Sunan An Nasai 1084

نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث

1084Sunan An Nasai

بوقت سجدہ تکبیر کہنا کیسا ہے؟

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قال: حَدَّثَنَا مُعَاذٌ، وَيَحْيَى، قَالَا: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، قال: حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَلْقَمَةَ، وَالْأَسْوَدِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قال: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَبِّرُ فِي كُلِّ خَفْضٍ وَرَفْعٍ وَيُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَفْعَلَانِهِ.

عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہر جھکنے اور اٹھنے میں اللہ اکبر کہتے تھے ١ ؎، اور آپ اپنے دائیں اور بائیں دونوں طرف سلام پھیرتے، ابوبکر و عمر ؓ بھی ایسا ہی کرتے تھے۔

It was narrated that Abdullah bin Masud said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to say the takbir every time he went down and came up, and he would say the Salam to his right and his left. And Abu Bakr and Umar used to do likewise".

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1083
Notes · وضاحت
١ ؎: مراد یہ ہے کہ اکثر جھکتے اور اٹھتے وقت اللہ اکبر کہتے، ورنہ رکوع سے اٹھتے وقت اللہ اکبر نہیں کہتے تھے، بلکہ اس کے بجائے سمع اللہ لمن حمدہ کہتے۔
Takhrij · تخریج
حدیث أسود عن عبداللہ أخرجہ: سنن الترمذی/الصلاة ٧٤ (٢٥٣)، (تحفة الأشراف: ٩١٧٤)، مسند احمد ١/٣٨٦، ٣٩٤، ٤١٨، ٤٢٧، ٤٤٢، ٤٤٣، سنن الدارمی/الصلاة ٤٠ (١٢٤٨)، وحدیث علقمة کحدیث أسود، (تحفة الأشراف: ٩٤٧٠)، ویأتی عند المؤلف بأرقام: ١١٤٣، ١١٥٠، ١٣٢٠ (صحیح )