یہ ہے کہ دو دو کر کے چار رکعتیں پڑھی جائیں، کیونکہ صحیح حدیث میں ہے صلا ۃ اللیل والنہارمثنیٰ مثنیٰ رات اور دن کی (نفلی نمازیں) دو دو کر کے ہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الجمعة ١٨ (٨٨١)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصلاة ٢٤٤ (١١٣١)، سنن الترمذی/الصلاة (الجمعة ٢٤) (٥٢٣)، سنن ابن ماجہ/الإقامة ٩٥ (١١٣٠)، (تحفة الأشراف: ١٢٥٩٧)، سنن الدارمی/الصلاة ٢٠٧ (١٦١٦) (صحیح )