Sunan An Nasai 1418

جمعہ کا بیان

1418Sunan An Nasai

خطبوں کے درمیان خاموش بیٹھنا

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ، قال: حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ، قال: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، قال: حَدَّثَنَا سِمَاكٌ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قال: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَائِمًا، ثُمَّ يَقْعُدُ قِعْدَةً لَا يَتَكَلَّمُ، ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ خُطْبَةً أُخْرَى، فَمَنْ حَدَّثَكُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَخْطُبُ قَاعِدًا فَقَدْ كَذَبَ.

جابر بن سمرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو جمعہ کے دن کھڑے ہو کر خطبہ دیتے دیکھا، پھر آپ کچھ دیر چپ چاپ بیٹھتے پھر کھڑے ہوتے اور دوسرا خطبہ دیتے، جو تم سے بیان کرے کہ رسول اللہ ﷺ بیٹھ کر خطبہ دیتے تھے تو وہ غلط گو جھوٹا ہے۔

It was narrated that Jabir bin Samurah said: "I saw the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) delivering the khutbah on Friday standing, then he sat briefly and did not speak, then he stood up and delivered a second khutbah. So whoever tells you that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to deliver the khutbah seated, he has lied."

حسنصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1417
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: ٢١٤١)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الجمعة ١٠ (٨٦٢)، مسند احمد ٥/٨٩، ٩٠، ٩١، ٩٣، ٩٥، ١٠٠ (حسن )