Sunan An Nasai 1426

جمعہ کا بیان

1426Sunan An Nasai

جس نے جمعہ کی ایک رکعت پالی اس کا جمعہ ادا ہوگیا

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَاللَّفْظُ لَهُ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ أَدْرَكَ مِنْ صَلَاةِ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً فَقَدْ أَدْرَكَ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جس نے جمعہ کی نماز میں سے ایک رکعت پا لی تو اس نے (جمعہ کی نماز) پا لی ۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Whoever catches up with a rakah of jumuah prayer has caught up with it."

شاذ بذکر الجمعة والمحفوظ الصلاةصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1425
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/المساجد ٣٠ (٦٠٧)، سنن الترمذی/الصلاة ٢٦٠ (٥٢٤)، سنن ابن ماجہ/الإقامة ٩١ (١١٢٢)، (تحفة الأشراف: ١٥١٤٣)، مسند احمد ٢/٢٤١، سنن الدارمی/الصلاة ٢٢ (١٢٥٦) (شاذ بذکر الجمعة) (جمعہ کا لفظ صرف مؤلف کے یہاں ہے، باقی تمام محدثین کے یہاں صرف ” صلاة “ کا لفظ ہے، تفاصیل کے لیے مذکور تخریج ملاحظہ فرمائیں، اس لیے جمعہ کا لفظ شاذ ہے )